شرطی (فوجی دستہ سپاہی)
(1) سپاہی کو خواب میں دیکھنا ملک الموت کی علامت ہے۔ بعض نے فرمایا کہ غم و دہشت کی دلیل ہے۔ (۲) اگر دیکھا کہ شرطی اپنے معاونین کے ساتھ آ رہا ہے تو اسے گھبراہٹ صدمہ تکلیف خطر اور کسی مکار و شریر جاگیردار بری خواہشات اور درندوں کی طرف سے نقصان پہنچنے کی دلیل ہے۔ (۳) جس شخص نے دیکھا کہ اس نے شرطی کی مصاحبت اختیار کر لی ہے اگر خواب دیکھنے والا بادشاہ ہے تو اس کے اور اس کی رعایا کے مابین عہد و پیما، اور شرطوں کا ظہور ہوگا۔ (۴) اگر اس نے دیکھا کہ اس نے کسی قوم کو محبوس کر رکھا ہے تو اس کے اور رعایا کے درمیان جھگڑا ہو گا۔