علم القرآن

سجدة تلاوت بیٹھ کر کیا جائے یا کھڑے ہو کر؟

مسئله:سجدة تلاوت بیٹھ کر کیا جائے یا کھڑے ہو کر؟
الجواب: سجدہ تلاوت میں بیٹھ کر سجدہ میں جانا جائز ہے، اور کھڑے ہو کر سجدے میں جانا اور سجدہ کے بعد کھڑا ہونا مستحب ہے۔ فتاوی عالمگیری جلد اول ص 128 میں ہے ۔و المستحب انه اذا اراد ان یسجد للتلاوة يقوم ثم يسجد و اذا رفع رأسه من السجود يقوم ثم يقعد كذا في الظهيرة – والله تعالى ورسوله الاعلى اعلم جل جلاله و صلى المولى تعالى عليه وسلم
بحوالہ -فتاوی فیض الرسول
ص:392