سوال ۳۵(۲):ایک تالاب دہ در دہ میں تمام محلہ کے چوبچوں پاخانوں نالیوں وغیرہ کانجس پانی آکر جمع ہوتاہے بلکہ بھنگی اُس میں میلے کی ڈھلیان بھی ایام برسات میں ڈالاکرتے ہیں اوربعض اوقات لوگ اس کے کنارے پاخانہ پیشاب بھی پھرتے ہیں کہ اُس میں بہہ کرجاتاہے توآیا ایسے تالاب میں کپڑے نجس دھونے سے پاک ہوں گے یا نہیں اور اُس تالاب کو حکم پاکی کا دیا جائے گا یانہیں بینوا توجروا۔
الجواب: اگر ان نجاستوں کے گرنے سے پہلے اُس میں دہ در دہ پانی تھااُس کے بعد گریں اوراُن کے گرنے سے اُس کارنگ یامزہ یا بُو متغیر نہ ہوااور کپڑا دھونے میں عین نجاست کپڑے پر نہ لگ آئی تو کپڑاپاک ہوگیا ورنہ نہیں واللہ تعالٰی اعلم۔