یہ عمل ان تاجر حضرات کے لیے جو ایک جگہ سے مال خرید کر دوسری جگہ جا کر فروخت کرتے ہیں اکسیر کا درجہ رکھتا ہے۔ مال خریدتے وقت یا نافع کا کثرت سے ورد کرے اگر زیادہ نہ کر سکے تو کم از کم 41 مرتبہ اول و آخر 3 مرتبہ درود پاک کے ساتھ ضرور پڑھے۔ جو کوئی تجارت میں بے پناہ منافع چاہتا ہو اسے چاہئے وہ اللہ کا پاک نام لے کر سود ا شروع کرے اور یہ التجا کرے کہ یا الہی مجھے نفع دے۔ اس کے بعد اول و آخر 7 مرتبہ درود پاک کے ساتھ اس اسم پاک(یا نافع) کو 313 مرتبہ پڑھے اور جب تک تمام مال فروخت نہ ہو جائے عمل پڑھتار ہے ان شاء اللہ بے پناہ منافع حاصل ہوگا۔