مسئلہ ۹: از احمد آباد گجرات ، محلہ جمالپور، مرسلہ مولوی حکیم عبدالرحیم صاحب،۹ صفر المظفر ۱۳۳۷ھ
مرقاۃ شرح مشکوۃ ملا علی قاری کی عبارت اگر آپ کے زیر نظر ہو تویہ پتا بتائیے کہ یہ مرقاۃ کی کون سے باب و فصل اور کون سے صحابی کی حدیث کی شرح میں ملا علی قاری نے یہ حدیث نقل کی ہے اس کی بندہ کو ضرورت ہے ممنون و مشکور ہوگا عبارت یہ ہے: انہ بلغنی عن النبی صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم ان من قال لا الٰہ الا اﷲ سبعین الفاغفر اﷲ تعالٰی لہ ومن قیل لہ غفرلہ ایضا۔ مجھ تک نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کی یہ حدیث پہنچی، آپ نے فرمایا کہ بے شک جس شخص نے ستر ہزار مرتبہ کہا لا الہٰ الا اﷲ، اﷲ تعالٰی اس کی مغفرت فرمائے گا اور جس کے لیے یہ کہا گیا اس کی بھی مغفرت فرمائے گا۔(ت)
الجواب : مولانا اکرمکم، السلام علیکم ورحمتہ و برکاتہ !
یہ عبارت مرقاۃ ۔۱ کتاب الصلوۃ ، باب ما علی الماموم من المتابعۃ، فصل ثانی ، حدیث علی و معاذ بن جبل علیہما الرضوان کی شرح میں ہے۔ مطبع مصر جلد دوم صفحہ ۱۰۲)
(۱مرقاۃ المفاتیح ، کتاب الصلوۃ، الفصل الثانی، حدیث ۱۱۴۲ مکتبہ حبیبیہ کوئٹہ ۳/ ۲۲۲)