ی۔دینیات, باب النکاح, حلال و حرام کے مسائل, شادی کی رسومات, گناہ کبیرہ کا بیان

شادی کے لیے داڑھی منڈوانا کیسا۔

اس زمانہ میں مردوں کی کثیر تعداد داڑھی منڈواتی ہے ۔ ایک شخص جس نے شروع سے ہی داڑھی رکھ لی تھی ، جب اس کی شادی کا موقع آیا تو لڑکی والوں نے اس سے مطالبہ کیا کہ آپ داڑھی منڈوا دیں ، تو پھر ہم آپ کو رشتہ دیں گے ، ورنہ نہیں ۔ تو ایسی صورت میں لڑکا کیا کرے ؟ آیا وہ داڑھی منڈوائے یا نہیں ؟ اگر وہ داڑھی نہیں منڈواتا تو وہ لوگ اس کو رشتہ نہیں دیتے ۔ اگر منڈواتا ہے تو گناہ گار ہوتا ہے ۔ ایسی صورت میں کس سنت کو ترجیح دے ؟ آپ دلائل کی روشنی میں جواب تحریر فرما دیں ۔
الجواب۔
کسی کے کہنے پر یا شادی کے لیے بھی داڑھی کا منڈوانا حرام ہے اور ایک مرتبہ رکھ لینے کے بعد کسی دنیادی مقصد کے لیے داڑھی منڈوا دینا یا حد شرعی سے کم کر دینا تحت حرام اور دنیا کو دین پر ترجیح دینے کے مترادف ہے۔
وقار الفتاویٰ جلد نمبر 1 ص نمبر 147

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *