(۱) نئی عمارت دیکھنا دنیاوی فائدہ ملنے کی نشانی ہے۔
(۲) کبھی بناء کی تعبیر اپنی اہلیہ کے ساتھ شب باشی سے کی جاتی ہے کوئی بھی تعمیر عورتوں کے معاملے پر دلالت کرتی ہے۔
(۳) کسی نے دیکھا کہ اس کے گھر یا اس کا کمرہ کی وسعت خوبصورت انداز سے ہوئی ہے تو یہ دنیاوی کشادگی اور خوشحالی کی علامت ہے۔
(۴) تعمیر اپنی مقدار سے متجاوز ہوتے ہوئے دیکھنالوگوں کی اجازت کے بغیر کسی تھی یا خوشی کے موقع میں داخل ہونے کی طرف اشارہ ہے۔
(۵) کسی نے دیکھا کہ وہ مکان بنارہا ہے۔ تو تعبیر یہ ہے کہ وہ دوستوں کو یا رشتہ داروں یا اپنی فوج کو اکھٹا کر رہا ہے اور صاحب خواب اگر بادشاہ ہے تو اس کی حکومت کی واپسی اور خوشی اور قوت اور معاملہ کی رفعت بقدر رفعت مکان و مضبوطی سے تعبیر کی
جاسکتی ہے۔
(۲) کسی نے خواب دیکھا کہ اپنے مکان کو اکھیڑ رہا ہے تو یہ اس کے دوستوں یا رشتہ داروں اور قوم میں تفریق کی اور حکومت کے زائل ہونے کی علامت ہے۔
(۷) کسی نے دیکھا کہ وہ کسی عالم کے پرانے مکان کی تجدید کر رہا ہے تو اس عالم کی سیرت کی اصلاح کرنے کی طرف اشارہ ہے۔
(۸) اگر کسی ظالم کے مکان کی تجدید کر رہا ہے تو اس کی سیرت کی اصلاح کی علامت ہے۔
(۹) کسی نے خواب دیکھا کہ اس نے مکان بنانے کے لیے بنیا دیں کھودیں اور اس کو بنایا اور مضبوط کیا تو اپنے مقصد میں کامیابی کی دلیل ہے یعنی اگر طالب علم ہے تو وہ علم حاصل کرنے میں کامیاب ہو گا۔ یا حکومت کا طالب ہے تو اسے حکومت ملے گی یا کوئی ہنر سیکھ رہا ہے تو اس میں کامیاب ہو گا۔
(۱۰) کسی نے کسی خاص علاقے میں خود کو مکان بناتے دیکھا تو تعبیر یہ ہے کہ صاحب خواب اس علاقے یا شہر میں شادی کریگا۔ (۱۱) ٹھیکری سے مکان بنانا تزئین و ریاء کی علامت ہے۔
(۱۲) خواب میں کیچڑ سے مکان بنانا حلال روزی پر دلالت کرتا ہے اور نقش و نگار والا مکان علم اور ولایت اور خوشی ملنے کی علامت ہے۔
(۱۳) کسی نے دیکھا کہ وہ پکی اینٹ سے اور چونے سے مکان بنا رہا ہے تو تعبیر یہ ہے کہ صاحب خواب باطل کام میں منہ ہک ہوگا اس لیے چونا اور اینٹ کی تعبیر باطل امور سے کی جاتی ہے۔
(۱۴) خواب میں چونے اور اینٹ کا کاروبار حرام کام میں لگنے کی علامت ہے۔
(۱۵) کسی نے خواب میں دیکھا گویا کہ وہ اجنبی جگہ میں مکان بنارہا ہے تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ خواب دیکھنا والا ایسی عورت سے نکاح کریگا جس کا تذکرہ پہلے کبھی نہیں ہوا ہے۔ کبھی یہی خواب اجنبی جگہ میں قیام پذیر ہونے اور وہیں انتقال کر جانے پر بھی دلالت کرتا ہے۔
(۱۶) مٹی کا مکان دین و یقین کی علامت ہے اور خشک مٹی رسوائی والا مال ہے۔
(۱۷) کسی نے دیکھا کہ وہ حضور اقدس ہی ہے کے مزار مبارک کو مٹی لگا رہا ہے تو تعبیر یہ ہے کہ صاحب خواب اپنے مال سے حج کریگا۔
(۱۸) اپنے مکان کو ترمٹی لگانا صالح ہونے کی علامت ہے۔
(۱۹) مٹی کھانا کھائی ہوئی مٹی کے بقدر حصول مال کی علامت ہے۔
(۲۰) خوبصورت عمارت کی تعبیر الفت ومحبت، نسل، رزق اچھے لباس اور کنواری عورت اور اس کی اولا د سے کی جاتی ہے۔
(۲۱) مضبوط مکان صاحب خواب کی قوت و شدت پر دلالت کرتا ہے اور کبھی ایک دوسرے کے ساتھ مساعدت و مدد کی طرف اشارہ ہوتا ہے۔
(۲۲) بسا اوقات عمارت دیکھنا درازی عمر کی علامت ہوتا ہے۔
(۲۳) کبھی عمارت کی دلالت عمارت بنانے والے پر ہوتی ہے۔
(۲۴) کسی نے دیکھا کہ وہ اللہ کی رضا کے لیے مسجد بنا رہا ہے تو تعبیر یہ ہے کہ اگر صاحب خواب بادشاہ ہے تو حق کو قائم کریگا۔ اور امر بالمعروف و نہی عن المنکر کر یگا اور اگر خواب دیکھنے والا عالم ہے تو ایسی کتاب تصنیف کر دیگا جس سے لوگوں کو بہت نفع ہوگا۔ اگر صاحب خواب مالدار ہے تو اپنے مال کی زکوۃ ادا کریگا اور اگر غیر شادی شدہ ہے تو اس کو شادی نصیب ہو جائے گی اگر شادی شدہ ہے تو اولاد کی دولت سے سرفراز ہو گا۔ اور اس کا ذکر خیر دنیا میں پھیل جائے گا اور اگر یہی خواب فقیر و محتاج آدمی دیکھے تو وہ منی مالدار ہوگا یا مجد کی خدمت کر یگا اور ذکر تلاوت اور اعمال صالح کےذریعے مسجد کو آباد کر یگا یا کسی گناہ کا مرتکب ہے تو اس سے تو بہ کرے گا اور ہدایت یافتہ ہو گا اور اس خواب کی تعبیر شہادت کی موت سے بھی کی جاتی ہے اور کبھی یہ تعبیر مکان کے بنانے والے کے لیے چاہے خود صاحب خواب ہے یا کسی دوسرے کو بناتے دیکھتا ہے کسی اچھائی پر دلالت کرتی ہے مسجد بنانے کی مذکورہ تعبیرات اس وقت ہوں گی۔ جب صاحب خواب مسجد ایسی چیز واں سے بنائے جن سے عموما مسجد نہیں بنائی جاتی یا بغیر محراب کے یا خلاف سمت قبلہ مسجد بنائی تو تعبیر خیر کے جگہ شرے کی جائے گی۔
(۲۵) خواب میں قبہ دیکھنا یا بنا نا رفعت شان یا بڑے لوگوں میں شامل ہونے کی طرف اشارہ ہے۔
(۲۶) کسی نے دیکھا کہ وہ خواب میں حوض کے کنارے درست کر رہا ہے تو تعبیر یہ ہے کہ وہ اپنے والد کا ادب و احترام کریگا۔
(۲۷) کسی نے بادل پر قبہ بنایا تو یہ قوت حاصل کرنے کا اشارہ ہے۔
(۲۸) خواب دیکھا کہ آسمان میں اور زمین میں اس کیلئے قبہ نما مکان بنایا گیا تو دلیل ہے کہ اس کے اعمال درست ہوں گے اور شہادت کی موت نصیب ہو گی۔
(۲۹) خواب میں تمام بنانا کسی عورت سے زفاف کی طرف اشارہ ہے۔
(۳۰) مریض آدمی کا خواب میں اپنے منہدم گھر جس کے انہدام کا وقت معلوم نہ ہود یکھنا مستقل صحت یابی کی علامت ہے۔
(۳۱) کسی نے دیکھا کہ اس کے باپ نے مکان بنایا اور صاحب خواب نے اس کو بلند کیا تو تعبیر یہ ہے کہ صاحب خواب اپنے والد کے مشن (دنیاوی یا اخروی) کو پورا کریگا۔ اور اس کو مضبوط کرے گا۔
(۳۲) کسی نے خواب دیکھا کہ کام کرنے والے اس کے مکان کو بنا رہے ہیں۔ تو تعبیر یہ ہے کہ صاحب خواب کی اپنی بیوی سے لڑائی ہوگی یا اپنے کسی دوست سے جدائی ہوگی۔ یا اسی قسم کا اور کوئی واقعہ پیش ہوگا۔
عجوه ( عجوہ کھجور )
(1) خواب میں عجوہ حلال و طیب مال کی دلیل ہے۔ یہ اور دیگر کھجور میں ہر مرض کی دواء کی علامت ہیں خاص طور سے مدنی کھجوریں۔
عنب (انگور)
خواب میں انگور کسی وسیع ذخیرہ شدہ اور دیر تک رہنے والا رزق ہے ۔ (۱) انگور کو اس کے موسم میں دیکھنا دنیاوی تر و تازگی اور بے موسم دیکھنا قبل از وقت خیر کا حصول ہے یا پھر اسے قبل از وقت حرام مال حاصل ہوگا۔ (۲) خواب (۲) میں انگور توڑ نا عورت سے حصول مال ہے۔ (۳) خواب میں انگور کا کچھ ہزار درہم ہوتے ہیں ۔ (۴) سیاہ انگور باقی نہ رہنے والا رزق ہے ۔ بعض حضرات فرماتے ہیں کہ اپنے موسم میں انگور دیکھنا غم کی اور بے موسم میں مرض کی دلیل ہے۔ (۵) اگر انگور لٹکے ہوئے ہوں تو خوف شدید کی علامت ہے۔ (۲) بادشاہ کے دروازہ سے سیاہ انگور توڑنا جبکہ اس کی تعداد کا بھی علم نہ ہو تو اسے اتنے ہی تعداد میں کوڑے لگیں گے ۔ (۷) سفید انگور خیر اور شفاء کی دلیل ہیں اس لئے کہ حضرت نوح علیہ السلام کو بیماری پہنچی تو آپ کو اللہ تعالیٰ نے انگور کھانے کا حکم فرمایا آپ نے انگور کھائے تو آپ شفاء یاب ہو گئے ۔ (۸) سیاہ انگور قلیل نفع کی علامت ہے۔ بعض حضرات فرماتے ہیں کم سیاہ انگور کم غم کی اور زیادہ سیاہ انگور زیادہ غم کی دلیل ہیں ۔ (۹) انگور توڑنا کم نفع ہے۔ (۱۰) اگر کوئی دیکھے کہ اس نے انگور توڑے اور اس کی ڈنڈی پکڑی اور انگور پھینک دیئے تو بیوی سے جھگڑنے اور مشکل میں مبتلاء ہونے کی دلیل ہے۔ (11) موسمی انگور عورتوں کی جانب سے نفع کی علامت ہے۔ نیز اس سے مراد الفت، محبت اور رزق طیب بھی ہوتا ہے۔ (۱۲) کبھی خواب میں انگور کھانا شراب پینے کی دلیل ہوتے ہیں جیسے کہ شراب پینے کی تعبیر انگور کھانا ہے ۔ (۱۳) کبھی انگور کسی بھی سے حصول رزق پر بھی دلالت کرتے ہیں۔ (۱۴) کبھی انگور سے مراد عیب بھی ہوتا ہے ۔ (۱۵) سیاہ انگور رات اور سفید انگور دن پر دلالت کرتے ہیں۔
(1) خواب میں مسور کی دال مال حلال ہے۔ بعض حضرات فرماتے ہیں کہ یہ غم اور گھٹیا رزق کی دلیل ہے
(1) خواب میں مسور کی دال مال حلال ہے۔ بعض حضرات فرماتے ہیں کہ یہ غم اور گھٹیا رزق کی دلیل ہے
1) خواب میں عناب کی تعبیر شریف، نفع مند سلطنت ، عزت اور سرور کا مالک شخص ہے جو کہ مصائب میں ثابت قدم رہتا ہے۔ (۲) خواب میں عناب چوسنا ولایت کا حصول ہے جیسے کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ﴿ الَّذِي جَعَلَ لَكُمْ مِنَ الشَّجَرِ الْأَخْضَرِ نَاراً ) الیسین کیا جس نے بنادی تمہارے لئے سبز درخت سے آگ بعض مفسرین نے فرمایا ہے کہ اس سے عناب کا درخت ہی مراد ہے۔ خواب میں آگ سے مراد سلطان ہوتا ہے ۔ (۳) بے موسمی عناب دیکھنا حادثات اور مصائب کے خطرے کی علامت ہے۔ (۴) عناب کے درخت سے مراد کامل اعتقل، خوبصورت آدمی مراد ہے کبھی عناب سے مراد عورت کی مہندی سے رنگی ہوئی انگلیاں ہوتی ہیں۔
(1) لاٹھی خواب میں عمدہ حسب والا آدمی ہے جس کے بہت سے مدد گار ہوں۔ (۲) اپنے ہاتھ میں لاٹھی دیکھنا کسی ایسے شریف و حسب والے مطلبی آدمی سے مدد لینا ہے جس میں نفاق ہو جو اپنے مال کے بڑھانے کے چکر میں ہو اور دشمنوں پر کامیاب بھی ہوتا ہو۔ (۳) اگر دیکھے کہ کھوکھلی لاٹھی پر سہارا لیا ہوا ہے تو مال ضائع ہونے کا خطرہ ہے۔ (۴) اگر خواب میں لاٹھی ٹوٹ جائے اگر صاحب خواب ” والی ہے تو معزول ہوگا اور اگر تاجر ہے تو تجارت ختم ہو جائیگی۔ (۵) اگر دیکھے کہ لاٹھی زمین پر ماری ہے تو اس زمین پر یا اس زمین کے مالک پر غالب آئیگا ۔ (۶) خواب میں لاٹھی ٹوٹنا ایسے شدید مرض کی علامت ہے جس میں قوی جواب دے جائیں۔ لاٹھی سے مراد ایسا قوی آدمی ہوتا ہے جس پر اعتماد کیا جا سکے۔ (۷) جو شخص خواب میں خود کو لاٹھی کے سہارے چلتا دیکھے تو وہ کشتی کا سفر کرے گا۔ لاٹھی امر نہی دشمنوں پر مدد اور حصول مقصد کی دلیل ہے ۔ (8)اگر لاٹھی کجھور کی ٹہنی کی ہے تو عریانی کی دلیل ہے (9) اگر لاٹھی بادام کی ہے تو اچھائی یا برائی جو حالت بھی ہے اس کی یہ حالت ختم ہو گی ۔ (10) اور اگر لاٹی شفتا لوکی ہو تو کبھی اس سے مراد نفاق فی الدین ہوتا ہے ۔ (11) کبھی لاٹھی سے مراد سانپ اور جادو بھی ہوتا ہے ۔ (12) اگر دیکھے کے کسی کو لاٹھی سے مارا ہے تو اس پر زبان درازی کرے گا ۔ (13) اگر دیکھے کے پتھر پر لاٹھی ماری ہے اور اس سے چشمہ جاری ہو گیا تو اگر فقر ہے تو غنی ہو گا ۔ (14) اگر غنی ہے تو غنا میں مزید ترقی ہو گی ۔ اس کی تعبیر بہر صورت رزق کثیر ہے۔ (۱۴) کبھی عصاء سے مراد خبیث الذہن مرد بھی ہوتا ہے اس لئے کہ عصا لکڑی ہے اور لکڑی کی تعبیر منافق مرد ہے۔
(۱) خواب میں زیر ناف بال کاٹنا یا کسی اور طریقہ سے انہیں زائل کرنا دین میں کمی اور غم کی علامت ہے۔ (۲) عورت کی زیر ناف بال باغ کی کھیتی پر دلالت کرتی ہے۔ بعض حضرات فرماتے ہیں کہ حیض کی طرح اس کی طلاق کا اشارہ ہے۔ اس لئے کہ نفس ان چیزوں کو اچھا نہیں سمجھتا۔ (۳) اگر کوئی اپنی زیر ناف جگہ پر بال نہ دیکھے تو ایسی حماقت کا کام لے گا جس کے سبب سے اس کا مال اس سے دور کر دیا جائیگا۔ اگر بہت زیادہ بال دیکھے تو فساد دین اور سنت کے ساتھ مال کثیر مراد ہے کبھی زیر ناف سے مراد سنت اور اسکی اتباع ہے اور اقامت صلوۃ مراد ہوتی ہے اس کی دلالت بے فائدہ کھیتی پر بھی ہوتی ہے۔
(۱) مریض کے لئے خواب میں پسینہ مرض سے چھٹکارا ہے اگر صحت کی امید ہو اگر نہ تو موت کی علامت ہے۔ (۲) اگر صاحب خواب تندرست ہو تو محنت اور مشقت والے کام کی یا پھر دنیاوی نقصان کی دلیل ہے۔ (۳) اگر کوئی دیکھے کہ اس کا پسینہ بہا ہے تو اس کی ضرورت مکمل ہوگی ۔ (۴) بغل کے پسینہ کی بو رعیت کے لئے وبا اور والی کے لئے بری تعریفوں کے بعد حصول مال ہے اسی طرح تاجر اور کاریگر کے لئے پسینہ مال بھی ہوتا ہے۔ (۵) اگر کوئی دیکھے کہ پسینہ اس کے جسم سے گرا ہے تو پسینہ کی بقدر اس کا مال ضائع ہوگا اور کبھی پسینہ دیکھنے والے کے لئے مصیبت بھی ہوتا ہے
(1) رگ سے مراد گھر والے ہوتے ہیں۔ رگ کا اچھا یا برا ہونا گھر والوں کا اچھا یا برا ہونا ہے۔ (۲) اگر کوئی دیکھے کہ اس نے رگ کو عرضا کاسٹا ہے تو وہ کسی قریبی رشتہ دار کی موت ہے انسانی رگیں اس کا خاندان ہیں اگر کوئی ایک بھی منقطع ہو تو بعض رشتہ داروں سے جدائی ہے خواہ موت کی صورت میں ہو خواہ قطع رحمی کی صورت میں ہو۔ رگوں کی تعبیر چھوٹے چھوٹے نالے ہیں اور انسان کی تعبیر درخت ہے رگیں ایسی ہی ہیں جیسے کہ باغ کے لئے ندی نہریں وغیرہ ۔ چنانچہ رگ کا کٹا جانا باغ کے پانی کی بندش ہے اگر رگوں کو ظاہر دیکھے تو مقصود کے حصول میں مشکل پیش آئے گا۔ وہ رگیں جن پر پچھنے لگواتے ہیں اور وہ شریانیں جو متحرک ہی رہتی ہیں زندگی رزق اور خاندان کے بڑوں پر دلالت کرتی ہیں ۔ (۳) اگر کوئی شخص اپنے ہاتھوں کی رگوں سے خون بہتا دیکھے تو اس کا مال بقدر خون ضائع ہوگا۔ اگر فقیر ہے تو اتنا مال حاصل ہوگا۔
اس کی تعبیر معاملے کو جوڑنے والا شخص ہے (۱) اگر کوئی شخص اپنے پٹھوں میں درد محسوس کرے غم وحزن میں مبتلا ہونے کی علامت ہے۔ (۲) پٹھے ختم ہو جانا کام کے نہ ہونے کی دلیل ہے۔ (۳) اگر مریض ہو تو اس کی وفات کی دلیل ہے۔ پٹھے انسانی جسم کے رئیس ہیں اس سے پر ہیز گاری خرید و فروخت اور دیگر معاملات میں گواہی اور اسباب رزق وغیرہ پر دلالت مقصود ہوتی ہے۔ خواب میں گھر یلو عصبات ( باپ کی طرف سے رشتہ دار ) اور ان میں کمی زیادتی کی تعبیر وہی ہوگی جس پر وہ دلالت کرتے ہیں۔
(1) خواب میں ہڈی دیکھنا بڑی سے معتبر لوگوں کی طرف سے حصول مال کی دلیل ہے اور بڑی تعبیر لباس بھی ہے جیسے کہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں ﴿فَكَسَوْنَا الْعِظَامِ لَحْمًا ﴾ ہم نے ہڈیوں پر گوشت کا لباس چڑھایا بڑی رأس المال پر بھی دلالت کرتی ہے اور اہم کاموں پر بھی ۔ (۲) اگر کوئی شخص بہت کی ہڈیوں کا مالک بنا تو وہ ہڈیوں کی بمقدار سواریوں یا گھروں کا مالک بنے گا۔ اس لئے کہ ہڈیوں سے مراد بنیاد بھی ہوتی ہے۔ (۳) انسانی ہڈی اس کے اصل مال پر دلالت کرتی ہے۔ جیسے کہ غلام۔ اونٹ گائے کھیتی اور درخت وغیرہ اگر کوئی ایسا آدمی خواب میں ہڈی دیکھے جس کا اصل مال نہ ہو تو پھر اس ہڈی سے مراد اس کا دین اور بنیادی فرائض ہو نگے ہڈی گواہوں پر مال اور قوت اور ان افراد پر بھی دلالت کرتی ہے جن سے انسان قوت حاصل کرے جسے اولاد اور غلام وغیرہ ۔ (۴) بڑی ہڈیوں سے اکا بر قوم جبکہ چھوٹی ہڈیوں سے غلام اولا داور خدام مراد ہو۔ (۵) اگر خواب میں ہڈی ٹوٹ گئی تو جس پر ہڈی دلالت کرتی ہے اگر وہ مریض ہے تو فوت ہوگا اور تندروست ہے تو مریض ہو گا کر مریض ننگی ہڈی کو دیکھے تو اس کے تندرست ہونے کی دلیل ہے کبھی ہڈیوں سے بنیادوں کے ساز و سامان کا اشارہ ہوتا ہے۔ کبھی ہڈیوں کا دیکھنا رازوں کے جانے اور خفیہ امور پر اطلاع پانے کی جانب اشارہ ہے۔ (۸) اگر کسی کی ہڈی لوہے کی بن جائے تو طویل بیماری میں مبتلا ہوگا۔ یا اسے بہت سی تکالیف آئیں گی۔ لیکن وہ ان پر صبر کرے گا۔ اگر اس کی ہڈی عاج کی ہو جائے تو حرام سے پُر ہونے کی دلیل ہے۔ کبھی ہڈیوں سے مراد پھلوں والے درخت بھی ہوتے ہیں کیونکہ پھل بھی اپنے چھلکے میں چھپا ہوا ہوتا ہے اور پھلوں سے مراد انسان کے محاسن یا جو اس سے صادر ہو مثلا علم وغیرہ مراد ہوتے ہیں کبھی ہڈی صحت یا بیماری کی بھی دلیل ہوتی ہے۔
(1) اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس کا جسم بڑا ہوتا ہو تا عام معمول سے بڑھ گیا تو اس کی موت کی دلیل ہے۔
(1) خواب میں عزت بیداری میں ذلت ہے جو شخص خواب میں خود کو عزت والا دیکھے بیداری میں وہ ذلیل ہوگا۔
(1) خواب میں علوشان بیداری میں عزت کے کم ہونے کی دلیل ہے۔ بعض معبریں فرماتے ہیں کہ لوگوں پر برتری کی محنت ذلت کا سبب ہے۔ لوگوں پر بلند شان کا ارادہ کرنے والا اگر خود کو خواب میں بلند دیکھے تو وہ تکبر کرے گا اور لوگوں میں ذلیل ہوگا۔ اگر اس کا کوئی ارادہ نہ ہو تو اسے رفعت و سرور حاصل ہو گا۔
(1) خواب میں جھنڈ ا عالم زاهد مالدار اور سخی مرد ہے جس کی لوگ اقتداء کرتے ہیں۔ سرخ جھنڈے لڑائی کی زرد جھنڈے لشکر میں و با واقع ہونے کی سبز جھنڈے سفر میں خیر و خوبی کی سفید جھنڈے بارش کی جبکہ کالے جھنڈے قحط کی دلیل میں پریشان آدمی اگر خواب میں جھنڈا دیکھے تواس کی پریشانی ختم ہوگی۔ عورت کے لئے جھنڈا اس کا خاوند ہے بعض حضرات فرماتے ہیں کہ سیاہ جھنڈے کثیر بارش پر دلالت کرتے ہیں۔
خواب میں علم کسی علوی عورت سے شادی ک۷رنا ہے۔ (۱) اگر دیکھے کہ خواب میں علم حاصل ہوا ہے تو اس کی شادی کسی علوی خاندان کی عورت سے ہوگی یا پھر یہ خواب اس کے لئے اچھی شہرت کی دلیل ہے کہ اللہ تعالی اس کے علم کے ذریعے لوگوں کو ہدایت دیں گے۔ اور اس کے علم کو وسیع فرما ئیں گے ۔ (۲) غیر عالم اگر خواب میں علم یاللہ یا بالسنت کے ساتھ متصف دیکھے اللہ کی رحمت اور اس کے لطف کی دلیل ہے۔ اگر جادو یا اس طرح کے اور علوم سیکھے تو بدعت اور گمراہی کی دلیل ہے۔
خواب میں آزادی قربانی کرنے کی دلیل ہے ۔ (۱) اگر کوئی شخص خود کو آزاد کرتے ہوئے دیکھے تو وہ قربانی کرے گا۔ اپنی بیوی کو آزاد کرنا طلاق دینا ہے۔ (۲) اگر غلام خود کو آزاد ہوتے دیکھے تو اس کی یا اس کے آقا کی موت کا خوف ہے۔ (۳) اگر غلام خود کو ہوا دیکھے تو آزاد ہو گا۔ (۴) اگر ایسا خواب مریض دیکھے تو وفات پائے گا۔ یا اگر وہ غلام ہے تو پھر حصول منافع میں اسے مشکلات پیش آئیں گی۔ اگر گناہگار خود کو آزاد شدہ دیکھے تو توبہ کرلے گا کافر ہے تو اسلام لائے گا اور جہنم سے آزاد ہوگا ۔ (۵) اگر آزاد مقروض شخص دیکھے تو اس کا قرضہ ادا ہوگا۔ اگر گناہگار ہے تو تو بہ کی توفیق نصیب ہوگی
(۱) اگر کوئی آزاد خواب میں غلام بن جائے تو جس کا غلام بنا ہے اس کے احسانات کا غلام ہوگا یا پھر اس کے سامنے صاحب خواب کی بڑائیاں ظاہر ہونگی یا پھر اس سے قرض لے گا کہ گویا اس کا غلام بن جائیگا یا پھر اس سے مراد مرض ہے۔ (۲) اگر دیکھے کہ مولی نے اسے فروخت کیا ہے تو عزت اور مرتبہ کی دلیل ہے۔ بعض اوقات اس سے مراد ذلت بھی ہوتی ہے۔ کیونکہ غلام کو بیچنا اس کی تذلیل ہے۔ یا پھر حضرت یوسف علیہ السلام کے قصہ پر قیاس کرتے ہوئے یہ تعبیر بیان کی جائے گی کہ اسے خیر کثیر عطا ہو گی ۔ (۳) اگر غلام خواب میں آزاد ہو جائے تو تنگی کے بعد آسانی، مشکلات سے چھٹکارا امراض سے شفاء اور حصول مقصد کی دلیل ہے یا پھر اللہ تعالی کے حقوق ادا کر لے گا امر بالمعروف نہی عن ر اقامت صلوة ايتاء الزکوۃ اور خشیت الہی جیسے صفات سے مزین ہوگا ۔ غلام خواب میں غم ہوتا ہے ۔ (۴) اگر خود کو غلام بنا دیکھے تو غم لاحق کی دلیل ہے ۔ (۵) اگر دیکھے اسے فروخت کر دیا گیا۔ تو تنگی کی دلیل ہے اسے کوئی عورت خریدے کیونکہ یہ اس کی عزت کی دلیل ہے جتنی قیمت زیادہ ہو گی اسی قدر ا سے عزت نصیب ہوگی ۔ (۶) غیر شادی شدہ عورت اگر خواب میں کسی کی لونڈی بنے تو اس کے ساتھ اس کی شادی کی دلیل ہے۔ (۷) اگر کوئی شخص اپنی بیوی کو پہنچے تو اسے طلاق دے گا۔ (۸) اگر کوئی اپنے دشمن کا غلام بن جائے تو ایسا شخص ذلیل ہوگا کیونکہ غلام اپنے سرداروں کے ہاں ذلیل ہی ہوتے ہیں۔
(۱) خواب میں کنواری لڑ کی اصل منصب کے لئے تنگی کی علامت ہے جیسے کہ شادی شدہ فراخی کی دلیل ہے۔
(1) خواب میں بڑھیا عاجز ہونے کی دلیل ہے، کبھی اس سے دنیاوی شان و شوکت کا خاتمہ اور غم بھی مراد ہوتے ہیں۔ کبھی بڑھیا کود یکھنا آخرت کو دیکھنا ہے کیونکہ یہ دنیا کی ضد ہے۔ کبھی اس سے شراب اور گائے بھی مراد ہوتے ہیں کہ یہ دنیا کی ضد ہے۔ کیونکہ انہیں بھی عربی میں عجوز ( بڑھیا) کہا جاتا ہے۔ کبھی بڑھیا کو دیکھنا مایوی کے بعد حمل ہونے کی دلیل ہے۔ کبھی اس کی دلالت مکر و فریب پر بھی ہوتی ہے۔ (۲) مریض بڑھیا عجز پر اور پیاس بڑھیا قحط پر دلالت کرتی ہے۔ (۲) اگر بڑھیا بچی بن جائے تو زوال قحط کی دلیل ہے۔ (۳) اگر نا معلوم بڑھیا کسی مریض پر داخل ہو تو اس کی وفات کا ڈر ہے۔ (۴) اگر حاملہ ایسا دیکھے تو اس کے لئے بہتری کی دلیل ہے۔) – (۵) اگر کسی اہم کام میں لگا ہوا شخص بڑھیا کو اپنے ساتھ لیٹے لیٹے ہوئے یا اپنا ساتھی دیکھے تو وہ اپنا کام اور مقصد ۔ مد سے عاجز ہوگا۔ ا۔ بڑھیا بنجر زمین پر بھی دلالت ا ہے جس سے کوئی پیداوار نہ ہو۔ (۶) خارشی بڑھیاد دیکھنا تنگی اور ندامت کی علامت ہے۔ بری شکل وصورت والی بڑھیا کو دیکھنا فقہ اور لڑائی کو دیکھنا ہے۔ کافر بڑھیا حرام مال جبکہ مسلمان بڑھیا خوشی کے ساتھ حلال مال ہے ۔ (۶) اگر ۔ کوئی عورت بڑھیا بن جائے تو اسے وقار حاصل ہوگا۔ (۷) نامعلوم بڑھیا قحط سالی کی دلیل ہے۔ (۸) اگر بڑھیا۔۔۔آسمان سے اترے اور لوگ اس پر تعجب کریں تو یہ بھی قحط سالی ہے۔ بھی بد شکل بڑھیا لڑائی اور قحط کے زوال کی بشارت ہے۔ لاغر بڑھیا بھی قحط سالی کی علامت ہے۔ اگر وہ موٹی ہو جائے اور خوش شکل بن جائے تو قحط سالی ختم ہو جائے گی۔ بناؤ سنگھار کرنے والی بڑھیاد نیاوی بشارت ہے اور عنقریب اسے خوشخبری حاصل ہو گی ۔ غم کے ساتھ دنیا کا حصول اور زوال جاہ ہے ۔ بد شکل بڑھیا ایک حالت ۔ بڑھیا ایک حالت سے دوسری حالت میں تبدیلی ہے۔ ینگی بڑھیا دنیاوی رسوائی ہے ۔ ( رسوائی ہے ۔ (۹) اگر دیکھے کہ بڑھیا گھر میں داخل ہوئی تو دنیا کے آنے اور اگر بڑھیا گھر سے نکلے تو نکلے تو دنیا کے جانے کی دلیل ہے۔ نامعلوم بڑھیا کی تعبیر بہ نسبت معلوم بڑھیا کے زیادہ صحیح ہوتی ہے۔ بڑھیا کے ساتھ مل کر باہم کوشش کرنا دنیا ملنے کی دلیل ہے۔ (۱۰) اگر ایسی بڑھیا دیکھے جس سے نکاح کی شہوت ختم ہو چکی کہ اس میں نکاح کی قوت لوٹ آئی اور اس نے نکاح کر لیا تو اسے دین اور دنیا دونوں حاصل ہوں گی۔ اگر نکاح حلال ہو اور اگر حرام تو اسے صرف دنیا حاصل ہوگی ۔ (۱۱) اگر کوئی عورت خود کو بڑھیا بنے دیکھے تو دنیا وی بھلائی پانے کی دلیل ہے۔
(1) آپ رضی اللہ تعالی عنہا کو خواب میں دیکھنا خیر و برکت کی دلیل ہے۔ (۲) اگر آپ کو کوئی عورت دیکھے تو اچھی شہرت بلند درجہ اور خاندان والوں میں بڑے مقام پائے گی۔
(۱) خواب میں حضرت عیسی علیہ السلام کے دیدار سے مشرف ہونے والا شخص کثیر خیر والا مبارک اور اللہ تعالی کے لئے کثرت سے سفر کرنے والا اللہ تعالی کے احکام کو بجالانے والا تھوڑا رزق پر راضی ہونے والا اور طب کو جاننے والا ہوگا ۔ (۲) بعض اہل تعبیر کے قول کے بموجب خواب میں حضرت عیسی علیہ السلام کا دیدار کرنے والے کو اسی سال کوئی ناپسندیدہ امر پیش نہ ہونے اور اپنے مطلوب کو پانے اور اس میں مہارت حاصل کرنے کی دلیل ہے۔ (۳) کسی نے خواب میں حضرت عیسی علیہ السلام کو دیکھا تو اس کے زاہد ہونے زمین میں سیاحت کرنے اور خوف و ہراس سے نجات پانے نے کی دلیل ہے۔ (۴) خواب میں بار بار حضرت عیسی علیہ السلام کو دیکھنا طب میں ایسی مہارت حاصل کرنے کی علامت ہے کہ جس کی بیڑا بری اس کے ہمسروں میں سے کوئی بھی نہیں کر سکے ۔ (۵) غم و تکلیف میں مبتلا لوگوں کا خواب میں حضرت عیسی علیہ السلام کو کسی شہر یا جامع مسجد میں اپنی طرف دیکھتے ہوئے دیکھنا اس غم و تکلیف سے نجات پانے پر دلالت کرتا ہے۔ اس لئے کہ حضرت عیسی علیہ السلام روح للہ اور رحمت ہے۔ اور گروہ سلامتی اور رحمت میں ہیں خواب مزید نزول رحمت و سلامتی کی دلیل ہے ۔ (۲) حضرت عیسی علیہ السلام اور ان کی والدہ حضرت مریم علیہا السلام کو کسی مقام میں دیکھنا اس مقام میں عظیم معاملہ یا نشانی پیش آنے کی اطلاع ہے۔ (۷) خواب دیکھا گویا وہ حضرت عیسی علیہ السلام کی صورت میں ہوا یا ان کا لباس زیب تن کیا تو تعبیر صاحب خواب کے مطابق ہوگی چنانچہ اگر صاحب خواب بادشاہ ہے تو اس کی سلطنت عظیم ہو گی اگر عالم ہے اس کا نفع کثیر ہوگا اور فضیلت زیادہ ہوگی ۔ اور اگر طبیب ( حکیم ڈاکٹر ) ہے تو اس کی شہرت ہوگی اور توفیق و فضیات میں زیادتی ہوگی ۔ (۸) خوف زدہ آدمی کا خواب میں حضرت عیسی علیہ السلام کا دیدار کرنا خوف سے ماموں ہونے پر دلالت کرتا ہے۔ (۹) کی مقام میں حضرت عیسی السلام کو دیکھنا اس مقام پر نزول برکت اور عزت کی علامت ہے۔ (۱۰) مریض کا خواب میں حضرت عیسی علیہ السلام کا دیدار کرنا مرض سے شفایاب ہونے اور نجات پانے کی علامت ہے۔ (11) خواب میں حضرت عیسی علیہ السلام کو بیمار دیکھنا صاحب خواب کے مرنے کی طرف ا طرف اشاره اشارہ ہے۔ (۱۲) کبھی ان کی رویت ایسا تعجب خیز مٹی کے کے ظاہر ہونے کی علامت ہے جس سے لوگ تعجب کرنے لگیں اور کبھی دیدار عیسی علیہ السلام عدل و انصاف اور کشادگی کی بھی علامت ہوتا ہے۔ (۱۳) حاملہ عورت کا خواب میں عیسی علیہ السلام کو دیکھنا طبیب بچہ جننے پر دلالت کرتا ہے۔ (۱۴) کبھی ان کی رویت دین میں شک کرنے کی علامت ہوتی ہے چنانچہ یہودیوں نے کہا ” ہم نے عیسی علیہ السلام کو قتل کیا اور سولی پر سولی پر چڑھادیا اور اللہ تعالی فرماتے ہیں ( وَمَا قَتَلُوهُ وَمَا صَلَبُوهُ) ترجمہ نہ اِن کو قتل کیا نہ سولی پر چڑھایا۔ اور عیسائیوں نے کہا عیسی علیہ السلام اللہ کا بیٹا ہے اور اللّہ تعالیٰ فرماتے ہیں (مَا اتَّخَذَ الله من ولد ) الله تعالی کس کو اپنا بیٹا نہیں بناتا۔ (۱۵) بعض کے نزدیک ان کی رویت عیسائیوں کے ظاہر ہونے کی علامت ہوتی ہے۔ (۱۶) کاریگر یا طب کا عمل کرنے والا شخص خواب میں اگر عیسی علیہ السلام کو دیکھے تو دلیل ہے اس کے متعلق امور اس کے لئے آسان ہوں گے اور اس سے استفادہ کریگا ۔ (۱۷) کبھی حضرت مسیح علیہ السلام کی رویت تہمت لگنے پھر اس سے بری ہونے کی طرف بھی اشارہ ہے۔ (۱۸) کبھی ان کو خواب میں زیارت کرنا غموم و ھموم تکلیف کسی پر تہمت لگانے اور ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل ہونے پر بھی دلالت کرتا ہے۔ (۱۹) اور کبھی اس کی رویت عجائب کے ظہور اور کبھی کسی خوشخبریں آنے کی علامت ہوتی ہے۔ اس لئے انہوں نے رسول اللہ ﷺ کی تشریف آوری کی خوشخبری دی ہے ۔ (۲۰) اور دیدار عیسی علیہ السلام دعا کی قبولیت کی بشارت ہوتا ہے (۲۱) اور زیارت ابن مریم علیھا السلام بڑوں پر غصہ کرنے کی دلیل ہوتی ہے۔ (۲۴) کبھی دوستوں اور شاگردوں کی طرف سے حظ وافر ملنے پر دلالت کرتا ہے (۲۳) خواب میں کسی بچے کا حضرت ابن مریم علیہ السلام کو دیکھنا اس کے یتیم ہوکر والدہ کے زیر تر بیت پرورش پانے صالح اور عالم ہونے پر دلالت کرتا ہے۔ (۲۴) کبھی ان کی زیارت صر اور شام کی طرف اور شام سے مصر کی طرف کوچ کرنے پر بھی دلالت کرتی ہے۔ (۲۵) کسی گم نام شخص کا خواب میں حضرت مسیح علیہ السلام کی زیارت کرنا اس کے حسن عاقبت پر دلالت کرتا ہے۔ اس لئے کہ قرب قیامت میں حضرت عیسی علیہ السلام آسمانوں سے نزول فرمائیں گے اور دجال کو قتل کریں گے اور زمین کو عدل وانصاف سے بھر دیں گے جیسا کہ ظلم وجور سے بھر گئی تھی ۔ (۲۶) کسی کام میں حضرت ابن مریم علیہا السلام کا نزول ان میں عدل کے ظہور اور برکات کے نزول اور کفار کی ہلاکت اور مؤمنین کے ساتھ اللہ تعالیٰ کی مدد شامل حال ہونے کی علامت ہے۔
خواب میں حضرت عزیر علیہ السلام کا دیدار کرنا اپنے علم و حکمت کے ذریعے ریاست پانے پر دلالت کرتا ہے۔
(۱) خواب میں حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی زیارت کرنے والا بیداری میں طویل العمر اور اچھا کام کرنے والا اور حق گو ہوگا ۔ (۲) کبھی ان کی رویت بیت الحرام کی تعمیر کرنے کی خوشخبری ہوتی ہے (۳) خواب دیکھا گویا ان کی ملاقات حضرت عمرؓ سے ہوئی اور ان سے مصافحہ بھی کیا تو دلیل ہے کہ وہ وسیع دنیا مکمل پر ہیز گاری، فراست اور صیانت کے ساتھ پائے گا اس لئے ان کی شہرت تذکرہ کا محتاج نہیں ہے۔ (۴) خواب میں حضرت عمر کوترش رو دیکھنا کام تلاش کرنے اور امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کرنے پر دلالت کرتا ہے (۵) کسی قحط زدہ علاقے میں حضرت عمر کود یکھنا اس علاقے میں باران رحمت اور برکات و فتوحات کے برسنے کی علامت ہے اور انکو اگر ظلم زدہ علاقہ میں دیکھا جائے تو اس میں عدل کی فروانی کی علامت ہے۔ (۶) خواب دیکھا گویا حضرت عمر اس کو درے سے مار رہے ہیں اور دھمکا رہے ہیں تو صاحب خواب کو چاہئے کہ جو غلط کام کر رہا ہے اس سے تو بہ کرے۔ (۷) کبھی ان کی دلالت اس کے ہاں بادشاہ یا کسی عالم کے آمد پر ہوتی ہے۔ کبھی ان کو دیکھنا خیر عظیم کی دلیل ہوتا ہے ۔ آپ کو خواب میں دیکھنا دین حق کے قیام امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کی ترویج اور اعلام بالا ذان کا اشارہ ہے کیونکہ اعلام بالا ذان کا سبب سب سے پہلے آپ ہی ہیں۔ کبھی آپ کی زیارت سے دشمنی کے بعد صلح، ، بغض کے بعد عداوت قدرت کے باوجود دنیا ہے سے بے رغبتی بھی مراد ہوتی ہے۔ اگر صاحب خواب بادشاہ ہو تو فتوحات اور حسب استطاعت اقامت دین مراد ہوتا ہے۔ نیز ایسے بادشاہ کو دشمنوں اور منافقوں پر ترغیب و تربیت کے ساتھ لوگوں کا تعاون حاصل رہے گا۔
(۱) آپ رضی اللہ تعالی عنہ کو خواب میں دیکھنا علم کی جانب توجہ اور اس کی جمع میں لگ جانے اعزہ کی حفاظت خلافت امارت اور امانت کے ساتھ اللہ تعالیٰ کی عبادت کرنے کی دلیل ہے۔ کبھی آپ کی روایت صاحب خواب پر دشمنوں کے ہجوم انکی کامیابی اور اس کی شہادت کی دلیل ہے کبھی اس سے منصب رزق کثیر اور اکابرین کی دامادی کی طرف اشارہ ہوتا ہے۔ کیونکہ آپ رضی اللہ تعالی عنہ ذوالنورین یکے بعد دیگرے آنحضرت ﷺ کی دو بیٹیوں کے شوہر تھے۔ آپ رضی اللہ تعالی عنہ کا زندہ دیکھنا دین داری مال ونفس کے ساتھ جہاز حفظ قرآن اور دشمنوں سے حفاظت ہے۔ اپنے گھر میں آپ رضی اللہ تعالٰی عنہ کو مقتول دیکھنا آل نبی ﷺ پر سب و شتم اور انکی جانب میلان نہ ہونے کی دلیل ہے۔ آپ کو شہر یا بازار میں دیکھنا شہداء اور صالحین کے ساتھ حشر اور حصول علم کی دلیل ہے۔ آپ رضی اللہ تعالی عنہ کو اپنے گھر میں محصور دیکھنا کسی بڑے عالم پر ظلم کا اشارہ ہے ۔ اگر کوئی شخص دیکھے کہ اس کی شکل وصورت اور لباس آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ جیسا ہے تو اگر بادشاہ ہے تو اس کی رعایا اسے قتل کرے گی۔ اگر عالم ہے تو اس کے ساتھ دھو کہ مجہوگا اور لوگ اسے دھوکہ دینے کے سبب گناہ میں مبتلا ہو نگے ۔ آپ رضی اللہ تعالٰی عنہ کو اپنا ساتھی دیکھنایا ان کے ساتھ اکھٹا رہنا توار قید کے سبب یا کسی خبیث الباطن آدمی کے ذریعے مصیبت کا اشارہ ہے۔ البتہ مصیبت کے بعد صاحب خواب کا انجام
یقینا اچھا ہو گا۔ آپ کو زندہ دیکھنا حیا اور اس کے ساتھ کثرت حاسدیں کی دلیل ہے۔
آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو خواب میں دیکھنا دشمنوں کی دلیل ہے ۔ (۱) اگر آپ کو کسی جگہ لوگوں کو سجدہ کرتے دیکھے یا کندھوں پر اٹھاتا دیکھے تو رفض یا اور کسی فتنہ پر اجتماع کی دلیل ہے ۔ (۲) اگر عالم آپ کو دیکھے تو علم کے ذریعے مناظرین پر غلبہ پانے کی دلیل ہے۔ کبھی آپ کو دیکھنے والے کی قید یا مصیبت کے سبب ایک جگہ سے دوسری جگہ ہجرت کا بھی خطرہ ہوتا ہے ۔ اکثر اوقات خلفاء راشدین کی زیارت کرنے والے کو جام شہادت حاصل ہوتا ہے۔ اگر صاحب خواب بادشاہ ہے تو کسی قلعہ کے فتح اور پھر ذکر جمیل کی دلیل ہے۔ حضرت علی کی زیارت اولاد پوتوں اور شریف نسل کی دلیل بھی ہوتی ہے۔ آپ کی زیارت ذمیوں خاص کر یہودیوں کو ختم کرنے خلافت امانت کرامتوں کا اظہار ہے ہوئی کی بشارت ہے جس شخص کو آپ کی زیارت نصیب ہوئی اسے علم رزق سخاوت، شجاعت اور زھد کی دولت حاصل ہوگی ۔ (۳) آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو زندہ دیکھنا نیکی، حکمت اللہ کے دین کو قائم کرنے تقوی اور اتباع سنت کی دلیل ہے۔ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو ہتھیار پہنے دیکھنا بادشاہ کے ذریعے رفعت و منفعت پانے کی دلیل ہے ۔ ا ہے۔ (۴) آپ رضی اللہ تعالٰی عنہ کو بوڑھا دیکھنا بادشاہت کے امور میں قوی ہونے کی دلیل ہے۔ (۵) اگر کوئی فقیہ آپ کو سفید سر اور سفید داڑھی والا دیکھے تو دلیل ہے وہ فقہ میں کمزور ہے ۔ (۶) آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو مسلمانوں کے شہر میں لڑائی کی حالت میں دیکھنا لوگوں میں تلوار و زبان کے فتنے کا اشارہ ہے۔ (۷) اگر آپ کو کسی ایسی جگہ دیکھے جہاں بڑے رہتے ہوں تو ان تمام کے ہلاک ہونے کا اشارہ ہے۔ (۸) جو شخص آپ کے دونوں ہاتھوں کو خضاب سے رنگے ہوئے دیکھے تو اس کی اولاد اس کے مقابلے میں دوسروں کی مدد کرے گی ۔ (۹) آپ کے جسم میں زخم دیکھنا صاحب خواب پر طعن اور اپنی ولایت سے نکلنا ہے۔ (۱۰) اگر دیکھے آپ نے اپنے میان سے تلوار نکالی ہے تو صاحب خواب اپنی اولاد کو طلب ولایت کا حکم دے گا۔ (11) اگر آپ کو لڑتے ہوئے دیکھے تو صاحب خواب کی اولاد کی امداد ہوگی ۔ کبھی آپ کو کسی جگہ دیکھنا اس جگہ فتنہ واقع ہونے کا اشارہ ہے۔
(1) متقدمین یا متاخرین میں سے کسی بھی عالم کو خواب میں دیکھنا بلند مرتبہ ذکر خیر علم پر مل اور ترقی علم کی بشارت ہے ۔ کیونکہ علماء حضرات اللہ کے راستے کی طرف عوام کو لگانے والے ہیں۔ حکماء کو خواب میں دیکھنا فرحت و سرور کی نشانی ہے۔ (۲) صلحاء کو خواب میں دیکھنا دین میں صلاح کی علامت ہے۔ (۳) اگر کوئی شخص خود کو فقیہ بنے دیکھے کہ لوگ اس کی بات مان رہے ہیں اور اس سے مسائل دریافت کر رہے ہیں اور وہ اس کا اہل نہ ہو تو اسے کسی آزمائش کے لئے تیار ہو جانا چاہئے۔ لیکن اس مصیبت کے بارہ میں لوگ اس کی بات کا اعتبار کریں گے۔ (۴) لیکن عالم کو قحط یا مصیبت والی جگہ پر دیکھنا وہاں سے مصیبت اور قحط کے خاتمہ کی طرف اشارہ ہے۔ (۵) اگر کسی غیر معروف فقیہ یا عالم کو دیکھے تو کوئی فلسفی طبیب اس جگہ وارد ہو گا۔
(1) خواب میں سال کو دیکھنا خود کو یا کسی اور کو فتنے میں مبتلاء دیکھنا ہے بوجہ اللہ تعالی کے اس فرمان کے اولَا يَرَوْنَ أَنَّهُمْ يُفْتَنُونَ فِي كُلِّ عَامٍ مَرَّةً أَوْ مَرَّتَيْنِ ثُمَّ لَا يَتُوبُونَ وَلَاهُمْ يَذْكُرُونَ ﴾ کیا وہ نہیں دیکھتے ہیں کہ سال میں ایک دو مرتبہ فتنے میں مبتلا کئے جاتے ہیں پھر بھی نہ تو بہ کرتے ہیں نہ ہی اللہ کو یاد کرتے ہیں، اگر لوگ قحط میں مبتلاء ہوں تو کثرت خیر کی دلیل ہے۔
(1) خواب میں عطارد کود یکھنا نجومیوں کے وزراء کو دیکھنا ہے یا پھر کسی کام کے مکمل ہونے کی دلیل ہے کبھی اس سے ایک جانب سے دوسری جانب ہٹنا غم اور تنگی بھی مراد ہوتے ہیں۔ (۲) اگر بیداری میں عطارد چاند کے ساتھ ہو تو نحوست، جھوٹ ، فقر اور ڈرا دینے والے واقعات کا اشارہ ہے۔ یا پھر قافلوں کے ملنے کی دلیل ہے کبھی عطارد سے سپاہی بھی مراد ہوتا ہے۔
خواب میں اگر دلہن آراستہ و پیراستہ دکھائی دے تو دنیاوی آرام وسکون کی دلیل ہے۔ (۱) اگر کوئی شخص خود کو دولہا دیکھے لیکن اپنی بیوی کو نہ تو دیکھتا ہے نہ ہی پہچانتا ہے اور نہ ہی اس کے نام و نسب سے واقف ہے بس صرف اتنا معلوم ہے کہ اس کی بیوی ہے تو دلیل ہے اس کی وفات ہوگی یا پھر وہ کسی کو قتل کرے گا۔ (۲) اگر اپنی بیوی کو دیکھتا پہچانتا یا نا جانتا ہے تو یہ شادی کرنے کی بشارت ہے۔ (۲) اگر عورت سے شادی کرے تو عورت کی قدرو فضیلت اور حسن و جمال کے مطابق سلطنت حاصل ہوگی ۔