ی۔دینیات, باب الصلوۃ, مسجد کا بیان

مسجد کا دروازہ بند رکھنا ۔

مسئله: جاڑے کی وجہ سے اگر مسجد کے اندر نماز پڑھنے کی صورت میں تمام دروازوں کو بند کر کے صرف درمیانی دروازہ کھول کر نماز پڑھی جائے تو کوئی کراہت تو نہیں ہے.اور باہر صحن میں نماز پڑھی جائے تو اندر کے دروازے کھولنے کی حاجت ہے یا نہیں؟
الجواب :جب کہ ایک دروازہ کھول کر پڑھی جائے تو کراہت نہیں اس لئے کہ فقہائے کرام نے مسجد کا دروازہ بند کرنے کو جو مکروہ فرمایا اس کی علت مشابہ منع من الصلاة ہے اور صورت مذکورہ منع من الصلاۃ کے مشابہ نہیں۔
هدايه،عنايه ، فتح القدیر ، بحرالرائق اور ردالمحتار میں ہے”کرہ غلق باب المسجد لانه يشبه المنع من الصلاة “اھ ۔
اور اس علت سے یہ بھی ظاہر ہوا کہ باہر صحن میں نماز پڑھنے کی صورت میں اندر کا دروازہ کھول رکھنا ضروری نہیں۔
هذا ما عندى وهو تعالى اعلم بالصواب
بحوالہ -فتاوی فیض الرسول
ص:374 جلد 1

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *