مسئلہ ۱۱ : مرسلہ سید اشرف علی صاحب محلہ ذخیرہ بریلی ۲۶ جمادی الثانی ۱۳۳۴ھ
بخدمت شریف جناب اعلٰی حضرت صاحب قبلہ سلامت ۔ عرض یہ ہے کہ سورہ ناس میں خَنّاسِoاَلَّذِیْ ہے یا خنّاسِoالَّذِیْ ، کس طرح پڑھنا چاہیے ؟ حضور دیگر عرض یہ ہے خَنّاس الّذی میں الف آگیا یا نہیں؟
الجواب
دونوں طرح جائز ہے ، اور اصل وہی ہے کہ خناس کا سین الذی کے لام میں ملا کر پڑھیں اس میں الف گر جائے گا ، اوربحالت وصل اس کے گرانے کاہی حکم ہے اور”س”پر وقف کر کے ”الذی”مع ”ا” پڑھے جب بھی کچھ حرج نہیں، دونوں طریقے سنت سے ثابت ہیں ۔ واللہ تعالٰی اعلم ۔
فتاوی رضویہ جلد 29