باب الصلوۃ, امامت کا بیان

عشاء فرض کی جماعت چھوٹ گئی تو تراویح اور وتر کی جماعت میں شامل ہو یا نہ ہو؟

سوال

عشاء فرض کی جماعت چھوٹ گئی تو تراویح اور وتر کی جماعت میں شامل ہو یا نہ ہو؟

جواب

جس نے عشاء کی جماعت تنہا پڑھی وہ تراویح کی جماعت میں شامل ہو جائے تنہا نہ پرڑھے ہاں وتر کی جماعت میں شامل نہ ہو درمختار میں ہے مصلیة (اى الفرض) وحده يصليها (اى التراويح) معه (ای مع الامام ) اور رد المحتار میں ہے اذا لم يصل الفرض معه لا يتبعه فی الوتر۔وھو سبحانه و تعالی اعلم
بحوالہ -فتاوی فیض الرسول
ص:376