مسئله:ظہر،مغرب اور عشاء کی سنتوں کے بعد نفل نماز پڑھنا ضروری ہے یا نہیں ؟
الجواب: نفل نماز کا پڑھنا ضروری نہیں بلکہ بہتر ہے ہاں اگر نفل نماز قصداً شروع کر دے تو اس کا پورا کرنا ضروری ہے اور قصداً شروع کر کے توڑ دے تو اس کا دوبارہ پڑھنا ضروری ہے۔ در مختار میں ہے لزم نفل شرع فيه بتكبيرة الاحرام او بقيام الثالثة مشروعاً صحيحاً قصدا ولو عند غروب و طلوع واستواء على الظاهر فان افسدہ حرم۔
لقوله تعالى۔پارہ حم 26۔سورہ نمبر 46۔سورہ محمد ۔آیت نمبر 33۔ یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اَطِیْعُوا اللّٰهَ وَ اَطِیْعُوا الرَّسُوْلَ وَ لَا تُبْطِلُوْۤا اَعْمَالَكُمْ(33)
ترجمه کنزالایمان
اے ایمان والو اللہ کا حکم مانو اور رسول کا حکم مانو اور اپنے عمل باطل نہ کرو۔
الا بعذر و وجب قضائہ اهـ – ملحضا۔
وهو تعالى اعلم بالصواب
بحوالہ -فتاوی فیض الرسول
ص:376 جلد 1 ۔
فرض نمازوں کے نوافل اور ان کی قضا کا حکم
04
Feb