(1) اسے خواب میں دیکھنا بہر صورت دشمن کی دلیل ہے۔ (۲) کسی نامعلوم دو شیزہ کودیکھنا کسی غیر متوقع خوشی کی خبر پانے کی دلیل ہے ۔ (۳) نو جوان خوبصورت لڑکی خواب میں دیکھنا خیر کامیابی سرور اور فرحت و طاقت کی نوید ہے تعبیر کے اعتبار سے سب سے اچھی تعبیر عرب گندم گوں عورتوں کو خواب میں دیکھنا ہے۔ (۴) غیر معروف عورت معروف سے بہتر ہے۔ اور سب سے مضبوط وہ ہیں جو زیب و زینت کئے ہوئے ہوں یہ دوسروں سے بہتر ہیں۔ (۵) اگر نو جوان لڑکی ہے تو اس کی حالت خوبصورتی لباس اور زیور کے بقدر خیر کی علامت ہے ۔ (۲) اگر وہ مستورہ ہے تو مستورات میں دین کے اعتبار سے سب سے بہتر ہے اگر زیب وزینت ظاہر کرنے والی ہے تو مشہور ہے کہ خیر کی دلیل ہے ۔ ( ۷ ) اگر وہ نقاب میں ہے تو بھی خیر کی علامت ہے ۔ (۸) اور اگر بالکل بے حجاب ہے تو خیر عام ہونے کی اطلاع ہے۔ (۹) ابھرے ہوئے پستانوں والی دوشیزہ خیر کی امید ہے۔ (۱۰) اور جس نے کسی کافر دو شیزہ کو دیکھا تو وہ خوشی کی خبر سنے گا۔ (۱۱) اگر ترش رود و شیزہ کو دیکھا تو دلیل ہے کہ وحشت ناک خبر سنے گا ۔ (۱۲) اگر کوئی لاغر دو شیزہ دیکھی تو اس کو غم اور فقر لاحق ہو گا ۔ (۱۳) اگر برہنہ دو شیزہ دیکھی تو تجارت میں گھاٹا ہو گا اور رسوائی ہوگی ۔ (۱۴) اگر کسی نے دیکھا کہ وہ کسی کنواری کے ساتھ مبتلا ہے ( جماع کر رہا ہے ) تو دلیل ہے کہ اُسے زمین حاصل ہوگی یا نفع بخش تجارت کرے گا۔ (۱۵) اگر کسی نے دیکھا کہ کوئی دوشیزہ بوڑھی ہوگئی ہے تو اُس دوشیزہ کے دین کی بہتری کی دلیل ہے۔ (۱۶) اگر کسی بوڑھی نے دیکھا کہ اس کی جوانی لوٹ آئی ہے اور سابقہ قوت و شہوت بھی اور بیاہ رچا رہی ہے تو دین میں پختگی کی دلیل ہے بشرطیکہ نکاح حلال تھا۔ اگر وہ نکاح حرام تھا تو اس کے بقدر دنیا ملنے کی دلیل ہے۔ (۱۷) اگر کسی نے دیکھا کہ کوئی بوڑھی جوان ہو گئی ہے اگر دیکھنے والا فقیر تھا تو مستغنی ہوگا ۔ اگر دنیا کے اعتبار سے ہیچ تھا تو دنیا واپس لوٹ آئیگی اگر مریض تھا تو شفایابی پائے گا۔
اسکی رؤیت علامت ہوتی ہے گناہوں خطاؤں اور غموم اور تکالیف اور اشیاء کے ضائع ہونے کی او اینٹ پکانے والے پر بھی ہوتی ہےکبھی اسکی دلالت مریضوں کے صحت یاب ہونے پر اور بے آباد زمین کے آباد ہونےپر بھی ہوتی ہے۔
(1) آپس میں لڑنے والوں کے لئے خواب میں لڑ تا دلیل صلح ہے ۔ (۲) اور آپس میں صلح کرنے والوں کے لئے شرغم وحزان کی علامت ہے ۔ (۳) خواب میں لڑائی کرنا بھی عمل کے باطل ہونے کی بھی علامت ہوتا ہے۔ (۴) خواب میں بادشاہ سے مخاصمت کرنا قلبی سرور اور پشت کے مضبوط ہونے کی علامت ہے۔ (۵) کبھی خواب میں مخاصمت اللہ تعالیٰ کی آیات میں آپس میں مباحثہ و مجادلہ کرنے کی دلیل ہے۔ (۱۰) کبھی مخاصمت اسلامی ملک کے کافر باشندوں پر
ظلم کرنے پر دلالت کرتی ہے۔
خراط (لکڑی چھیل کر درست کرنے والا )
اسکی رویت مندرجہ ذیل پر دلالت کرتی ہے۔ شر، خصومت راحت بخش، سفر شادی کثرت نسل اور خراط ایسے شخص کی بھی علامت ہے جو منافق قسم کے لوگوں کے ساتھ معاملہ کر کے ان کے اموال کو چراتا ہے۔
ابریق (لوٹا)
(1) گناہ گار شخص کا خواب میں ابریق دیکھنا گناہوں سے توبہ کی علامت ہے۔(۲)حاملہ عورت کا ابریق دیکھنا بیٹے کی پیدائش کی دلیل ہے(۳) اور لوٹا دیکھنے کی تعبیر اسرار پر نگاہ رکھنے والے بیٹے سے کی جاتی ہے.(۴) خواب میں بہت سے لوٹے جمع کرنا ایسے اعمال صالحہ کی دلیل ہے جو دخول جنت کے موجب ہوں.(۵) ابریق کی تعبیر تلوار سےبھی کی جاتی ہے اس لیے کے تلوار کے ناموں میں ابریق کا لفظ بھی ہے۔(۶) خواب میں اس کی قیمت کا زیادہ ہونا ان لوگوں کے رفع منزلت کی نشانی ہے جن پر یہ دلالت کرتی ہے۔(۷) ابریق کھیل ہنسنے اور قہقہے مارنے پر بھی دلالت کرتا ہے۔ اور اسی کے مشابہ گھر میں استعمال ہونے والے دوسرے برتنوں کی بھی یہی تعبیر ہے۔
خشاب ( لکڑی فروش)
(1) اسکی دلالت رئیس المنافقین پر ہوتی ہے اور کبھی لکڑی فروش کی دلالت آبادی پر بھی ہوتی ہے ۔ (۲) کبھی اسکی دلالت نفاق پر بھی ہوتی ہے۔