عقائد و کلام, فتاوی رضویہ, میلاد پاک

محفلِ میلاد میں خاص وقت ذکر ولادت پر کھڑے ہونا

مسئلہ ۳۱ : از مراد آباد مدرسہ اہلسنت بازار دیوان مرسلہ مولوی ابوالمسعود عبدالودود صاحب طالب علم مدرسہ مذکور ، یکم جمادی الاولٰی۱۳۳۶ھ
مولود شریف کی حقیقت کیا ہے، اور محفلِ میلاد میں خاص وقت ذکر ولادت شریف حضور پُر نور احمد مجتبے محمد مصطفٰی صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم کے کھڑے ہونا اور لوگوں کوکھڑے ہونے کے لیے حکم دینا اور نعتیہ اشعار خوش الحانی سے پڑھنا جائز ہے یا نہیں؟

الجواب : یہ سب باتیں جائز و مستحسن و باعث برکات ہیں او ان کی اصل قرآن عظیم کے ان احکام کا ماننا ہے کہ امّابنعمۃ ربّک فحدث ۱؂ اپنے رب کی نعمت لوگوں کے سامنے خوب بیان کرو، و ذکر ھم بایّام اﷲ ۔۲؂ انہیں اﷲ کے دن یا د دلاؤ، قل بفضل اﷲ و برحمتہ فبذالک فلیفرحوا ۳؂ تم حکم دو کہ اﷲ کے فضل اور اﷲ کی رحمت کی خوشی منائیں، لتؤمنوا باﷲ ورسولہ وتعزروہ وتوقروہ ۔۴؂ تاکہ تم اللہ اور اس کے رسول کی تعظیم و توقیر کرو۔ واﷲ تعالٰی اعلم۔

( ۱ ؎ القرآن الکریم ۹۳ / ۱۱) ( ۲ ؎ القرآن الکریم ۱۴/ ۵) ( ۳ ؎ القرآن الکریم ۱۰ /۵۸) ( ۴ ؎ القرآن الکریم ۴۸/ ۹)