تقلید, عقائد و کلام, فتاوی رضویہ, معراج

معراج اور حنفیت

مسئلہ ۱۳۳و ۱۳۴ : از مقام رامہ تحصیل گوجر خان ضلع راولپنڈی مرسلہ تاج الدین امام مسجد
کیا فرماتے ہیں علمائے دین ان مسائل میں کہ۔
(۱) حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالٰی عنہا نے فرمایا ہے کہ حضرت صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم نے معراج کی رات میں بچشم خود اﷲ تعالٰی کو نہیں دیکھا۔؟
(۲) حدیث اور آیت اس طور پر نہیں آئی کہ تم لوگ امام صاحب کے مذہب پر چلیں۔
بَینُوا تُو جروا ( بیان فرمائیے اجر دیئے جاؤ گے۔ت)

 

الجواب :
(۱) امُ المومنین صدیقہ رضی اللہ تعالٰی عنہا رؤیت بمعنی احاطہ کا انکار فرماتی ہیں کہ لا تدرکہ الابصار ۔۱؂ سے سند لاتی ہیں اور احادیث صحیحہ میں رؤیت کا اثبات بمعنی احاطہ نہیں کہ اﷲ عزوجل کو کوئی شے محیط نہیں ہو سکتی وہی ہر شے کو محیط ہے اور اثبات نفی پر مقدم ، واﷲ تعالٰی اعلم۔

(۱؂ القرآن الکریم ۶/ ۱۰۴)

(۲) حدیث اور آیت اس طور پر آئی ہے کہ تمہیں علم نہ ہو تو علماء سے پوچھو۔ امامِ اعظم سردارانِ علماء میں داخل ہیں۔ واﷲ تعالٰی اعلم۔