طلاق کا بیان

طلاق کا کیس؟

سوال

دیوانی کیس جیت جانے کے بعد بھی میری بیوی اپنے گھر نہ آئے ، تو ایسی صورت میں اگر وہ خود طلاق لینا چاہے تو میں نے جو مہر بصورت زیورات اور نقدی بارہ ہزار روپیہ ادا کر دیا ہے ، کیا وہ مہر میں واپس لے سکتا ہوں یا کہ نہیں ؟

جواب

ایسی صورت میں جب زیادتی بھی بیوی کی ہے ، تو جب وہ طلاق کا مطالبہ کرے تو شوہر کے لیے یہ جائز ہے کہ جتنا مہر مقرر ہوا تھا اگر وہ ادا کر دیا ہے تو اس کی واپسی اور اگر ادا نہیں کیا ہے تو اس کے ساقط کر دینے کی شرط لگائے ۔ جب وہ مہر معاف کر دے گی تو طلاق دے دے ۔
وقار الفتاویٰ جلد نمبر 1 ص نمبر 94