عقائد متعلقہ ذات و صفات الٰہی, عقائد و کلام, فتاوی رضویہ

خدا کی شان میں کلماتِ توہینیہ

مسئلہ ۴۸ : از کانپور نئی سڑک مسجد حاجی شکر اﷲ مرحوم مرسلہ امام الدین صاحب ۱۵ جمادی الاولٰی ۱۳۳۶ھ
زید خدا کی شان میں یہ کلماتِ توہینیہ کہتا ہے گویا ابتو خدا اچھا خاصا ربڑ ہوگیا ۔ آیا زید خدا کی شان میں ایسے کلمات توہینیہ کہنے سے کافر ہوگیا یا مسلمان رہا؟ مجھے چونکہ بجز حضور کی تحقیقات علمیہ کے تسکین نہیں ہوتی اس واسطے عریضہ خدمت میں روانہ کیا جاتا ہے ۔

الجواب : ایسے مجمل گول مول سوال پر کوئی حکم نہیں ہوسکتا، لفظ ابتو صاف دلالت کررہا ہے کہ یہ کسی بات پر تفریع ہے وہ بات کیا تھی اور اس کا قائل یہ تھا یا دوسرا، مثلاً کسی کافر یا مرتدیا منافق خبیث نے اپنے معبود کے لیے کوئی بات ایسی کہی جس سے اس کا پھیلنا سمٹنا ثابت ہو، یا اسی قدر کہ یہ ناپاک تغیرات اس کی شان سے ٹھہریں اس پر کسی مسلمان نے اس اندھے کافر کی آنکھیں کھولنے کو یہ تنبیہ کی تو توہین اس کافر مرتد نے کی نہ کہ اس مسلمان نے ، غرض اس میں بہت صورتیں ہوسکتیں ہیں۔ مفصل بات کہی جائے تو حکم دیا جائے، واﷲ تعالٰی اعلم۔