عمل برائے مقدمات میں کامیابی

منتشر اہل و عیال کا جمع ہونا


بعض اوقات یوں ہوتا ہے کہ کوئی شخص کسی وجہ سے اپنے اہل وعیال سے جدا ہو جاتا ہے اور اس کو ڈھونڈنے کی کوششیں بریکار جاتی ہیں۔ جس شخص کے اہل وعیال بچھڑ گئے ہوں اسے چاہئے کہ بعد از نماز فجر مسجد میں بیٹھ کر اول و آخر 7 مرتبہ درود پاک کے ساتھ اس اسم پاک(يَا جَامِعُ )کو 1100 مرتبہ 7 دن تک پڑھے یا زیادہ سے زیادہ 21 دن تک پڑھے تو ان شاء اللہ وہ افراد جو اس سے بچھڑ گئے ہیں اسے مل جائیں گے۔ اگر وہ اپنے اہل وعیال سے جدا ہے تو اللہ تعالیٰ جل شانہ اپنے خاص فضل و کرم سے ایسے حالات مہیا کر دے گا اور ایسے راستے دکھائے گا کہ وہ اپنے اہل و عیال کے پاس آ جائے گا۔