خوابوں کی تعبیر, ظ

ظ

1) اس کی دلالت اس پر ظاہر ہونے والی اشیاء یا ان چیزوں پر جس کا اظہار چاہتا ہے ہوتی ہے۔ (۲) کبھی اس کی دلالت لباس پر ہوتی ہے یا جس کے ظاہر ہونے کو چاہتا ہے مثلا ذ خیرہ کیا ہوا مال یا ایسی مصلحت پر دلالت کرتی ہے جس کے ظہور کو چاہتا ہے۔ (۳) کبھی پیچھے کی دلالت گھر کے ظاہری حصے پر بھی ہوتی ہے۔ اور بھی شہر اور مذہب کے ظاہر ہونے پر ہوتی ہے۔ (۴) پیٹھ کا تقسیم ہونا خوف یا حزان کی دلیل ہے ۔ (۵) کبھی پیٹھ کی دلالت لفظی اشتراک کی بنا پر نماز ظہر پر ہوتی ہے۔ (۵) خواب میں پیٹھ کا سرخ یا سیاہ ہونا اس پر مار پڑانے کی طرف اشارہ ہے۔ (۶) خواب میں پیٹھ کا موٹا اور چمکدار ہونا پر رونق لباس پہنے کی علامت ہے۔ (۷) کبھی پیٹھ کی دلالت علم یا ولد یا اپنی پشت کو مضبوط کرنے والی قوت یا رہنے کی جگہ اور گھر پر بھی ہوتی ہے۔ اور کبھی پیٹھ کی رویت بیوی کی ظاہری حالت پر دلالت کرتی ہے۔ (۸) خواب میں پیٹھ کو آگ سے دائما جانا اس کے بخل اور حقوق اللہ کو روکنے کی علامت ہے۔ (۹) کبھی اس کی دلالت غلام کے لئے اس کے آقا پر ہوتی ہے۔ (۱۰) خواب میں اپنی پیٹھ کا جھک جانا مصیبت میں مبتلا ہونے کی طرف اشارہ ہوتا ہے۔ (11) خواب میں اپنے کسی دوست کی پیٹھ کو دیکھنا اس کا اس سے روٹھ جانے اور روگردانی کرنے کی دلیل ہے۔ (۱۲) دشمن کی پیٹھ کو دیکھنا اس کے شر سے مامون ہونے کی علامت ہے۔ (۱۳) خواب میں اپنی بیوی کی۔۔۔۔۔

پیٹھ کو دیکھنا اگر وہ بوڑھی ہو اور عورت کی تعبیر دنیا لی جائے تو یہ اسکی دنیا کے اس سے منہ موڑنے کی علامت ہے ۔ (۱۴) اگر معتدل حالت میں ہو تو تعبیر ہے کہ جس کام کے درپے ہے وہ اس سے نہ ہوگا۔ (۱۵) اگر اس کی بیوی جوان ہو تو ہے دیر سے آنے والا قلیل خیر کے منتظر ہونے کی نشانی ہے۔ (۱۶) کبھی پیٹھ بڑہاپے پر بھی دلالت کرتی ہے اور یہی تعبیر پشت کی جانب تمام اعضاء کی ہے۔ (۱۶) درد کے باعث پیٹھ کا جھکنا بڑہاپے اور فقیری کی طرف اشارہ ہے ۔ (۱۷) کبھی پیٹھ کا درد کرنا بھائی کی موت کی علامت ہوتا ہے۔ (۱۸) پیٹھ کی دلالت اس شخص پر بھی ہوتی ہے جس کے ہاں پناہ لی جاتی ہے اور صاحب مال و جاہ ہے۔ (۱۹) چنانچہ پیٹھ درد یا کسی اور وجہ سے نقص واقع ہونا اس کے معتمد سر براہ رئیس کے اندر نقص واقع ہونے کی طرف اشارہ ہے ۔ (۲۰) بعض علماء تاویل کے قول کے مطابق پیٹھ کی دا دلالت لحاف اور کپڑے کے اوپر کے حصے پر بھی ہوتی ہے چنانچہ اس میں تبدیلی لحاف اور کپڑے میں تبدیلی کی علامت ہے ۔ (۲۱) خواب میں پیٹھ میں درد ہونا اس کے قابل اعتماد سر پرست کے محبوس ہونے کی بھی علامت ہے۔ (۲۲) خواب میں پشت پر بڑا بوجھ اٹھانا بہت بڑے قرض میں دینے کی طرف اشارہ ہے (۲۳) بعض اہل اتعبیر کا کہنا ہے کہ بھاری بوجھ برے پڑوی پر دلالت کرتا ہے ۔ (۲۴) خواب میں پشت کا ٹوٹ جانا قوت و اقتدار کے ختم ہونے خود صاحب خواب یا اس کے سر پرست و سردار کے ہلاک ہونے کی دلیل ہے۔ (۲۵) پشت پر بھاری بوجھ ہونا غم خطا و گناہ پر دلالت کرتا ہے۔ (۲۶) خواب دیکھا کہ اپنی پشت پر تابوت اور سامان اٹھایا ہے تو یہ قرض میں مطلوب ہونے کی علامت ہے۔ (۲۷) خواب میں پیٹھ پر لکڑیاں رکھ لانا نیست چغلخوری اور جھوٹی باتیں نقل کرنے کی علامت ہے۔ (۲۸) خواب میں پیٹھ کا توٹنا سر پرست اور معتمد شخص اگر بیمار ہوا اس کے مرنے کی دلیل ہے یا علامت ہے اس کے فقیر ہونے اور قبضہ میں موجود مال میں کمی آنے کی ۔ (۲۹) بعض اہل تعبیر کے قول کے مطاق پیٹھ پر بھاری بوجھ ہونا کثرت عیال اور قلت مال کی علامت ہے۔ (۳۰) کبڑا شخص دیکھنا زیادت مال اور طول عمر پر دلالت کرتا ہے۔ اور اس کی دلالت کثرت عیال اور کثرت نسل پر بھی ہوتی ہے۔

(1) ناخن کی دلالت دشمنوں پر کامیابی حاصل کرنے پر ہوتی ہے۔ (۲) ناخن کا طویل ہونا ضرورت کے وقت رزق میں وسعت کی علامت ہے اور ناخن کا کٹ جانا تعبیر کے لحاظ سے اس کے خلاف ہے۔ (۳) کبھی ناخن کا طویل ہونا رافضی ہونے کی علامت ہوتا ہے اس لئے کہ ناخن کا طویل ہونا خلاف سنت ہے اور رافضی بھی مخالف سنت ہوتا ہے (۴) ناخن مرد کی قوت ہے چنانچہ کاٹے جانے کی حد کو پہنچے بغیر اس کا بڑھنا مال اور قوت میں زیادتی کی علامت ہے۔ اور دشمن کے مقابلے میں اسلحہ ملنے اور دشمنوں سے محفوظ ہونے کی بھی دلیل ہے (۵) خواب میں ناخن کا زائل ہونا قوت کے ختم ہونے کی طرف اشارہ ہوتا ہے (۶) خواب میں معروف طریقے کے مطابق ناخن قلم کرنا جو حد سے تجاوز نہ ہو تبع سنت ہونے پر دلالت کرتا ہے۔ (۷) اسلحہ والوں کے لئے ناخن کا بڑھنا اسلحہ اور قوت میں زیادتی کی علامت ہے اور معمول سے زیادہ طویل ہونا عیب کی علامت ہے۔ (۸) خواب میں اپنے ناخنوں کا دشمن کے ناخنوں سے بڑھا ہوا د یکھنا دشمن پر کامیابی حاصل کرنے کی دلیل ہے۔ (۹) ناخن کا نیچے گرنا مالی خسارے اور مقصد میں ناکامی پر دلالت کرتا ہے۔ (۱۰) ناخن قلم کرنا سنت کا اتباع کرنے یا قرض میں مال خرچ کرنے کی علامت ہے۔ (۱۱) رنگا ہوا ناخن سونے کے مقروض ہونے کی علامت ہے۔ (۱۳) ناخن سفید ہونا حفظ اور نہم کی علامت ہے۔ (۱۳) خواب میں ناخن کو اپنی مقدار کے مطابق، دیکھنا دین و دنیا کی درستگی کی دلیل ہے۔ (۱۴) اپنے ناخنوں کے ساتھ لڑنا دنیا کمانے میں مکر سے کام لینے کی طرف اشارہ ہے (۱۵) خوبصورتی کے ساتھ ناخن کا بڑھنا مال لباس دشمن کے مقابلے میں اسلحہ تیار کرنے اور حجت قائم کرنے پر دلالت کرتا ہے۔ یا ایسے مال کی علامت ہے جس کے ذریعے شر سے بچا جا سکے۔ (۱۶) کبھی خواب میں ناخن قلم کر نا صدقہ فطر ادا کرنے پر بھی دلالت کرتا ہے ۔ (۱۷) خواب دیکھا کہ اس کے ناخن ناقص ہیں یا ٹوٹے ہوئے ہیں تو یہ مال کے ختم ہونے اور دنیوی طاقت کے کمزور ہونے کی دلیل ہے۔ (۱۸) خواب دیکھا کہ اس کے ناخن پنجوں میں بدل گئے تو دلیل ہے اپنے مقابل پر کامیاب ہوگا اگر لڑائی میں ہو تو دشمن پر غالب آئے گا۔ (۱۹) خواب دیکھا کہ اس کے ناخن ہی نہیں ہیں۔ تو دلیل ہے کہ وہ مفلس ہوگا اور اس کی توانائی ختم ہو جائیگی۔

(1) خواب میں اپنے مقصد کو پانا علم میں زیادتی ، سلوک الی اللہ یا رزق کی دولت سے بہرہ ور ہونے کی دلیل ہے۔ (۲) غیر شادی شدہ کے لئے یہ خواب دیکھنا شادی کرنے اور کامیابی کی علامت ہے۔


اس کی دلالت مندرجہ ذیل پر ہوتی ہے محبت والفت زہد و عبادت، علم اور پر ہیز گاری وغیرہ۔


(1) صاحب اقتدار لوگوں کا خواب میں ظلم کرنا لوگوں کو بلاک کرنے اور گھروں کو برباد کرنے میں تعمیل کرنے کی علامت ہے۔ (۲) اصل علم اصل قرآن کا خواب میں ظلم کرنا اللہ تعالیٰ کی طرف سے گناہوں کے معاف ہونے کی دلیل ہے ۔ (۳) بعض اصل تعبیر کا کہنا ہے کہ خواب میں خود کو ظالم پانا محتاجی کی علامت ہے (۴) خواب میں اپنے نفس کے ظلم کا اعتراف کرنا اللہ تعالی سے اپنے گناہوں کی معافی مانگنے کی دلیل ہے ۔ (۵) خواب دیکھا کہ وہ شخص اس کے لئے بد دعا کر رہا ہے جس پر اس نے ظلم کیا ہے تو صاحب خواب کو اللہ تعالیٰ کے عذاب سے ڈرنا چاہئے ۔ (۶) خواب دیکھا کہ وہ مظلوم ہے اور اپنے اوپر ظلم کرنے والے پر بددعا کر رہا ہے تو دلیل ہے کہ وہ ظالم پر غلبہ پائے گا۔ (۷) کی نے خواب دیکھا کہ اس پر ظلم کرنے والا شخص اسکے لئے بددعا کر رہا ہے۔ تو یہ صاحب خواب کے لئے بشارت ہے۔ اس لئے کہ بد دعا خود اس پر لوٹ جائیگی۔

(1) خواب میں اندھیرا ہونے کی دلالت بیدرای میں گمراہی اور حیرانگی پر ہوتی ہے۔ (۲) خواب میں کسی کافر کا اندھیرے سے روشنی کی طرف آنا اس کے مسلمان ہونے کی علامت ہے۔ اور گناہگار کے لئے یہ گناہوں سے تو بہ کرنے کی دلیل ہے۔ اور قیدی کے لئے یہ خواب دلیل خاصی ہے ۔ (۳) ظلمت کی دلات ظلم پر بھی ہوتی ہے چنانچہ خواب میں اندھیرے میں داخل ہونا ظالم ہونے پر دلالت کرتا ہے۔ (۴) کبھی اندھیرا، دیکھنا ظلمت قلب و صبر پر دلالت کرتا ہے۔ (۵) کبھی تستر چاہنے والے کے تستر اور انفرادیت کی علامت ہوتی ہے ۔ (۶) کبھی خواب میں ظلمت دیکھنا مزاج پر سوداء کے غلبے کی بھی علامت ہوتا ہے ۔ (۷) سانولے اور کالے رنگ کے لوگوں کو ان کے علاوہ لوگوں پر ترجیح دینے پر بھی دلالت کرتا ہے ۔ (۸) کبھی ظلمت وسودان کی دلالت صفر پر بھی ہوتی ہے۔

(۱) خواب میں پیاسا ہونا اصحاب مال و جائد اور فصلوں والوں کی حالت کے مالی لحاظ سے مزور ہو جانے کی علامت ہے۔ اور کبھی اسکی دلالت فقر پر بھی ہوتی ہے۔ اور گھر سے غائب شخص کے لئے اس کی کمائی کے رک جانے کی طرف اشارہ ہوتا ہے۔

(۱) گرمی کے موسم میں خواب میں سایہ میں جانا راحت اور فائدہ اور ایسا صاحب عزت ہونے نے کی دلیل ہے جس کے زیر سایہ لوگ رہیں گے۔ (۲) سردی کے موسم میں سایہ میں جانا غم واندوہ تکلیف و بدعت کے ذریعے پناہ لینے پر دلالت کرتا ہے۔ اور کبھی اس کی دلالت اہل بدعت پر بھی ہوتی ہے۔ (۳) ۔ (۵) خواب دیکھا کہ گرمی سے بچنے اور راحت حاصل کرنے لئے سایہ میں گیا تو تم سے نجات پانے کی دلیل ہے اور رزق سے سرفراز ہونے کی خوشخبری ہے ۔ (۲) عورت کے لئے سایہ کی تعبیر ان کے شوہر سے کی جاتی ہے۔ (۷) بے شوہر عورت کا خواب میں خود کو سایہ میں دیکھنا ایک معزز صاحب مال شخص سے نکاح کرنے پر دلالت کرتا ہے۔ (۸) خواب میں سورج کی گرمی محسوس کر کے سایہ میں جانا غم سے نجات پانے کی علامت ہے۔ (۹) خواب میں سایہ میں سردی محسوس کرتے ہوئے دھوپ میں بیٹھنا تنگدستی کے ختم ہونے کی دلیل ہے۔ اس لئے کہ سردی علامت فقر ہے۔

(1) برتن اپنے مقصد میں کامیاب ہونے پر دلالت کرتا ہے۔ اور اس کی دلالت ظریف پر بھی ہوتی ہے۔ (۲) کبھی مال اور علم کے برتن پر بھی اس کی دلالت ہوتی ہے۔

(1) اس کی دلالت طالب مال کے لئے اس کی حفاظت کی علامت ہے۔ اور تلوار کچھ مال خرچ کرنے کی بھی علامت ہوتی ہے۔ اور کبھی رازوں اور بھیدوں کی حفاظت کرنے پر دلالت کرتی ہے

(1) خواب میں اس کو دیکھنے کی دلالت عربی نژاد خوبصورت عورت پر ہوتی ہے۔ (۲) خواب دیکھا کہ شکار کے ذریعہ ہرنی کا مالک بنا تو تعبیر ہے کہ وہ کی باندی یا لڑکی کے ساتھ سازش کرے گا۔ یا کسی عورت سے شادی کرنے پر دلالت کرتا ہے۔ (۳) خواب میں ہرنی کو پتھر مارنا کسی لڑکی کے ساتھ جماع کرنے یا عورت کو طلاق دینے اور مارنے کے معاملے میں غلطی کرنے کی علامت ہے۔ (۴) شکار کی غرض سے ہرنی کو مار نا مال غنیمت ملنے کی طرف اشارہ ہے (۵) تیر سے اس کو مارنا کسی لڑکی پہ تہمت لگانے کی دلیل ہے (۶) اس طرح اس کو ذبخ کرنا اور اس سے خون بہنا کسی لڑکی کی بکارت کو چاک کرنے کی دلیل ہے ۔ (۷) خواب دیکھا کہ وہ ہرنی بن گیا تو تعبیر ہے کہ دنیا کے مزے چکھے گا۔ (۸) اگر دیکھا کے اس نے ہرن کا بچہ پکڑ لیا ہے۔ تو تعبیر ہے کہ خیر کثیر پائے گا اور ہرن پکڑنا بیٹے پر دلالت کرتا ہے۔ (۹) ہرنی کا خواب میں گھر کے اندر داخل ہونا بچے کی شادی ہونے کی دلیل ہے۔ (۱۰) خواب میں ہرنی کی کھال اتارنا کسی عربی عورت سے زنا کرنے کی علامت ہے۔ (۱۱) خواب دیکھا کہ ہرن کا بچہ اس پر حملہ آور ہوا تو تعبیر ہے کہ اس کی بیوی ہر معاملے میں اس کی نافرمانی کریگی۔ (۱۲) خواب میں ہرن کے نشانات قدم پر بھا گنا قوت ملنے کی علامت ہے۔ (۱۳) خواب میں ہرن بن جانا جانی و مالی زیادتی کی دلیل ہے ۔ (۱۴) خواب میں ہرن کا مالک بنانا مال حلال کے مالک بنے ایک شریفہ معز ز عورت سے نکاح کرنے پر بھی دلالت کرتا ہے۔ (۱۵) خواب میں ہرنی کے ساتھ نکاح کرنا کسی عورت کے ساتھ زبر دستی زنا کرنے پر دلالت کرتا ہے۔ (۱۶) ہرن کا گوشت کھانا کسی خوبصورت کی طرف سے مال ملنے کی طرف اشارہ ہے ۔ (۱۷) خواب میں ہرنی کا بچہ پانا خوبصورت عورت کے بطن سے بیٹا پیدا ہونے پر دلالت کرتا ہے۔ (۱۸) بعض علماء تعبیر کہتے ہیں کہ خواب میں ہرن بنا مسلمانوں کی جماعت سے نکلنے کی علامت ہے ( ۱۹) خواب دیکھا کہ اس نے ہرن کو مار دیا یا خود اس کے ہاتھوں مر گیا تو دلیل ہے اس کو عورت کی طرف سے غم و تکلیف پہنچے گی۔

اسے خواب میں دیکھنا محنت و مشقت اور بیوی بچوں اور والدین کے ساتھ یک جا ہونے کی علامت ہے۔

(1) اس کی دلالت دیہاتی شخص، خادم اور خصی پر ہوتی ہے۔ (۲) شتر مرغ کو گردن سے ذبح کرنا اپنے خادم کے ساتھ اور لواطت کا معاملہ کرنے کی طرف اشارہ ہے۔ (۳) کسی عالم فقیہ شخص کے لئے کسی حکمران پیشوا کے شتر مرغ کو پانا حکم اور عہدہ قضاء ملنے کی دلیل ہے۔ اور اگر صاحب خواب فقیہ نہیں ہے تو دلیل ہے کہ قاضی ( جج ) اس کے زیر دست آئے گا۔ یا تعبیر ہے کہ صاحب خواب ولایت حکمرانی پائے گا۔

خواب میں گمان کرنا بیداری میں گناہ کے مرتکب ہونے کی علامت ہے۔ اللہ تعالی کا فرمان ہے (ان بعض الظن اثم ) الایتہ ” بے شک بعض گمان گناہ ہیں۔

(1) خواب میں بیوی سے ظہار کر نا موجب تکلیف اور رازوں کے ظاہر ہونے کی دلیل ہے۔ (۲) کبھی بیوی کے ساتھ ظہار کرنا قسم کھانے پر دلالت کرتا ہے۔ اور کبھی دبر میں دلچسپی لینے کی طرف اشارہ ہوتا ہے اور کبھی اس کی دلالت میدان جنگ سے بھاگنے اور کبھی عورتوں کے ساتھ دبر میں جماع کرنے پر ہوتی ہے۔

(1) خواب میں خفیہ شئی کا ظاہر ہونا وحشت کے بعد انس اور تاوان کے بعد فائدے یا بچے کی پیدائش سے نا امید ہونے کے بعد بچہ پیدا ہونے پر دلالت کرتا ہے۔ (۲) تمام کھانے کی اشیاء کے اپنے اوقات ہوتے ہیں۔ چنانچہ ہر چیز کا اپنے وقت اور موسم میں دیکھا وعدہ وفا کرنے ضروریات کے پورا ہونے اور قرض کے ادا ہونے گھر سے غائب شخص کے گھر واپس آنے، قیدی کے قید سے اور حاملہ کے حمل سے خلاصی پر دلالت کرتا ہے۔ (۳) ان اشیاء کو بے وقت اوربے موسم دیکھنا قرض کی دلیل ہے۔