مسئلہ ۱۵ : کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع اس مسئلہ میں۔
کُتّا اور کل جانور چرند و پرند کس کی اولاد میں سے ہیں؟
الجواب : ہر جانور کہ مادہ سے پیدا ہوتا ہے اپنی قسم کے اس پہلے جانور کی اولاد میں ہے جسے رب عزوجل نے ابتداً بنایا تھا مثلاً سب میں پہلا گھوڑا جو مٹی اور پانی سے رب عزوجل نے بنایا سب گھوڑے اس کی نسل ہیں یونہی کتے وغیرہ ۔ واﷲ تعالٰی اعلم۔