ی۔دینیات, زکاۃ کا بیان

زکوۃ کی رقم یتیم خانوں کے بچوں پر خرچ کرنا

مسئلہ:کیا زکاۃ کی رقم سے یتیم خانہ کے بچوں کو کپڑے بنوا کر دے سکتے ہیں؟
الجواب : زکوۃ کی رقم سے کپڑے بنوا کر یتیم خانہ کے بچوں کو مالک بنا دیں تو زکوۃ ادا ہو جائے گی بشرط یہ کہ وہ بچے مالک نصاب نہ ہوں نہ سید ہوں نہ ہاشمی ہوں نہ زکوۃ دینے والے کی اولاد کی اولاد ہوں اور نہ کسی مالک نصاب کی نابالغ اولاد ہوں کہ یتیم خانوں میں یتیم کے نام پر بعض غیر یتیم بھی داخل ہو جاتے ہیں۔
وھو تعالیٰ اعلم
بحوالہ -فتاوی فیض الرسول
ص:495 جلد 1 ۔