ی۔دینیات, باب الصلوۃ

سجدہ تلاوت کا درست طریقہ

مسئلہ ۔اگر کسی پر کئی سجود تلاوت واجب ہوں۔ کیا ہر سجدہ کے بعد کھڑا ہونا اس پر ضروری ہے یا بیٹھے بیٹھے تمام سجدے کر سکتا ہے؟
اور سجدہ تلاوت کا صحیح طریقہ کیا ھے؟؟
بسم الله الرحمن الرحيم
الجواب بعون الملك الوَهَابُ اللَّهُمَّ اجْعَلْ لِي النُّوْرَ وَالصَّوَابُ
جی ہاں بیٹھے بیٹھے تمام سجود کر سکتا ہے کیونکہ کھڑے ہو کر سجدہ میں جانا اور سجدہ کے بعد کھڑا ہونا یہ دونوں قیام مستحب ہیں کرلے تو اچھا ہے نہ کرے تو گناہ نہیں ۔ مگر سجدے میں جاتے اور اس سے اٹھتے وقت تکبیر یعنی الله اکبر کو نہ چھوڑے کہ ایسا کرنا سنت کے خلاف ہے۔
بہار شریعت میں ہے کہ سجدہ کا مسنون طریقہ یہ ہے کہ کھڑا ہو کر الله اکبر کہتا ہوا سجدہ میں جائے اور کم سے کم تین بار سبحان ربي الأعلی کہے، پھر الله اکبر کہتا ہوا کھڑا ہو جائے، پہلے پیچھے {اول و آخر}دونوں بار الله اکبر کہنا سنت ہے
کھڑے ہو کر سجدہ میں جانا اور سجدہ کے بعد کھڑا ہونا یہ دونوں قیام مستحب ۔ (عالمگیری، در مختار وغیر بهما )
اگر سجدہ سے پہلے یا بعد میں کھڑا نہ ہوا یا الله اکبر نہ کہا یا سبحان الله نہ پڑھا تو سجدہ ہو جائے گا مگر تکبیر چھوڑنا نہ چاہیے کہ سلف کے خلاف ھے
بهار شریعت ج 1 حصه 4 ص 731] فتاوی یورپ و برطانیہ ص180
وَاللهُ تَعَالَى أَعْلَمُ وَرَسُولُهُ أَعْلَم عَزَّ وَجَلَّ وَصَلَّى اللهُ تَعَالَى عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّم

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *