مسئلہ ۲۶ : از میرٹھ محل مذکور ۱۲شوال ۱۳۳۰
حامیِ دین متین، ناصر شرع مبین مدظلکم العالی۔ بعد تقویم ہدیہ سلام ومراسم نیاز مندی مطالع استوائیہ کواکب جو المنک میں مرقوم ہیں وہ صحیح اورحقیقی مطالع ہیں یا نہیں ، اورباعتبار مرکز زمین استخراج کئے گئے ہیں یا نہیں؟امید کہ جواب سے جلد سرفراز بخشی جائے ، نہایت مشکو رامر باعث ہوگا۔ زیادہ نیاز۔ عریضہ کمترین علاؤالدین۔
الجواب : رئیس دین پرور دامت محالیہ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ ۔ المنک میں جو مطالع ممرشمس وقمر وہرکوکب کے لے ہیں سب بلحاظ مرکز زمین حقیقی اور بقدر کافی تحقیق وصحیح ہیں مگران سے طوالع حاصل کرنا شمس میں ہمیشہ تقویم سے مطابقت لائے گااور دیگر کواکب میں نادر ، اکثر اختلاف دے گا ، جس کی مقدار نصف درجہ سے بھی زائد تک ہوگی۔ وجہ یہ ہے کہ یہ مطالع حقیقۃً مطالع اجزاء منطقۃ البروج ہیں کہ انہیں کے میل وبعد عن الاعتدال الاقرب سے اخذ کئے جاتے ہیں ۔ شمس دائماً ملازم منطقہ ہے تو اس کی تقویم ہمیشہ نفس منطقہ پر ہوتی ہے اوروہی طوالع مطالع ہیں ۔بخلاف دیگر کواکب کے کہ اپنے تمام دورہ میں صرف دوبار منطقہ پر آتے ہیں جب کہ اپنے راس وذنب پر ہوں یا متحیرات کے باعث دوچار بار اوراسی وقت تقویسی مطالع ان کی تقویم ٹھیک بتائے گی یا اس وقت کہ کوکب مارہ بالا قطاب الاربعہ پر ہوکہ اب میلیہ وعریضہ متحد ہوجائیں گے باقی اوقات اختلاف دے گی۔ والسلام
مطالع استوائیہ کواکب
23
May