مسئله : ہندہ یتیم ہے بکر مالک نصاب ہے اور وہ ہندہ کا سرپرست ہے تو بکر ہندہ کو زکوۃ دے سکتا ہے؟
اور اس سے حیلہ شرعی کرا سکتا ہے یا نہیں؟
الجواب: بکر جو مالک نصاب ہے وہ ہندہ یتیمه کو زکوٰۃ دے سکتا ہے بشر طیکہ نہ وہ مالک نصاب ہو نہ سیدہ ہو اور نہ ہاشمیہ اور نہ بکر کی اولاد کی اولاد ہو.
مگر اس سے حیلہ شرعی کرنا صحیح نہیں که مال زکوۃ پر قبضہ کرنے کے بعد جب وہ بکر کو دے گی تو ہبہ ہوگا اور نابالغ کا ہبہ صحیح نہیں.
جیسا کہ در مختار مع شامی جلد چہارم ص 531 میں ہے
لا تصبح ھبة صغير اھ۔
وهو تعالى اعلم با الصواب
بحوالہ -فتاوی فیض الرسول
ص:492 جلد 1
سرپرست کا اپنے ماتحت کو زکوۃ دینا کیسا ہے
23
Jan