مسئلہ ۱۰۶: از کو چین ضلع ملیبار محلہ مٹانیچری مرسلہ مولانا حاجی طاہر محمد صاحب ۲۰ جمادی الاولٰی ۱۳۳۷ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ ایک مذہب پر قائم رہنا فرض ہے یا واجب ہے یا سنت ؟ جو ایک مذہب پر قائم نہیں وہ کون ہے؟ اس کا نام کیا ہے؟
الجواب : مذہب اہلسنت پر قائم رہنا فرضِ اعظم ہے اور فقہ میں ایک مذہب مثلاً حنفی مذہب پر قائم رہنا ، اور جو کسی مذہب پر قائم نہیں پہلی صورت میں دہریہ اور دوسری صورت میں غیر مقلد ہے اور یہ فرقہ بھی بدعتی ناری ہے۔
طحطاوی علی الدرالمختار میں ہے: فمن کان خارجاً عن ھٰذا الاربعۃ فہومن اھل البدعۃ و النار ۔۱ واﷲ تعالٰی اعلم تو جو کوئی چاروں سے خارج ہے وہ بدعتیوں اور جہنمیوں میں سے ہے۔(ت) واﷲ تعالٰی اعلم۔
( ۱ ؎ حاشیۃ الطحطاوی علی الدرالمختار کتاب الذبائح المکتبہ الاسلامیہ کوئٹہ ۴/ ۱۵۳)