طہارت RAZ, فتاوی رضویہ

مسئلہ نمبر 39

مسئلہ ۳۹: مرسلہ شیخ ابراہیم صاحب مدرس مدرسہ فیض عام گردھر پور ضلع پنج محل ملک احمد آباد گجرات ۴جمادی الاولی ۱۳۳۲ ھ

نجس پانی دو تین گز بہنے سے یا ہوا لگنے سے پاک ہوجاتا ہے یہ کہیں مصرح ہے بینوا توجروا۔

الجواب: نجس پانی نہ ہوا لگنے سے پاک ہوسکتا ہے نہ خود بہنے سے، ہاں پاک پانی اگر بہتا ہوا آئے اور اسے بہا لیجائے تو پاک ہوجائیگا فان الماء الجاری یطھر بعضہ بعضا واللّٰہ تعالٰی اعلم (کیونکہ جاری پانی کا ایک حصہ دوسرے پانی کو پاک کردیتا ہے۔ ت)