خوابوں کی تعبیر, د, ل

لیموں کا درخت دیکھنا

(1) خواب میں لیموں کا درخت دیکھنا بابرکت اور معزز خاندان والی عورت پر دلالت کرتا ہے ۔ (۲) کبھی اس کی دلالت مرد مؤمن یا قاری قرآن پر بھی ہوتی ہے اور اسی طرح لیموں کا درخت دیکھنا علم و عمل اور اچھی تعریف پر اور کبھی الفت و محبت پر دلالت کرتا ہے.(۳) بعض نے کہا کہ ایک لیموں ولد پر اور کثیر اچھی چیزوں پر دلالت کرتے ہیں۔ (۴) بعض معبرین نے اس کی تعبیر معنی کے لحاظ سے کی ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ لیموں نفاق پر دلالت کرتا ہے اس لیے اس کا باطن ظاہر کے خلاف ہوتا ہے۔(۵)خواب میں سبز رنگ کا لیموں چننا خوشحالی اور صاحب خواب کی صحت مندی کی دلیل ہے۔ اور پہلے رنگ کا لیمون صاحب خواب کے مرض پر دلالت کرتا ہے ۔(۶) بعض علما تعبیر کی رائے کے مطابق لیموں دیکھنا شریف اور مالدار عورت کی علامت ہے ۔ کسی نے دیکھا کہ اس نے خواب میں لیموں کو دو حصوں میں تقسیم کیا تو اس کے ہاں بیٹی اور بیٹا ہوں گے جو اکثر بیمار رہیں گے .(۷) کسی عورت نے دیکھا کہ اس نے اپنے سر پر لیموں کے درخت کی گٹھڑی اٹھائی ہوئی ہے تو یہ خواب دیندار شہرت یافتہ شوہر کی دلیل ہے.(۸)عورت کا اپنی گود میں لیموں دیکھنا بابرکت بیٹے کی پیدائش کی دلیل ہے ۔(۹) کسی نے دیکھا کہ کسی عورت نے اس کو لیموں دے دیا تو یہ بھی بیٹے کی علامت ہے۔(۱۰) کسی صاحب خواب کا کسی کی طرف لیموں پھینکنا اس سے رشتہ طلب کرنے پر دلالت کرتا ہے۔(11)بسا اوقات ایک لیموں کی تعبیر حکومت سے کرتے ہیں۔ اور صاحب خواب کا میٹھا لیموں کھانا مال مجموع کی علامت ہے اور کھٹا لیمون کھانا ہلکی سی بیماری کی دلیل ہے