افلاک تقویم علم توقیت, فتاوی رضویہ

اہانب ل ہی ہے صحیح وبجا

مسئلہ ۲۹ : مسئولہ نواب امیراحمد خان صاحب ۱۵ربیع الاول شریف ۱۳۳۶ھ
حضور عالی ! جدول تحویل تاریخ عیسوی بہ ہجری میں میرے پاس مقابل چھ سو سال کے اہانب لہ ہے ۔حضورنے اہانب ل لکھا ہے کیا اس جدول میں تبدیلی کی گئی ہے تو مجھ کو از سر نو نقل لینی ہوگی؟
الجواب : اہانب ل ہی ہے صحیح وبجا۔ یہ نب لہ کسی ابلہ نے لکھو ادیا ، اس جدول میں ترمیم کا ضرور خیال ہے مگر ابھی ہوئی نہیں ، وہ ترمیم اسے بالکل کایا پلٹ کر دے گی حتی کہ مداخل شہور وسنین بھی بدل جائیں گے اوروہی صحیح واصح ہوں گے ، اس وقت نہ یہ اہانب ل ہوگا نہ نب لہ کچھ اورہی ہوگا۔غالباً اہانب الہ ہو، فقط