ی۔دینیات, خطبہ کا بیان, سنتیں اور آداب

لکڑی کے منبر کے متعلق کیا حکم ہے۔

مسئله: زید کہتا ہے کہ جمعہ کا خطبہ لکڑی کے منبر پر پڑھنا ناجائز ہے۔واضح فرمائیں کہ کیا زید کا قول صحیح ہے؟

مسئله:منبر لکڑی کا ہو یا اینٹ کا اگر اس کی جگہ بازو میں دیوار کے حصے میں بنا دیا جائے تو شرعاً کوئی قباحت ہے؟زید کہتا ہے کہ دیوار میں نہیں بلکہ منبر مسجد میں ہونا چاہئے جہاں پہلی صف کی چٹائی بچھتی ہے۔
الجواب: بخاری شریف جلد اول ص 125 میں ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دے کر لکڑی کا منبر بنوایا اور اس پر بیٹھ کر خطبہ ارشاد فرمایا لہذا جمعہ کا خطبہ لکڑی کے منبر پر بیٹھ کر پڑھنا جائز ہے بلکہ سنت ہے اور ناجائز بتلانے والا جاہل ہے۔ وھو تعالى اعلم
بحوالہ -فتاوی فیض الرسول
ص:407

الجواب۔ منبر کی جگہ دیوار کے حصے میں بنائی جائے تو اس میں شرعاً کوئی قباحت نہیں بلکہ دیوار میں بنانا بہتر ہے۔کہ صف اول کی جگہ میں بنانے سے صف قطع ہوتی ہے اور قطع صف سے حدیث شریف میں ممانعت وارد ہے
. وهو تعالى اعلم
بحوالہ -فتاوی فیض الرسول
ص:371

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *