عقائد اہل سنت, امامت کا بیان, قوالی

قوالی سننے اور کروانے والے کے پیچھے نماز پڑھنے کا حکم۔

قوالی سننے اور کروانے والے کے پیچھے نماز پڑھنے کا حکم۔
بخدمت جناب مفتی صاحب ! السلام علیکم ورحمة الله وبركاته۔ گزارش یہ ہے کہ مجھے ایک مسئلہ درپیش ہے جس کی وجہ سے بہت پریشان ہوں امید کرتا ہوں کہ آپ مجھے جوابات دے کر مشکور فرمائیں گے ۔میرے استاد جنہوں نے مجھے قرآن پڑھایا ہے ایک مسجد کے پیش امام ہیں وہ ہر سال اپنے گھر پر قوالی کراتے ہیں جو مزامیر اور ساز وغیرہ کے ساتھ ہوتی ہیں اور قوال داڑھی منڈے ہوتے ہیں۔ کیا ایسے امام کے پیچھے نماز جائز ہے ، جو قوالی سنتا ہو ؟

الجواب۔
مزامیر و ساز کے ساتھ قوالی سننا حرام ہے۔ لہذا ایسی قوالی سننے والے کی امامت مکروہ ہے ، اس کے پیچھے جو نمازیں پڑھی جائیں گی ان کا دوبارہ پڑھنا واجب ہے ۔
وقار الفتاویٰ جلد نمبر 1 ص نمبر  86