عمل برائے مقدمات میں کامیابی

غیر منصف لوگوں کے ظلم سے بچنے کے لیے

مجھے یہ عمل لکھتے ہوئے یوں لگتا ہے جیسے اس عمل کی سوائے حکمران طبقے کے باقی تمام لوگوں کو اشد ضرورت ہے۔ من حیث القوم اگر ہم نا انصافیوں کا شکار ہیں تو اس وجہ یقیناً ہمارے اپنے ہی اعمال ہیں۔ کیونکہ اللہ تعالیٰ جل شانہ کا یہ ارشاد بڑا واضح ہے کہ جیسے عوام ہوتے ہیں ان پر ویسے حکمران مسلط کر دیئے جاتے ہیں ۔“ یہ عمل ان لوگوں کے لئے ہے جو کسی حاکم کی غیر منصفانہ روش کی وجہ سے کسی مصیبت کا شکار ہوں ۔ ایسا شخص جو کسی حکمران کی وجہ سے یعنی اس کی نا انصافی کی وجہ سے کسی مصیبت میں مبتلا ہو تو اسے چاہئے کہ ایک گوشہ تنہائی تلاش کرے اور آدھی رات کو تہجد کے نوافل ادا کر کے اس کے بعد اس اسم پاک(يَا مُقْسِطُ) کو اول و آخر 11 مرتبہ درود پاک کے ساتھ 209 مرتبہ 40 دن پڑھے۔ عمل مکمل ہونے پر اللہ کے حضور دو نوافل شکرانے کے ادا کرے ان شاء اللہ اس بابرکت نام کی وجہ سے حاکم کی طرف سے پیدا کردہ تمام مشکلات اور مسائل ختم ہو جائیں گے اور اس کے ساتھ انصاف ہو گا۔