خوابوں کی تعبیر, ش

ش 1

(۱)اس کی دلالت بادشاہ پر جو اس کے امور کی نگرانی کرتا ہے ہوتی ہے اور اس سے اسلام کی ترقی کی طرف بھی اشارہ ہے اور اس سے حق و باطل کے درمیان فیصلہ کرنے والے حاکم پر بھی دلالت ہوتی ہے اور جامع مسجد اس بازار پر بھی دال ہے جس کی طرف لوگ منافع حاصل کرنے کی غرض سے رخ کرتے ہیں اور اپنی کوششوں کی بقدر منافع کما کر اس سے نکلتے ہیں
(۲) اس کی دلالت اس شخص پر بھی ہوتی ہے جس کی تابعداری لازمی ہے مثلاً والد استاذ مربی عالم
(۳)مظلوم کا خواب میں جامع مسجد میں داخل ہونا اس کے ساتھ انصاف ہونے کی طرف اشارہ ہوتا ہے۔
(۴)اسی کی طرح اس کی دلالت قرآن کریم پر بھی ہوتی ہے
(۵)کبھی دریا پر اور حمام پر جو محل طہارت ہے اور مقبرہ پر جو محل خشوع ہے دلالت ہوتی ہے۔ اسی طرح اس کی دلالت غسل، خوشبو، خاموشی اور توجہ الی القبلہ۔ اور پاکدامنی اور ہر اس چیز پر ہوتی ہے جس کے ذریعہ دشمن کا مقابلہ کیا جاتا ہے مثلا قلعہ وغیرہ
(۶) اس کی چھتوں کی دلالت بادشاہ کے خواص اور اس کے معاملات سے باخبر لوگوں پر ہوتی ہے اور اس کے ستون بادشاہ کے ماتحت امراء گورنروں کی علامت ہیں۔ اس کی شمعیں اور اس کی دکانیں اور وہ اشیاء جن سے اس کی تزئین ہوتی ہے بادشاہ کے ماتحت علماء پر دلالت کرتی ہیں۔ اور جامع مسجد کے دروازے بادشاہ یا شہر کے دربانوں پر اور اس کے ملازمین کی دلالت بادشاہ کے نائب اور اس کے سیکرٹری اطلاعات پر ہوتی ہے۔
جامع مسجد کی دلالت اگر بادشاہ پر ہو تو اس کی ستونوں کی تعبیر بادشاہ کے اوقات کار سے اور اس کی روشنیوں کی تعبیر فضلاء زمانہ اور فقہاء عصر سے کی جاتی ہے اور اس کی چٹائیوں کی تعبیر اس کے احکام اور فرمان کے وسیع ہونے سے کی جاتی ہے اور اس کی چھتیں ان کتابوں پر دلالت کرتی ہیں جن کو پوشیدہ طور پر نقل کیا ہے اور مشکل میں ان کی طرف رجوع کرتا ہے اور اس کی اذان دینے کی جگہ لوگوں کے مجمع پر دلالت کرتی ہے اور اس کے منبر کی دلالت غلام پر اور اس کے محراب کی دلالت بادشاہ کی بیوی پر ہوتی ہے۔ کبھی محراب کی دلالت رزق حلال اور زوجہ صالحہ پر بھی ہوتی ہے۔ اور جامع مسجد کے مینار کی تعبیر وزیر اور امام ہے۔ کبھی مینار جامع مسجد کی دلالت اس کے مؤذنین پر اور اس کے قرآن کریم کی دلالت پڑھنے والوں پر اور منبر کی دلالت اس کے خطیب پر اور اس کے دروازوں کی دلالت اس کے دربانوں اور ان کے دوسرے امور روشنیوں اور فرش وغیرہ کی حفاظت کرنے والوں پر ہوتی ہے۔چنانچہ جامع مسجد میں کمی یا زیادتی یا اس کی کسی خاص چیز کا زیادہ یا کم ہونا ان لوگوں کے حالات میں کمی زیادتی کی علامت ہے جن پر یہ اشیاء دلالت کرتی ہیں۔ شامیانوں کی تعبیر جس کو اسلامی حکمران اپنے ساتھ سفر میں لے جاتے ہیں اور عید یا دوسری نمازوں وغیرہ کے لئے نصب کرتے ہیں اقامت دین اور اسلامی اقدار کی بالادستی دشمنوں پر غلبہ وغیرہ سے کی جاتی ہے خواب میں ان کا جلنا اور اس سے بو آنا ساتھی کے گم ہو جانے اور حکومت میں تغیر واقع ہونے پر دلالت کرتا ہے اور اس کی ڈیوڑھی تعبیر بھی ان ڈیوڑھیوں کی تعبیر کی طرح ہے جن کو عبور کر کے قلعوں تک پہنچا جا سکتا ہے
(۳) خواب میں جامع مسجد کے پاس کھڑا ہونا حکمرانوں کے لئے فوجی اور مکانات پر دلالت کرتا ہے اور کبھی جامع مسجد کی دلالت اہل مدینہ اور شہر کے بڑے لوگوں پر ہوتی ہے کبھی اسکے محراب کی دلالت لوگوں کے پیشوا پر اور اسکے منبر کی بادشاہ یا خطیب پر ہوتی ہے۔ اس کے قندیلوں کی دلالت اہل علم اہل خیر جہاد اور سرحدوں کی محافظوں پر ہوتی ہے۔ اور اسکی چٹائیوں کی تعبیر اہل خیر واصلاح اور وہ لوگ ہیں جو مسجد میں نماز کے لئے جمع ہوتے ہیں ۔اور جامع مسجد کے مؤذن کی تعبیر شہر کے قاضی یا ایسے عالم سے کی جاتی ہے جو لوگوں کو راہ راست پر آنے کی دعوت دیتا ہے اور لوگوں کے ہاں اسکی بات مانی جاتی ہے اور اسکی رہنمائی کی پیروی کی جاتی ہے اور اسکی پکار کو سنا جاتا ہے۔ اور اسکی دعا پر آمین کہا جاتا ہے۔ اور اسکے دربانوں کی تعبیر عمال امین اور اسکے محافظ قسم کے لوگ ہیں جولوگوں کی مدافعت اور حفاظت کرتے ہیں

شراباتی ( شربت بنانے والا )

خواب میں دیکھنا اقبال اور سرور کی یا معزول ہونے حاکم بننے مال اور اونچے مراتب کی علامت ہے۔

خواب میں بیدق پرندہ دیکھنا احوال کی مکمل صالح تبدیلی پر دلالت کرتا ہے۔

شطرنج (شطرنج)

(1) خواب میں شطرنج کی تعبیر مختلف قسم کے لوگوں کے ساتھ مل جل کر رہنا ہے۔ اگر وہ بادشاہ ہے تو بڑے شہر کی خوشیوں و شادمانی کی دلیل ہے شطرنج ، نرد نرو کے مہرے اور دھوکہ فریب اور منازغہ پر دلالت کرتا ہے۔ (۲) جس شخص نے دیکھا کہ وہ شطرنج کے ساتھ کھیل رہا ہے تو اس کی تعبیر ہے کہ اس کا دشمن ہے نہایت کمینہ شخص ہے۔ (۳) شطرنج کے وہ میرے کہ جن کے ساتھ کھیلا نہیں جاتا معزول آدمیوں پر دلالت کرتا ہے۔ اور وہ مہرے کہ جو مسلسل حرکت میں رہتے ہیں حکام پر دلالت کرتے ہیں ۔ شطرنج کے کھلاڑیوں میں سے خواب میں جیتنے والا بیداری میں دوسرے پر غالب آئے گا ہے۔ اگر اپنے مقابل سے بیدق شکاری پرندہ لیا تو بیداری میں پیدق کو پکڑے گا اور اگر گھوڑا حاصل کیا لیا کو تو بیداری میں گھوڑسوار کو پڑے گا اگر ہاتھی پایا تودلیل ہے کہ کوئی بھی ملک حاصل کرے گا۔ (۴) جس شخص نے دیکھا کہ وہ شطرنج کھیل رہا ہے تو علامت ہے کہ یہ شخص قتال اور مخاصمت میں بھر پور جدو جہد کرے گا۔ لیکن یہ معلوم نہیں کہ وہ غالب ہوگا یا مغلوب ۔ بعض حضرات نے فرمایا شطرنج کھیلنا علامت ہے کہ یہ شخص لوگوں سے بات چیت کا تبادلہ کر یگا تو اسے چاہئے کہ ان سے بچے اور ان کے مکر و فریب سے بچے۔ خواب میں شطرنج کلام باطل کی علامت ہے۔ اور لڑائی پر دلالت کرتا ہے۔ اگر دیکھا کہ وہ شطرنج کھیل رہا ہے اور غلبہ حاصل کر لیا ہے تو دلیل ہے کہ حالت بیداری میں بھی اپنے مقابل سے اسی قسم کے حالات کا سامنا کرنا ہوگا ۔ شطرنج علامت ہے جنگ عداوت رازوں پر اطلاع پانے آثار کی
اتباع حالات کے بدلنے اور اسفار کی ۔

شاه الشطرنج

خواب میں دیکھنا علامت ہے بادشاہ کی

شبکه (شکاری کا جال)

(1) خواب میں شکبہ دیکھنا مکر و فریب رزق، علم اور امیدوں کے برآنے اور دشمن پر فتحیابی کی دلیل ہے۔ اگر صاحب خواب جال یا شکاری کے جال میں جا پڑا تو خوف ہے کہ شاید اسے قید کیا جائے یا مرض میں مبتلا ہو جائے یا غیر موافق بیوی یا بیٹا عطا ہو۔ یا ایسا مال جس کی وجہ سے قید کیا جائیگا ۔ جال دیکھنا پریشان لوگوں کے حق میں سختی اور غلاموں کے حق میں اس بات پر دلالت ہے کہ انہیں بھر پور مشقت کا سامنا کرنا پڑے گا۔ نیز غلاموں کے ساتھ جن لوگوں کی معیشت وابستہ ہے انہیں بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ مسافر کے حق میں سفر سے واپس لوٹ آنے کی دلیل ہے۔ خاص طور پر بحری سفر کرنے والے کے حق میں جال، غموں کی زیادتی پر بھی دلالت کرتا ہے۔ شکاری کے حق میں خیر و منفعت کا
پہلو ہے۔ نیز یہ خواب اس شخص کے حق میں باعث خیر ہے کہ جس کی کوئی چیز گم ہوگئی ہو

خمار (شراب ساز اور فروش)

(1) خواب میں اسکی رؤیت طلب عیش اور اسکی صفائی بیماریوں سے ٹھیک ہونے کی علامت ہے۔ (۲) کبھی اسکی دلالت خود صاحب خواب پر بھی ہوتی ہے اور کبھی نا پاک اشیاء مثلاً خنزیر بندر اور لہو ولعب کے آلات فروخت کرنے والے پر بھی ہوتی ہے ۔ (۳) کبھی شراب کی تعبیر مالدار حرام کمانے والے مرد سے کی جاتی ہے ۔ (۴) شراب بنانے والےآدمی کی دلالت ایسے کی شخص سے شخص پر ہوتی ہے جو اپنے مفاد کے لئے لوگوں کو غلط کاموں پر ابھارے۔

خمر (شراب)

خواب میں شراب دیکھنا بلا محنت مال حرام ملنے کی دلیل ہے۔ (۱) کسی نے خواب دیکھا کہ اس نے شراب نوشی کی تو تعبیر

یہ ہے کہ گناہ کبیرہ کا مرتکب ہوگا اور وسیع رزق پائے گا ۔ (۲) خواب دیکھا کہ وہ شراب پی رہا ہے اور جام شراب میں

اسے کوئی رکاوٹ بھی نہیں ہے تو تعبیر ہے کہ حرام مال ملے گا اور بعض کی رائے کے مطابق حلال مال ملنے کی بھی علامت

ہے۔ (۳) اگر شراب پیتے وقت کوئی اس کے ساتھ نزاع کر رہا ہے تو بیداری میں بھی اسکے ساتھ نزاع کی دلیل

ہے۔ (۴) خواب دیکھا کہ اس کو شراب کی ایک نہر مل گئی تو دلیل ہے کہ وہ دنیا میں فتنے کا سامنا کرے گا اور اگر اس

میں داخل ہو جائے تو بقدر دخول اس فتنے میں مبتلا ہونے کی طرف بھی اشارہ ہے۔ (۵) شرکت یا تزوج کے خواہشمند

کے لئے شراب موافقت کی دلیل ہے ۔ (۶) کسی حکمران کے لئے شراب پینا اس کی معزولی کی علامت ہے۔ (۷) پانی

آمیزش کردہ شراب پینا ایسا مال ملنے کی دلیل ہے جو بعض حلال ہو اور بعض حرام اور بعض کے نزدیک مشترک مال

نصیب ہونے کی طرف اشارہ ہے۔ اور بعض نے کہا ہے کہ یہ خواب کسی عورت سے مال ملنے اور اس کی بنا پر فتنہ میں مبتلا

ہونے پر دلالت کرتا ہے۔ (۸) خواب دیکھا کہ وہ شراب بنانے کے لئے انگور نچوڑ رہا ہے تو دلیل ہے کہ وہ کسی بادشاہ

کا خادم بنے گا اور اس کے ہاتھوں بڑے امور سر انجام پائیں گے ۔ (۹) خواب میں ایسی مجلس شراب کی طرف بلانا

جس میں بہت سارے پھل ہوں جہاد اور شہادت کی طرف دعوت دینے کی دلیل ہے۔ (۱۰) شراب کی دلالت فتنہ شر

بغض اور عناد پر ہوتی ہے۔ (۱۱) کبھی شراب نوشی بیماری سے شفا پانے پر دلالت کرتا ہے۔ (۱۲) کبھی خواب میں شراب

پینا جنون یا قوت حسن کے ختم ہونے کی وجہ سے عقل کے جاتے رہنے کی طرف اشارہ ہوتا ہے۔ اگر یہی خواب کوئی

جھگڑالو شخص دیکھے تو اسکی مخاصمت کے بطلان کی دلیل ہے اور پہلوان قسم کے شخص کے لئے خدمت گزار بننے کی علامت نے کی علامت

ہے۔ فقیر کے لئے امیر بننے کی اور غیر شادی شدہ کے لئے شادی کی بشارت ہے اور بیمار کے لئے صحت مندی کی دلیل

ہے۔ (۱۳) اگر شراب پینے والا لوگوں کے ساتھ لہو و لعب کی مجلس میں ہے تو یہ اس کے مرتد ہونے اور حکمران کے نہ

(۱۴)

ساتھ قانون شکنی کے مرتکب ہونے یا ان کے ساتھ لڑنے جھگڑنے اور وعدہ خلافی کرنے کی دلیل ہے۔

خواب میں کسی عالم کا شراب پینا اسکے علم میں اضافہ کی علامت ہے ۔ (۱۴) انگور سے بنی ہوئی شراب پینا بعض دفع بے

موسم انگور کھانے کی طرف اشارہ ہوتا ہے یا انگور کے پکنے کی طرف احتیاج کرنے کی دلیل ہے یا کسی عیب میں مبتلا

ہونے کی علامت ہے اور بھی یہ رزق حلال نصیب ہونے پر بھی دلالت کرتا ہے ۔ (۱۵) خریدی ہوئی یا خود نچوڑی ہوئی

شراب پینا کسی ایسی ممنوع چیز میں مبتلا ہونے کی علامت ہے جو لعن و تشنیع کا سبب بنے ۔ (١٦) کبھی شراب کی دلالتجھوٹ بولئے فضول گوئی میں مبتلا ہونے رازوں کو فاش کرنے اور زنا کرنے پر ہوتی ہے اور شراب پینا بھی گناہ پر بھی دلالت کرتا ہے ۔ (۱۷) اسکی دلالت مندرجہ ذیل اشیاء پر ہوتی ہے ۔ زنا کار عورت والدین کی نافرمانی ، جائیداد فروخت کرنے، قرض، سامان مال و اولاد اور کسی مشکل میں مبتلا ہونے کے بعد راحت ملنا۔

(۱۸) کبھی شراب نوشی سے شراب نوش کی جہالت اور حماقت کی طرف بھی اشارہ ہوتا ہے ۔ (۱۹) کسی مردے کو خواب میں شراب پیتے دیکھنا جنت کی نعمتوں سے اسکے محظوظ ہونے کی دلیل ہے اس لئے شراب اہل جنت کے مشروبات میں سے ہے۔ لیکن میت اگر زندگی میں شراب کی عادی ہو یا اس کو حلال سمجھتی ہوا تو یہ تعبیر نہیں ہوگی ۔ (۲۰) شادی کے

خواہش مند کے لئے شراب خیر پر دلالت کرتا ہے۔

شاہین (شاہین)

خواب میں شاہین دیکھنا بدعبد ظلم بادشاہ پر دلالت کرتا ہے۔ تعبیری لحاظ سے شاہین کا رتبہ باز سے کم ہے۔ جس شخص نے دیکھا کہ وہ شاہین بن گیا ہے تو دلیل ہے کہ وہ حکمران بنے گا اور پھر جلد معزول ہو جائے گا۔

شروال (شلوار)

خواب میں شلوار دیکھنا دلیل ہے کہ ولایت حاصل کرے گا۔

شلل (شل ہونا)

(1) جس شخص نے دیکھا کہ اس کے دونوں ہاتھ شل ہو گئے ہیں تو دلیل ہے کہ اس سے گناہ عظیم کا ارتکاب ہوگا ۔ (۲) اگر دیکھا کہ دایاں ہاتھ شل ہوا ہے تو دلیل ہے کہ وہ بے گناہ کو مارے گا۔ اور ضعیف پر ستم ڈھائے گا۔ (۲) اگر بایاں ہاتھ شل ہوا ہے تو اس کا بھائی یا بہن فوت ہوگی ۔ (۴) اگر دیکھا کہ انگوٹھا سوکھ گیا ہے تو دلیل ہے کہ بیٹے کی طرف سے تکلیف پہنچے گی ۔ (۵) اگر شہادت کی انکی سوکھ گئی تو بہن کی طرف سے تکلیف پہنچ جائیگی ۔ (۶) اگر بڑی انگلی خشک ہوگئی تو بھائی ۔ (۷) اگر چھنگلیاں سوکھ گی تو اپنی بیٹی ۔ (۸) اگر چھنگلیاں کی برابر والی انکی سوکھ گی تو اپنی ماں یا اہل خانہ سے تکلیف پہنچے گا۔ بعض معبرین نے فرمایا کہ ہاتھ میں آفت دلیل ہے بھائیوں پر مصیبت آنے کی اور انگلیوں میں نقص، بھائیوں کی اولاد میں کسی پر مصیبت کے آن پڑنے کی دلیل ہے۔ بعض حضرات نے فرمایا کہ جس نے دیکھا کہ اس کا دایاں ہاتھ شل ہو گیا ہے تو دلیل ہے اس کا روز گار جاتا رہے گا۔

شرک الصید (شکاری کا جال پھندا)

دلیل ہے دھوکہ و فریب کی کہ وہ تو اسے دھوکہ ہوگا۔ خواب میں کسی جال میں پھنسنا کسی سازش کا شکار ہونے کی دلیل ہے کہ حیلہ اور تدبیر کے ذریعے رزق حاصل کرے گا۔

شبع (شکم سیر ہونا )

خواب میں اکتاہٹ کی دلیل ہے (۱) جس شخص نے دیکھا کہ شکم سیر ہے یا دیکھا کہ اس کا منہ کھانے سے بھرا ہوا ہے اور مزید کی بالکل گنجائش نہیں ہے تو دلیل ہے کہ اس کے کام میں تبدیلی آئے گی۔ دنیاوی زوال آئے گا یا موت واقع ہوگی ۔ (۲) اگر دیکھا کہ تھوڑی سی گنجائش منہ میں باقی ہے تو دلیل ہے کہ اس قدر رزق عطا ہوگا۔ شبع تحصیل معاش مال کی واپسی کی دلیل ہے۔ بعض نے فرمایا کہ خواب میں بھوک دیکھنا سیر ہونے سے بہتر ہے اور سیرابی پیاس سے بہتر ہے۔

ماه شعبان

اس مہینے میں دیکھے گئے خیر کے خواب صحیح ہوتے ہیں۔ اور خیر میں اضافہ ہوتا ہے اس مہینے میں دیکھے گئے خوابوں کی تعبیر اگر شر ہے تو دیر سے پورے ہوں گے۔ یہ مہینہ خواب میں دیکھنا دلیل ہے کہ حکام معزول ہوں گے، چونکہ اس مہینے میں ہر حکمت والے کام کا فیصلہ ہوتا ہے۔

شلجم

خواب میں شالنجم دیکھنا دیہاتی مظبوط اور فضول گو عورت پر دلالت کرتا ہے کہا گیا کہ یہ غم کی بھی علامت ہے اگر اس کو اُگتے ہوئے دیکھا تو رنجور اولاد ہوگی۔

الاسد (شیر)
(1) خواب میں شیر دیکھنا ظالم فحش گو اور غاصب بادشاہ کی علامت ہے۔(۲)کبھی شیر کی رؤیت موت پر بھی دلالت کرتی ہے اس لئے کہ شیر ذی روح کو شکار کرتا ہے (اور موت بھی ذی روح کو شکار کرتی ہے ).(۳) خواب میں شیرنی کی روایت شریر ہے راہ عورت کی دلیل ہے۔ (۴) کبھی خواب میں شیر دیکھنے کی تعبیر مندرجہ ذیل سے کی جاتی ہے۔جہالت کبر خود پسندی، شیخی ناز و غیرہ (۵) کبھی رویت شیر کی تعبیر عدد مسلط سے بھی کی جاتی ہے ۔ (۲) اگر کسی نے خواب میں شیر کو دیکھا اور شیر سے بھا گا لیکن شیر نے اس کو نہیں دیکھا تو تعبیر یہ ہے جس چیز کا خوف ہے اس سے نجات ملے گی اور حکمت پائے گا۔ (۷) اگر کوئی خواب میں شیر کو اپنے قریب ہو کر استقبال کرتے دیکھے تو تعبیر یہ ہے کہ اس کو بادشاہ کی طرف سے کوئی غم پہنچے گا اور پھر سے نجات مل جائے گی ۔ (۸) اگر کسی نے دیکھا کہ شیر نے اس کو پچھاڑ دیا تو یہ دائمی بخار کی دلیل ہے اس لئے کہ شیر ہمیشہ بخار کی حالت میں رہتا ہے۔ یا اس کی تعبیر قید خانہ سے کی جاتی ہے۔ (9) شیر سے لڑنے کی تعبیر بھی بخار سے کی جاتی ہے۔(۱۰) اگر کسی نے دیکھا کہ اس نے شیر کے گوشت یا ہڈی یا بال میں سے کچھ لے لیا تو یہ بادشاہ یا مسلط دشمن سے کچھ ملنے کی دلیل ہے۔(11) خواب میں درندے شیر وغیرہ پر ڈرتے ہوئے سوار ہونے کی تعبیر ایسی مصیبت سے کی جاتی ہے کہ جس سے آگے پیچھے ہونے کا امکان نہیں ہوتا۔(۱۲)درندے پر بلا خوف سوار ہونا دشمن کو مغلوب کرنے کی دلیل ہے اگر کسی نے دیکھا کہ وہ بلا خوف شیر کے ساتھ لیٹا ہوا ہے تو وہ مرض سے مامون ہو گا۔(۱۴)اگر کسی نے خواب میں دیکھا کہ شیر کسی گھر میں داخل ہوا ہے اگر اس گھر میں کوئی مریض ہو تو وہ مر جائے گا اور اگر مریض نہ ہوتو یہ بادشاہ کی طرف سے خوف آنے پر دلالت کرتا ہے۔
( ۱۵) کسی کا خود کو شیر کو دیکھے بغیر اس سے ڈرنا دشمن سے مامون ہونے کی دلیل ہے۔ (۱۶) شیر کو اپنے پاس بغیر مخالفت کے کی طرف سے ایسا خون پہنچنے کی دلیل ہے جو اس کے لئے نقصان دہ نہیں ہوگا ۔ (۱۷) کبھی شیر دیکھنا موت یا قرب اجل کی دلیل ہوتا ہے۔ (۱۸) شیر کو اپنے گھر میں دیکھنا بادشاہ تک رسائی اور درازعمر کی دلیل ہے۔(19)اگر کسی نے دیکھا کہ شیر نے اس بدن سے کاٹا تو یہ دشمن مسلط کی طرف بقدر کاٹنے کے اس تکلیف پہنچنے کی نشانی ہے۔ (20)خواب میں شیر سے مقابلہ کرنا دشمن سے مقابلہ کرنے کی علامت ہے(21) کسی نے خواب میں دیکھا گویا اس نے شیرنی کے ساتھ نکاح کیا اور جماع کیا ہے تو تعبیر ہے کہ اسے شدائد کثیرہ سے نجات ملے گی دشمن کے مقابلے میں کامیابی ملے گی اور اس کا حکم بلند ہوگا۔اور لوگوں میں اچھی شہرت کا حامل ہو گا۔(22) اگر کسی نے خواب میں شیر کا گوشت کھایا تو اس کو بادشاہ کی طرف سے مال ملے گا یا اس کی تعبیر دشمن پر غلبہ سے کی جاتی ہے۔(23)کسی نے خواب دیکھا کہ گویا اس نے شیرکا سر کھایا تو اس کو عظیم قوت اور مال کثیر حاصل ہو گا۔(24) اعضاء شیر میں سے کچھ کھانا عدد مسلط سے کچھ ملنے کی دلیل ہے۔(25) کسی نے دیکھا کہ گویا اس نے شیر کی کھال یا بال میں سے کچھ حاصل کیا تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ اس کو دشمن کی طرف سے مال حاصل ہو گا یا میراث کی صورت میں مال ملے گا۔ (26)کبھی خواب میں شیر دیکھنے کی تعبیر دشمن سے محارب چیز اور چور جابر حکمران اور صاحب الشرط وغیرہ سے کی جاتی ہے۔ (27) شیر کاکسی شہر میں داخل ہونا طاعون مصیبت ظالم بادشاہ یا دشمن کے داخل ہونے کی طرف اشارہ ہوتا ہے ۔ (28) شیر کو مسجد کے ممبر پر بیٹھا دیکھنے کی تعبیر ایسے ظالم بادشاہ سے کی جاتی ہے جس کی طرف سے لوگوں کو مصیبت و خوف ملے گا۔ (29) شیر کے بچے کی تعبیر بچے سے کی جاتی ہے۔(30) کسی نے خواب میں شیر کو قتل کیا تو تعبیر یہ ہے کہ صاحب خواب تمام غموم وہموم سے نجات پائے گا۔(۳۱)کوئی شخص خود کوشیر بنتے ہوئے دیکھ لے تو تعبیر یہ ہے کہ وہ شخص اپنے منصب کے بقدر ظالم ہوگا ۔ (۳۲) بعض اہل تعبیر نے کہا کہ شیرنی کی تعبیر بادشاہ کے آدمی سے کی جاتی ہے ۔

ابليس اللعين (شیطان)
(1) خواب میں شیطان کو دیکھنا سہو ونسیان کی علامت ہے۔
حکایت: (۱) ایک شخص نے حضرت حسن سے کہا اے ابو سعید ابلیس سوتا بھی ہے؟ تو حضرت حسن نے ہنس کر فرمایا اگر وہ سو جاتا تو ہمیں سکون نصیب ہو جاتا ۔(۲) خواب میں شیطان کی رؤیت مندرجہ ذیل امور پر دلالت کرتی ہے۔بدظنی عالم نماز چھوڑنا جھوٹ چوری گناہ کا کام کرنا درازی عمر مکر سازش کرنا سحر حسد زوجین میں جدائی وغیرہ۔(۳)کبھی رویت شیطان ارتدار پر دلالت کرتی ہے اس لئے کہ وہ بڑا عابد تھالیکن اپنی نافرمانی کی وجہ سے مردود اور اللہ کی رحمت رؤیت سے مسعود ہوا۔ (۴) اور کبھی اس کی تعبیر ایسے کافر بادشاہ سے بھی کی جاتی ہے جو دریا کے پاس رہتے ہوئے سواراور پیدل فوج کی تیاری میں لگا ہوا ہو اللہ تعالی کا فرمان ہے”اور حملہ کر ان پر اپنے گھوڑوں اور پیادوں کے ساتھ”(۵) کسی نے دیکھا گویا وہ ابلیس ہوا تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ اس کی آنکھ کو کچھ ہو گا یا اس کی تعبیر دین سے مرتد ہونے سے کی جائے گی یا لمبی زندگی گزار نے غمگین ہونے اولاد اور مال کی صورت میں رزق ملنے اور اپنی سازش و خداع کے ذریعہ دشمنوں پر غلبہ سے تعبیر کی جاۓ گی۔ اور اگر صاحب خواب بادشاہت کی اہلیت رکھتا ہوتو بادشاہ بنے گا اور امر بالمعروف و نہی عن المعروف کرتا رہے گا۔ (6)کسی نے دیکھا کہ گویا اس نے ابلیس کو قتل کیا۔تو تعبیر یہ ہے کہ وہ کسی سازشی اورفراڈی قسم کے شخص کے ساتھ مکر کرے گا۔ اور اگر صاحب کہ خواب عفیف اور نیک ہو تو تعبیر یہ ہے کہ وہ اللہ تعالی کے احکام کی پیروی کرنے والا ہوگا۔

(1) خواب میں سورج دیکھنا بہت بڑی سلطنت ملنے خلیفہ بننے یا باپ بنے یا سونا ملنے یا کوئی بڑا حکمران بنے یا کوئی خوبصورت عورت ملنے کی علامت ہے۔ (۲) جس شخص نے دیکھا کہ وہ سورج بن گیا ہے تو اس شخص کو اتنی بڑی سلطنت حاصل ہوگی کہ جہاں تک سورج کی شعاعیں پہنچتی ہیں ۔ (۳) اور اگر دیکھے کہ وہ سورج سے چمٹ گیا ہے تو کسی وزیر یا کا تب کی طرف سے اسے خیر قوت نصیب ہوگی ۔ (۴) اگر سورج کولٹ کا ہوا پایا تو اس شخص کو اقتدار حاصل ہوگا اور عدل رے گا ۔ (۵) اگر وہ سورج میں بیٹھ گیا اور اس کے قریب ہو گیا تو وہ کسی بادشاہ سے مال نعمت، قوت اور تائید حاصل کرے گا۔ (۲) اگر دیکھے کہ سورج کی شعاعیں مشرق سے مغرب تک پھیلی ہوئی ہیں تو وہ ایسا شخص ہے جو مابین مشرق و مغرب کا بادشاہ ہوگا اگر وہ اس کا اہل ہوا وگر نہ ایسا علم عطا ہو گا جسے مشرق و مغرب میں اس کا شہرہ ہوگا۔ (۷) اگر دیکھے کہ وہ سورج کا مالک بن گیا ہے یا اس پر قابو پالیا ہے تو اس شخص کی بات بادشاہ کے ہاں مقبول ہوگی ۔ (۸) اگر سورج کو بالکل صاف اور مقرر ہونے کی حالت میں طلوع ہوتے ہوئے دیکھے تو اگر یہ شخص حاکم ہے تو اسے قوت اور بڑی سلطنت حاصل ہوگی اور اگر قائد ہے تو وہ اپنے پناہ گاہ میں زندگی گزارے گا اور اگر وہ شخص رعایا میں سے ہے تو اسے رزق حلال عطا ہو گا ۔ (۹) اور اگر یہ خواب خوبصورت عورت دیکھے تو اسے ایسی اولاد حاصل ہو گی جو اس کی ہوگی آنکھوں کی ٹھنڈک ہوگی ۔ (۱۰) اگر دیکھا کہ سورج اس کے گھر میں طلوع ہوا ہے تو بادشاہت سے کچھ حصہ حاصل کرے گا۔ اور خلیفہ اس کے ساتھ تعلق قائم کرے گا اگر وہ اس کا اہل ہوا۔ وگرنہ اسے چاہئے کہ اپنی عزت کرنے والے قائم آدمی سے بچے ۔ (۱۱) اگر کسی نے دیکھا کہ سورج اس کے گھر میں طلوع ہوا ہے تو اس کی شادی ہوگی ۔ (۱۲) اور اگر یہ خواب عورت نے دیکھا ہے تو اس کا بیاہ ہوگا اور خوب خوشحال ہوگی ۔ اگر دیکھنے والا تاجر ہے تو اسے تجارت میں نفع حاصل ہوگا۔ سورج کی روشنی خواب میں دیکھنا بادشاہ کی ہیبت اور عدل کی علامت ہے۔ (۱۳) اگر دیکھا کہ سورج اس کی سے بات کر رہا ہے تو اسے خلیفہ کی طرف سے رفعت حاصل ہو گی چاند کو خواب میں دیکھنے کی بھی یہی تعبیر ہے۔ (۱۴) چاند اور سورج سے کلام کرنا اور پھر کسی ایک کے ساتھ چل پڑنا اس شخص کی جلد موت کا پیغام ہے ۔ (۱۵) اگر دیکھا کہ کسی جگہ دھوپ ہے اور کسی جگہ دھوپ نہیں ہے اگر وہ شخص صاحب حرب ہے تو جنگ میں صاحب وجاہت ہوگا وگرنہ اسے معرفت حاصل ہوگی ۔ (۱۶) اگر سورج کو دیکھا کہ وہ صرف اس کے سر پر طلوع ہو رہا ہے باقی جسم پر نہیں تو اسے کوئی بڑا کام ملیگا ۔ (۱۷) اور اگر صرف اپنے قدموں پر طلوع ہوتے ہوئے دیکھے تو اسے اناج اور پھل کی پیداوار بڑی مقدار میں حاصل ہوگی ۔ اور دنیا حلال طریقے سے اس پر وسیع کر دی جائے گی ۔ (۱۸) اور اگر کپڑوں کے نیچے پیٹ پر سورج طلوع ہوتے ہوئے دیکھے اور لوگوں کو اس کا علم نہیں ہے تو اس شخص کو برص کا مرض لاحق ہوگا۔ (۱۹) اگر صرف اس کے سینے پر سورج طلوع ہوا ہے تو دلیل ہے یہ شخص بیمار ہوگا۔ (۲۰) اگر کسی عورت یہ دیکھے کہ سورج کسی عورت کے گلے میں داخل ہوا اور اس کے دامن سے خارج ہو گیا ہے تو یہ علامت ہے کہ بادشاہ اس عورت سے نکاح کے لئے میں داخل ہوا اور سے کیا ہے تو یہ علامت ہے کہ کرے گا اور اس کے ساتھ ایک رات گزارے گا۔ پھر اگر اس نے اسے طلاق دے دی تو یہ عورت ( نعو باللہ ) زنا میں مبتلا ہوگی ۔ (۲۱) اگر دیکھا کہ اس کا پیٹ پھٹا اور اس میں سے سورج طلوع ہوا تو اس شخص کی موت واقع ہو جائے گی۔ (۲۲) نیز یہی تعبیر اس صورت میں بھی ہے جب دیکھے کہ سورج مکمل غروب ہو گیا اور وہ شخص اس کے پیچھے پیچھے تھا۔ (۲۳) اور اگر چلتے ہوئے سورج کے پیچھے گیا اور سورج مکمل طور پر غروب نہیں ہوا تو یہ علامت ہے کہ یہ شخص قید کر لیا جائے گا۔ (۲۴) اگر دیکھے کہ سورج کسی زیادہ بوڑھے کی شکل اختیار کر گیا ہے تو یہ علامت ہے کہ خلیفہ وقت اللہ کی خاطر لوگوں سے تواضع سے پیش آئے گا اور قوت حاصل کرے گا۔ مسلمانوں کی کوششوں کو تقویت دے گا۔ اور ان کے امور کو اچھی طرح سر انجام دے گا اور دشمن کے لشکر کو شکست دیگا۔ مسلمانوں کے دشمن کو موت کے گھاٹ اتارے گا۔ (۲۵) اگر دیکھا کہ سورج پر شباب نوجوان کی صورت اختیار کر گیا ہے تو یہ علامت ہے کہ بادشاہ کمزور پڑ جائے گا۔ اور مسلمانوں کی حالت نہایت خستہ ہو جائے گی ۔ (۲۶) اگر دیکھے کہ سورج سے آگ نکل رہی ہے اور اس سے اس کے ارد گرد کے ستارے جل گئے ہیں تو بادشاہ اپنے قریبی خاص لوگوں کو دھتکار دے گا۔ (۲۷) اور اگر دیکھے کہ سورج سرخ ہو گیا ہے تو یہ مملکت میں فساد برپا ہونے کی علامت ہے ۔ (۲۸) اگر دیکھے کہ سورچ زرد ہو گیا ہے تو یہ شخص بیمار پڑے گا۔ (۲۹) اور اگر دیکھے کہ سورج سیاہ ہو گیا ہے تو یہ شخص غلبہ پائے گا ۔ (۳۰) اگر دیکھے کہ سورج غروب ہو گیا ہے تو اس شخص کا مطلوبہ شر یا خیر کا کام پورا ہو جائے گا۔ (۳۱) اگر دیکھا کہ سورج مختلف اوقات میں مختلف جگہوں پر ہے تو کسی بڑی سلطنت میں مختلف مقامات پر خروج خوارج کی علامت ہے ۔ (۳۲) اگر دیکھے کہ وہ سورج سے جھگڑا کر رہا ہے تو وہ کسی خارجی بادشاہ کے خلاف خروج کریگا اگر وہ اس کا اہل ہوا اگر وہ اس کا اہل نہ ہوا تو معاملہ اس پر الٹ جائے گا۔ سورج کے ساتھ غداری کرنا علامت ہے کہ یہ شخص بادشاہ کے ساتھ غداری کرے گا یا اس کے حکم کی مخالفت کرے گا۔ (۳۳) اگر دیکھا کہ سورج کی شعاعیں نہیں ہیں تو علامت ہے جس قد ر سورج کے شعاعوں میں کمی تھی کہ اسی قدر بادشاہ کی ہیبت میں کمی واقع ہوگی ۔ (۳۴) اگر دیکھا کہ سورج کی شعاعیں اُس آدمی پر نہیں پڑر ہیں تو اگر مشخص بادشاہ ہے تو اس کی ہیبت ختم ہو جائے گی۔ اور اگر قائد ہے تو اس کی جاہ و منزلت زائل ہو جائیگی ۔ اور اگر وہ والی (حاکم ) ہے تو معزول ہو جائے گا۔ اگر وہ رعایا میں سے ہے تو اس کا ذریعہ معاش ختم ہو جائے گا۔ (۳۵) اگر یہ خواب کوئی عورت دیکھ لے تو اس بات کی علامت ہے کہ اس کی شادی ہو گی مگر اس کا شوہر اس پر خرچ نہیں کرے گا ۔ (۳۶) اگر دیکھا کہ کی گا۔ سورج پھٹ کر دو ٹکڑے ہو گیا ہے۔ آدھا حصہ اپنی جگہ پر ہے اور دوسرا آدھا حصہ اس حصے کے برابر میں ہے۔ اور دونوں حصوں میں نور اور شعاعیں موجود ہیں تو یہ علامت ہے کہ ایک خارجی شخص کا خروج ہو گا جسے آئندہ بادشاہ کے مثل بادشاہت حاصل ہوگی ۔ (۳۷) اگر اپنی جگہ پر باقی نصف ( سورج کا ٹکڑا اُڑ جانے والے دوسرے ٹکڑے کے ساتھ جاملا اور بالکل مکمل سورج کی شکل اختیار کر گیا کہ جیسا پھٹنے سے پہلے تھا تو علامت ہے اس بات کی کہ اس کی بادشاہت ختم ہو جائے گی اور اس کے خلاف بغاوت کرنے والا ملک پر قابض ہو جائیگا اور بادشاہ کے مثل بادشاہت اس کو حاصل ہو گی اگر پھٹ کر جانے والا آدھا حصہ دوسرے حصے کے ساتھ واپس جا ملتا ہے اور صحیح سالم سورج کی صورت اختیار کر جاتا ہے تو اس شخص کو سلطنت واپس مل جائے گی ۔ اور پہلے کی طرح دوبارہ حکومت قائم ہو جائے گی۔ (۳۸) اگر دونوں نصف حصے سورج کی شکل اختیار کر گئے تو علامت ہے کہ جرنیلوں میں سے کوئی اس کے خلاف چڑھائی کرے گا (۳۹) اگر سورج کو گرتے ہوئے دیکھے تو زمین پرمصیبت نازل ہوگی (۴۰) اگر زمین پر گرتے ہوئے دیکھے تو اس کا باپ فوت ہو جائے گا۔ (۴۱) جس نے خواب میں دیکھا کہ وہ سورج کی روشنی اور شعاعوں کی طرف دیکھ رہا ہے تو اسے بادشاہت حاصل ہوگی اگر اس میں بادشاہت کی صلاحیت ہو یا اپنے علاقے کا اور اپنے گھر کا سردار اسے ہو اگراس میں علامت اپنے ملاتے اور کا سردر ہوگا۔ (۴۲) اگر سورج کو اپنے شہر میں جگمگاتے ہوئے دیکھے تو اگر پیشخص مسافر ہے تو اپنے وطن صحیح سالم لوٹ جائے گا۔ (۴۳) اگر سورج کو مکمل آب و تاب کے ساتھ مشرق سے طلوع ہوتے ہوئے دیکھے اور پھر مغرب کی سمت میں اب و تاب کے ساتھ غروب ہو گیا تو بادشاہ کے ذریعے سے اس شہر والوں کو خیر حاصل ہوگئی اور خوش و خرم زندگی گزاریں گے۔ (۴۴) اگر دیکھے کہ سورج اس کے گھر میں طلوع ہوا اور سارے گھر کو روشن کر دیا ہے تو یہ حکم شخص عزت کرامت، شہرت، شرف وجاہت اور مرتبہ حاصل کرے گا۔ (۴۵) جس شخص نے دیکھا کہ اس نے سورج کو نگل لیا ہے تو پیشخص مغموم زندگی گزارے گا ۔ (۴۶) اگر دیکھا کہ سورج مغرب سے طلوع ہورہا ہے تو پیشخص لوگوں میں رسوا ہو گا۔ اگر اس کا کسی کے پاس کوئی راز ہو تو وہ فاش ہو جائے گا۔ اور پوشیدہ امور بھی کھل کر لوگوں کے سامنے آجائیں گے ۔ (۴۷) اگر دیکھے کہ سورج کو بادشاہ نے نگلا ہے تو اس کی وفات ہو جائے گی ۔ (۴۸) اگر دیکھا کہ سورج اپنی اصل حالت سے کچھ متغیر ہو گیا ہے تو علامت ہے کہ اس شہر میں کوئی بڑی کہ آفت آئے گی۔ (۴۹) اگر دیکھا کہ وہ سورج پر بیٹھا ہوا ہےتو اسے نعمت واسعہ حاصل ہوگی۔ اور آسمان سے اس شخص پر برکتوں کا نزول ہوگا۔ اگر اسے سورج کی روشنی پہنچی تو یہ علامت ہے کہ اسے کوئی خزانہ حاصل ہوگا اور بہت بڑا مال پائے گا۔ اور اللہ تعالی اسے خیر عطا فرمائے گا۔ (۵۰) اگر کسی شخص نے سورج کو مشرق سے طلوع ہوتے دیکھا اور پھر دیکھا کہ وہ مشرق ہی میں غروب ہو گیا ہے تو یہ تمام لوگوں کے حق میں خیر ہے اور اعمال پر دلالت کرتا ہے بایں طور کہ لوگوں کو نیند سے بیداری حاصل ہوگی اور نیک اعمال کے موقع میسر آئے گا۔ اور ممکن ہے کہ اس کو اولا در بینہ حاصل ہو جائے۔ (۵۱) اگر یہ خواب غلاموں میں سے کسی نے دیکھا ہے تو اس بات کی علامت ہے کہ وہ سب آزاد ہو جائیں گے۔ جو شخص یہ چاہتا ہو کہ اسکا معاملا مخفی رہے تو یہ اُس کے معاملے کے ظہور کی دلیل ہے۔ کیونکہ یہ تمام چیزوں کو ظاہر اور واضح کرتا ہے۔ (۵۲) اگر کسی نے دیکھا کہ سورج مغرب سے طلوع ہو رہا ہے تو یہ اس بات کی دلیل ہے کہ خفیہ چیز میں ظاہر ہو جائیں گی۔ اگر چہ وہ آدی ان باتوں کو صیغہ راز میں رکھنے کی بھر پور کوشش کرے ۔ (۵۳) اگر یہ خواب کسی بیمار نے دیکھا ہے تو اسے صحت نصیب ہو گی اگر اس کی آنکھ میں درد تھا تو یہ علامت ہے کہ یہ شخص نا بینا نہ ہوگا۔ (۵۴) اگر یہ واب والا ہے تو سفرے واپس لوٹ آئے گا ا ا ا ا ہ نہ ہو یز یا کے لئے بھی بری خواب دیکھنے والا مسافر ہے تو وہ اپنے سفر سے واپس لوٹ آئے گا اگر چہ جگہ کا پتہ نہ ونیز یہ اس شخص کے لئے بھی خیر کی دلیل ہے جو مغرب کی سمت سفر کرنے کا ارادہ رکھتا ہو۔ (۵۵) اور یہی مذکورہ تعبیر اس صورت میں بھی ہے کہ جب کسی نے سورج کو جنوب سے طلا جنوب سے طلوع ہو کر شمال میں غروب ہوتا دیکھے ۔ (۵۶) اگر کسی نے دیکھا کہ سورج تاریک ہے اور اس کا رنگ لہو کی مانند ہے یا یہ دیکھا کہ سورج کی حالت بدلی ہوئی ہے تو یہ خواب تمام لوگوں کے حق میں نا مبارک ہے۔ بعض لوگ بے روز گار ہو جائیں گے اور صاحب رؤیا کے بچوں کی بیماری کی بھی علامت ہے۔ یا اس کو تکلیف کا سامنا کرنا پڑے گا آشوب چشم میں مبتلا ہو جائے گا اور جو شخص اپنے معاملے کو مخفی رکھنے کا خواہاں ہوگا تو وہ اپنے راز کو پوشیدہ رکھنے میں کامیاب رہے گا۔ (۵۷) اگر دیکھا کہ سورج اُس کے بستر پر اتر آیا ہے اور دھمکی دے رہا ہے تو یہ دلیل ہے ہے ہے تو یہ ہے کہ یہ شخص شدید مرض میں مبتلا ہوگا اور جسم پر ورم آجائے گا۔ (۵۸) اگر دیکھا کہ سورج اُس کے ساتھ خیر کا معاملہ کر رہا شدید میں مبتلا ہے تو یہ خوشحالی اور تولد پسر کی دلیل ہے اور علامت ہے بہت سے بیمار شفاء پائیں گے ۔ (۵۹) جس شخص انے نے دیکھا سورج معدوم ہو گیا ہے تو دلیل ہے وہ اندھا ہو جائے گا یا اس کی اولاد میں سے کوئی وفات پا جائے گا۔ (۲۰) اور جس شخص نے دیکھا کہ سورج کو بہت سارے سورج گھیرے ہوئے ہیں تو یہ تمام مسافروں کے لئے خیر کی دلیل ہے نیز شاہ سواروں کے لئے بہتر ہے مگر مریضوں کے مرض میں اضافہ ہوگا اور اموات واقع ہونگی ۔ (۶۱) جس شخص نے دیکھا کہ سورج اسے کوئی چیز دے رہا ہے یا اس سے کوئی چیز لے رہا ہے تو یہ خواب مبارک نہیں چونکہ سورج کا کسی کو کوئی چیز دینا سختی کی علامت ہے۔ اور کوئی چیز لینا اتلاف اور ھلاکت کی دلیل ہے۔ (۶۲) جس نے دیکھا کہ سورج اپنی کرنیں ۔اس پر ڈال رہا ہے تو یہ شخص خلیفہ کا مصاحب بنے گا اور وہ اس کو ہدایات دے گا۔ جو (۶۳) اگر دیکھا کہ سورج کی گرمی بہت زیادہ بڑھ گئی تو دلیل ہے کہ اس شخص کو بادشاہ کی طرف سے غم لاحق ہوگا۔ (۶۴) جس نے دیکھا کہ وہ سورج سے بھاگ رہا ہے تو دلیل ہے کہ یہ شخص اپنی بیوی یا بادشاہ یا کسی اور ناپسندیدہ بات سے بھاگے گا۔ (۶۵) ) جس شخص نے سورج کو اپنے آلہ تناسل سے نکلتے ہوئے دیکھا تو اس شخص کولر کا عطا ہوگا جو بادشاہ یا وزیر بنے گا۔ (۲۶) جس شخص نے دیکھا کہ سورج اور چاند اس کے پاس اکھٹے ہوئے ہیں اور دونوں چمک بھی رہے ہیں تو یہ دلیل ہے کہ یہ شخص کسی خوبصورت عورت سے بیاہ کرے گا۔ (۶۷) سورج کا مغرب سے طلوع ہونا اسے بادشاہت کی دلیل ہے۔ بعض نے کہا کہ یہ رائی کی رسوائی کی علامت ہے۔ اور بعض کی رائے یہ ہے کہ اس کا مطلب یہ ہے کہ شخص مذکور کو تو بہ کی توفیق ہوگی ۔ اور بعض معبرین فرماتے ہیں کہ اس کے قرب اجل کی دلیل ہے۔ بعض نے یہ تعبیر کی ہے زمین پر کوئی واقعہ پیش آئے گا یہ خواب اگر مریض نے دیکھا تو دلیل ہے کہ یہ شخص صحت مند ہو جائیگا۔ (۶۸) اگر دیکھا کہ بادل یا کسی اور چیز نے سورج کو چھپا لیا ہے یا اس پر چھا گئی ہے حتی کہ سورج کی روشنی بھی نظر نہیں آرہی تو یہ دلیل ہے کہ بادشاہ کو کوئی مرض لاحق ہو گا یا اس کی موجودہ حالت بدل جائے گی ۔ (۶۹) اگر دیکھا کہ سورج سے بادل چھٹ رہے ہیں تو دلیل ہے کہ بادشاہ سے غم، فکر، مرض دور ہو جائے گا اور بادشاہ کی سابقہ حالت عود کرے گی ۔ (۲۹) جس نے دیکھا کہ صرف دھوپ میں چلتا ہے تو دلیل ہے کہ یہ شخص سفر کرے گا۔ (۷۰) اگر دیکھا کہ سورج زمین پر طلوع ہو رہا ہے تو یہ دلیل ہے کہ قحط مسلط ہوگا یا آگ لگ جائے گی ۔ (اے) جس نے دیکھا کہ وہ دس سورج پکڑ کر ایک کپڑ۔ رے میں رکھ رہا ہے تو دلیل ہے کہ وہ شخص دس ہزار درہم حاصل کرے گا ۔ اور بعض مرتبہ سورج دیکھنا اس بات کی دلیل ہوتی ہے کہ یہ خص مقتدی عالم بنے گا۔ بعض معبرین فرماتے ہیں کہ سورج کا بادلوں میں چھپ جانا اس پرے بات کی دلیل ہے کہ بادشاہ رعایا پر ڈھائے جانے والے کسی ظلم کی پاداش میں معزول ہو جائے گا۔ اور بعض مرتبہ سورج بات کی دیں ہے کہ دیکھنا اس بات کی دلیل ہوتی ہے کہ صاحب خواب کو منزلت عطا ہو گی مثلاً وزیر یا نقیب یا استاذ یا باپ بنے گا۔ دیکھنا اس بات کی دلیل ہوتی ہے کہ (۷۲) اگر یہ خواب کسی عورت نے دیکھا ہے تو شوہر پر دلالت کرتا ہے۔ اور بعض مرتبہ سورج کو خواب میں دیکھنے کی تعبیر کوئی معزز خاتون ( مثلا ملکہ ) یا سردار یا اس کی بیٹی یا ماں رائی کی بیوی یا اس کی ماں یا بیٹی یا خالہ یا سوتیلی ماں یا دادی ہوتی ہے (۷۳) سورج میں معمول کے مطابق کوئی تبدیلی دیکھنے کی تعبیر مذکورہ بالا افراد ہیں ) (۷۴) کسی شخص نے سورج کو زمین پر گرتے ہوئے دیکھا یاد یکھا کہ سورج کو کوئی پرندہ نگل رہا ہے یا سورج سمندر میں گر گیا ہے یا آگ سے جل گیا ہے یا غائب ہو گیا ہے یا وہ سیاہ ہو کر آسمان میں اپنے معروف راستے سے ہٹ کر کسی جگہ گم ہو گیا ہے یا وہ بنات نعش ( ستاروں کا ایک خاص مجموعہ ) میں داخل ہو گیا ہے۔ تو اس کی تعبیر مذکورہ بالا افراد میں سے کسی کی موت ہے (۷۵) اگر سورج کو گرہن ہوتے ہوئے دیکھے یا اس پر بادل چھائے ہوئے دیکھے یا غبار یا دھواں دیکھے حتی کہ سورج کی روشنی کم ہوگئی تو یہ علامت ہے کہ مذکورہ بالا افراد میں سے کسی کو کوئی مرض یا پریشانی، فکر غم قلق میں ڈالنے والی 

 

خبر کا سامنا ہو گا۔ اگر ان افراد میں سے کوئی واقعی بیمار ہے تو اس کی موت واقع ہو جائے گی۔ (۷۶) اگر دیکھا کہ سورج سیاہ ہو گیا ہے لیکن وجہ معلوم نہیں نیز گرھن بھی نہیں ہے تو مذکورہ افراد میں سے کسی کے ظلم یا کفر یا گمراہی کی دلیل ہے۔ (۷۷) اگر اس کو اپنی مٹھی میں پکڑا یا روشنی ہونے کی حالت میں اپنے گھر میں اترتے ہوئے دیکھا تو اس شخص کو عظیم الشان بادشاہت حاصل ہوگی بشر طیکہ وہ اس کا اہل ہوا۔ اگر اس گھر ( کہ جس میں سورج اتر اتھا) کا مالک کہیں سفر میں تھا تو واپس لوٹ آئے گا خواہ یہ خواب اس مالک کے بیٹے یا غلام یا بیوی میں سے کسی نے بھی دیکھا ہو۔ چونکہ وہ مالک ان سب لوگوں کا بادشاہ ہے گھر کا نگران ہے ۔ اگر مذکورہ خواب دیکھنے والے شخص کی بیوی چونکہ دو ان بالوں بادشاہ ہے ا گرا ہے۔ اگر مذکورہ والے کی بیوی یا باندی حاملہ ہے تو اولا د جنے گی ۔ (۷۸) اگر سورج کو مغرب سے طلوع ہوتے ہوئے دیکھے یاد یکھا کہ وہ دوبارہ طلوع ہورہا ہے یا سورج اس طرف واپس جا رہا ہے کہ جدھر سے طلوع ہوا تھا تو یہ دلیل ہے عبدیت کی ۔ اور بعض مرتبہ اس خواب کی تعبیر یہ ہوتی ہے کہ مذکورہ اشخاص میں سے کوئی سفر پر گیا ہوا ہے تو واپس لوٹ آئے گا۔ اور اس کا معاملہ جو رو ظلم سے عدل کی طرف لوٹ آئے گا۔ اور بعض مرتبہ اس کا طلوع ہو کر غروب ہو جانا خواب دیکھنے والے کی حاملہ بیوی کے ہاں ادھورہ بچہ کی پیدائش کی دلیل ہوتا ہے۔ اور بعض مرتبہ اس کی تعبیر یہ ہوتی ہے کہ سفر میں گیا ہوا آدمی عجیب و غریب قسم کے اموال لے کر آئے گا۔ بعض مرتبہ سورج کا غروب ہونا ر ہائی پانے والے قیدی کے قید میں دوبارہ لوٹنے کی دلیل ہوتا ہے۔ اور کبھی اس کی تعبیر یہ ہوتی ہے کہ کافر اسلام قبول کر کے پھر مرتد ہو جائے گا یا گناہ گار شخص گمراہی سے کے پھر ہو جائیگا گناہگار تو بہ کر کے گمراہی کی طرف واپس لوٹے گا اور جس کی بیوی کی اس رات رخصتی ہوئی اور کوئی باندی خریدی تو یہ دلیل ہے اس بات کی کہ عورت اپنے میکے چلی جائے گی اور باندی اپنے سابق مولی کی طرف رجوع کریگی۔ بعض مرتبہ اس کی تعبیر یہ ہوتی ہے کہ اپنی مطلقہ بیوی سے دوبارہ رجوع کرے گا۔ اور حاملہ عورت کے ہاں ولادت ہوگی اور جس آدمی کو روزی کے معاملے میں تنگی تھی تو کشادگی میسر ہو گی خصوصا ان افراد کے حق میں کہ جن کے کام میں سورج کا گہرا دخل ہوتا ہے مثلاً دھوبی اینٹ بنانے والا اگر رائی ( خواب دیکھنے والا ) مریض ہے تو اس کی موت کی دلیل ہے اگر مجاہد ہے تو وہ نصرت حاصل کرے گا۔ چونکہ یوشع بن نون علیہ السلام کے لئے جنگ کے موقع پر سورج کو دوبارہ طلوع کیا گیا تھا حتی کے کے پر دوبارہ کیا گیا تھاتی کہ انہیں فتح ہوئی ۔ (۷۹) اگر دیکھا کہ وہ سورج کا پیچھا کر رہا ہے چلتا چلا جا رہا ہے اور تھکتا نہیں تو دلیل ہے کہ یہ شخص بادشاہ کے ہمراہ قید میں جائیگا۔ اگر رائی کو سائے میں ٹھنڈ محسوس ہوئی اور وہ دھوپ میں جا بیٹھا تو اس شخص کا فقر وفاقہ دور ہو جائے گا۔ چونکہ ٹھنڈ فقر کی علامت ہے۔ (۸۰) جس نے دیکھا کہ سورج چاند اور ستارے ایک جگہ اکھٹے ہو گئے ہیں اور وہ ان کا مالک ہو گیا ہے اور وہ روشن بھی تھا تو یہ شخص بادشاہ امراء وزیر کے ہاں مقبول القول ہوگا۔ (۸۱) اگر مذکور خواب میں سورج روشن نہیں تھا تو اس خواب میں صاحب خواب کے لئے کوئی خیر نہیں ۔ ( ۸۲ ) اگر سورج اور چاند کو خود پر طلوع ہوتے ہوئے دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کے والدین اس سے راضی ہیں۔ اگر یہ دونوں بے نور تھے تو دلیل ہے کہ ماں باپ اس سے ناراض ہیں ۔ ( ۸۰ ) اگر سورج چاند کو اپنے دائیں بائیں یا آگے پیچھے دیکھئے تو دلیل ہے کہ اس شخص کو غم مصیبت آفت یا ایسی شکست لاحق ہوگی کہ وہ بھاگ کھڑا ہوگا ۔ (۸۳ ) سورج چاند اور ستاروں کا پراگندہ سیاہ ہو جانا دنیا کے متغیر ہونے کی علامت ہے۔ (۸۴) اور جس نے دیکھا دو سورج آپس میں رگڑ کھارے ہیں تو دلیل ہے کہ دو بادشاہ آپس میں جنگ کریں گے۔ (۸۵) جس نے دیکھا کہ اس نے سورج یا چاند کو سجدہ کیا تو دلیل کہ اس سے کبیرہ گناہ یا بہت بڑا جرم صادر ہو گا ۔ (۸۶) اگر خود سے سورج کی شعاعیں نکلتے ہوئے دیکھیں تو دلیل ۔ کہ بادشاہت وریاست حاصل کرے گا ۔ (۸۷) اگر سورج کو ستاروں پر غضبناک ہوتے ہوئے دیکھے تو دلیل ہے کہ وہ اپنے دشمنوں پر غضب نازل کرے گا اور بھر پور قوت و طاقت کا مظاہرہ کرے گا۔ اس کا نصیبہ بلند ہوگا۔ مالداری میں اضافہ ہوگا۔ بعض مرتبہ سورج دیکھنا رزق معاش ہدایت حق ظاہر کی اتباع، بیماریوں سے شفاء کی دلیل ہوتی ہے اس ہدایت، سے شخص کے لئے جو دھوپ میں بیٹھایا اس کا مالک ہو گیا ۔ (۸۸) موسم سرما میں اگر دیکھے گویا موسم گرما میں دھوپ میں بٹھایا اس کا مالک ہوا تو غموں، فقر بیماریوں کی دلیل ہے اور بعض مرتبہ اس کی تعبیر یہ ہوتی ہے کہ یہ شخص مشرق یا مغرب کی سمت سفر کرے گا ۔ (۸۹) اور سورج کو اس کے طلوع کے بلند مقامات پر دیکھنا قد رو منزلت اور رفعت کی دلیل ہے۔

 

(۹۰) غروب ہونے کی جگہوں میں دیکھنا فقر و فاقہ خسارہ ہموم، بدقسمتی کی علامت ہے۔ (۹۱) اور بہت سے سورج دیکھنا، نئی نئی باتوں خوف بے روزگاری اور مندہ کی علامت ہے نیز یہی تعبیر اس صورت میں ہے کہ اگر بہت سارے چاند دیکھے ہوں۔ بعض مرتبہ بہت سے سورج دیکھنا سواری پر دلالت کرتا ہے خصوصاً ان جانوروں پر کہ ان پر سواری نہایت دشوار ہوتی ہے۔ اور بہت سے حسین و جمیل چہروں کے اجتماع کی علامت ہوتا ہے۔ (۹۲) اور بعض مرتبہ مس و قمر کو بدر کی حالت میں دیکھنا ان اشخاص کی دلیل ہے کہ جن کے ناموں کا یہ حصہ ہیں ۔ مثلا شمس الدین، قمر الدین بدرالدین ۔ (۹۳) اگر دیکھا کہ بہت سارے سورج ہیں اور روشنی میں اضافہ نہیں ہوا تو یہ علامت ہے کہ اعلی منزل وقدر والے لوگ مختلف مصلحتوں پر متفق ہوں گے ۔ (۹۴) اگر روشنی اس قدر بڑھ گئی کہ آنکھیں چکا چوند ہونے لگیں تو دلیل ہے کثرت اغراض اور ضیاع مصالح کی۔ (۹۵) اگر دیکھا کہ وہ سورج کو کھا رہا ہے تو دلیل ہے کہ سورج سے نفع اٹھائے گا اور بہت زیادہ مال و دولت پائے گا۔ اور بعض مرتبہ یہ علامت ہوتا ہے کہ وہ نجومی یامو ذن بنے گا چونکہ دونوں کے عمل کا مؤذن گا تعلق سورج سے ہوتا ہے۔ (۹۶) اگر دیکھا کہ سورج نے اس کو جلا ڈالا ہے تو دلیل ہے کہ کسی حسین چہرے کی محبت میں ہلاک ہو گا یا اس پر کوئی مصیبت آن پڑے گی۔ بعض مرتبہ یہ اس کے گمان کے غلط ہونے کی دلیل ہوتا ہے یا یہ کہ وہ کسی گناہ کی نذر مانے گا۔ (۹۷) اگر عورت نے دیکھا کہ وہ سورج کو اٹھائے ہوئے ہے تو دلیل ہے شوہر کی یا اس بات کی دلیل ہے کہ اس کو خوبصورت لڑکا عطا ہوگا ۔ (۹۸) اگر دیکھا کہ سورج اس سے بامعنی کلام کر رہا ہے تو یہ شخص جنوں کو مسخر کرنے پر قادر ہوگا ۔ یا تر جمان ہوگا۔ (۹۹) سورج چاند اور ستاروں کو دیکھنا آزمائش، قید یا خاص لوگوں سے حسد کرنے کی دلیل ہے اور آخر کار اس کا انجام بادشاہ کی معاونت سے اچھا ہو گا یا دین میں ترقی حاصل کرے گا۔ اس خواب کی تعبیر کی بنیاد حضرت یوسف کا قصہ ہے۔ بعض مرتبہ ان چیزوں کا دیکھنا خوف اور سختی کی علامت ہوتی ہے۔ اور سورج سے چراغ کی تعبیر لین اللہ پاک کے اس فرمان کے موجب ہے ﴿وَجَعَلَ الشَّمْسَ سِرَاجًا اور کردیا سورج کو چراغ جلتا ہوا ۔ (۱۰۰) سورج کا مغرب سے طلوع ہونا خوف، گھبراہٹ بادشاہ کے ظلم اور دشمن کے مقابلے سے واپس لوٹنے کی دلیل ہے۔ بعض مرتبہ اس کی تعبیر یہ ہوتی ہے کہ مسافر نا کام و رنجیدہ واپس لوٹے گا۔ نیز مرتد ہو جانا تو بہو تائب ہو جانے کے بعد دو بار فسق کا ارتکاب کرنا اورز برودتی ایمان قبول کرنے کی علامت ہوتا ہے ۔ (۱۰۱) اگر دیکھے کہ سورج نے کھیتیاں یا باغات جلا ڈالے ہیں یا لوگوں کو نقصان پہنچایا ہے تو دلیل ہے کہ امراض عام ہوں گے ۔ وبا نے ہیں یا تو پھوٹ پڑے گی بڑے لوگ ظلم کریں گے مصیبتوں کا نزول ہوگا، کھانے پینے کی چیزیں مہنگی ہو جائیں گی ۔ (۱۰۲) اگر دیکھا کہ آسمان پر کئی سورج ہیں جو لوگوں کو نقصان پہنچارہے ہیں تو دلیل ہے ظالم اقوام کی یا ارباب شر کی ۔ (۱۰۳) اگر اور یہ سورج لوگوں کو نفع پہنچارہے ہیں تو دلیل ہے کہ ارباب حل و عقد کے عادل ہونے اور نفع حاصل ہونے اور مال تجارت کی اور بعض مرتبہ اس کی تعبیر وہ چیزیں ہوتی ہیں جو سورج کی محتاج ہوتی ہیں۔ مثلا کھیتیاں اور پھل وغیر ہو