تفاح (سیب) خواب میں سیب دیکھنا اولاداور حسین چہروں پر دلالت کرتا ہے کبھی سیب ہمت پر بھی دلالت کرتا ہے
(۱) بادشاہ کےلئے خواب میں سیب دیکھنا اس کی مملکت پر دلالت ہے اور تاجر کے لئے اس کی تجارت زمیندار کے لئے زمین کی فصل پر دال ہے
(۲) چنانچہ کسی کو خواب میں سیب مل جائے وہ یا سیب کھائے تو اس کو ہمت نصیب ہوگی
(۳) بعض علماء تعبیر کا کہنا ہے کہ میٹھا سیب رزق حلال کی علامت ہے اور ترش سیب کی تعبیر مال حرام ہے
(۴) کسی نے دیکھا کہ بادشاہ نے اس کی طرف سیب پھینکا ہے تو تعبیر یہ ہے کہ وہ اس کا ایلچی ہے جس کے ساتھ اس کے تمنی اور خواہش متعلق ہے
(۵) سیب کا درخت ایسے مومن مرد کی دلیل ہے جو لوگوں کے قریب رہتا ہو
(۶) کسی نے خواب دیکھا وہ زمین میں سیب کا درخت لگارہا ہے تو تعبیر ہے وہ کسی یتیم کی پرورش کریگا
(۷) کسی نے دیکھا کہ وہ سیب کھا رہا تو دلیل ہے اس کو مال ملیگا جس پر دوسروں کی نظر لگی ہوگی اور اگر سیب درخت سے چن کر کھا رہا ہے تو تعبیر یہ ہے کہ اس کو کسی شریف اور مشہور شخص کی طرف سے مال ملیگا
(۸) خواب میں سیب گننا دراہم گننے کی طرف اشارہ ہے
(۹) کسی نے خواب دیکھا وہ مسجد میں ہے اور سیب سونگھ رہا ہے تو دلیل ہے صاحب خواب کی شادی ہوگی
(۱۰) اسی طرح اگر کوئی عورت مجلس فسق میں سیب کھاتی ہوئی اپنے آپ کو دیکھے تو تعبیر ہے کہ وہ مشہور ہوگی اور اگر کسی معروف جگہ میں کھائے تو دلیل ہے کہ وہ بچہ جنے گی۔
(11) کبھی خواب میں اپنے آپ کو سیب کھاتے دیکھنا ظہور دشمن کی علامت ہے
(۱۲) کبھی سیب شہوت اور جماع پر بھی دلالت کرتا ہے
(۱۳) کھٹا سیب تفرق و نقصان و تکلیف کی علامت ہے اور ترش سیب کا درخت خون کی علامت ہے۔