مسئلہ: زید ملازمت کے لئے وطن سے دور رہتا ہے کبھی کبھی معین جگہ سے آٹھ دس کے فاصلہ پر جانا پڑتا ہے اور کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ ساٹھ میل کی دوری پر بھی سفر میں جانا پڑتا ہے مگر درمیان میں آٹھ دس میل کے فاصلے پر گھنٹےدو گھنٹے یا ایک آدھ شب کے لئے رکنا پڑتا ہے ،حالات مذکور میں درمیان سفر میں نماز قصر پڑھیگایا پوری اور جب معین جگہ سے آٹھ دس میل کے فاصلے پر جانا پڑتا ہے تو وہاں نماز قصر کرے گایا نہیں؟بینوا توجروا
الجواب:اللهم هداية الحق والصواب .
صورت مسئولہ میں جب معین جگہ سے آٹھ دس میل دور ہو جائے تو نماز قصر نہیں کر سکتا۔کیوں کہ قصر کے لئے خشکی میں مسافت سفر کم از کم ساڑھے 57 میل ہے اور جب معین جگہ سے ساٹھ میل کے سفر پر جانا پڑے اور راستے میں آٹھ دس میل کے فاصلہ پر ایک دو شب قیام کا ارادہ ہے جب بھی قصر نہیں۔ کیونکہ قصر کے لئے یہ بھی شرط ہے کہ ارادہ سفر متصل کا ہو.ہاں اگر ایک دو گھنٹے ضمنا کہیں بیچ میں رکنا ہے تو قصر کرے گا۔
واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
بحوالہ -فتاوی فیض الرسول
ص:395 جلد 1