صحابہ و اہل بیت علیہم الرضوان, عقائد و کلام, فتاوی رضویہ, فضائل و خصائص

عبادلہ ثلٰثہ کون؟

مسئلہ ۴: از ملک بنگال ضلع فرید پور موضع ٹپورا کاندے مرسلہ شمس الدین صاحب ”عبادلہ ثلٰثہ” محققین کی اصطلاح میں کن کو کہتے ہیں؟

 

الجواب : ابنائے عمر و عباس و عمروابن العاص رضی اللہ تعالٰی عنہم ۔

لاشترا کھم فی الزمان فی الزمان واقترابھم فی الاسنان اما افضل العبادلۃ عبداللّٰہ ابن مسعود فوق الکل وشیخ الکل رضوان اللہ تعالٰی علیھم اجمعین۔ ان کے ایک زمانے میں مشترک ہونے اور عمروں میں قریب قریب ہونے کی وجہ سے ان سب میں افضل عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالٰی عنہ ہیں جو ان سب سے فائق اور سب کے شیخ ہیں رضی اللہ تعالٰی عنہم اجمعین (ت)

ہاں ہماری اصطلاح فقہی میں بجائے ثالث یہ ادل الکل ہیں۔ کمافی فتح القدیر ، واللہ تعالٰی اعلم ۔