تجوید و قرات raz

ہر آیت لا پر وقف جائز ہے

مسئلہ ۱۰: از بندہ درماندہ فدوی محمد عمر ۲۹ ربیع الآخر شریف ۱۳۳۱ھ

آیہ کریمہ : ومن دونھما جنتٰن oفبای اٰلاء ربکما تکذبٰن oمدھامتٰنoفبایّ اٰلاء ربکما تکذبٰنo۱؂ اوران کے سوا دو جنتیں اورہیں ۔ تو اپنے رب کی کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے ۔ نہایت سبزی سے سیاہی کی جھلک دے رہی ہیں تو اپنے رب کی کون سے نعمت کو جھٹلاؤگے ۔ (ت)

(۱؂ القرآن الحکیم ۵۵ / ۶۱تا۶۵)

کیا فرماتے ہیں قراء شریعت اس میں کہ آیہ مذکورہ بالا میں جو آیت ”لا”ہے اس پر ٹھہرناجائز ہے یا نہیں ؟اوراس کے متعلق کیا اختلافات ہیں ؟

الجواب
ہر آیت ”لا”پر وقف جائز ہے ، یوں بھی سنت سے ثابت ہے ۔قراء میں بھی دونوں طریقے ہیں اور سب قراء تیں حق ہیں۔ واللہ تعالٰی اعلم ۔

فتاوی رضویہ جلد 29