ی۔دینیات, زکاۃ کا بیان

زکوۃ فطرہ قریبی رشتہ داروں یا کام کرنے والوں کو دینا کیسا

مسئله :زکوة،صدقہ ,فطر اور چرم قربانی ، اپنی حقیقی بہن، حقیقی پھوپھی اور تکیہ دار کو دینا جائز ہے یا نہیں ؟
الجواب: اپنی حقیقی بہن اور حقیقی پھوپھی اور تکیہ دار اگر صاحب نصاب ہوں تو علاوہ چرم قربانی کے زکوٰۃ اور صدقہ فطر دینا جائز نہیں اور اگر صاحب نصاب نہ ہوں تو دے سکتے ہیں لیکن تکیہ دار کو جس سے سال بھر بلا اجرت دیئے ہوئے کام لیتے ہیں پھر انہیں کاموں کے لحاظ اوردباؤ سے زکوٰۃ اور صدقہ فطر نیز چرم قربانی دیتے ہیں کہ جس میں تکیہ دار اس زکوٰۃ صدقہ فطر کو اپنے لئےاجرت ہی سمجھتا ہے تو یہ ہرگز ہرگز جائز نہیں۔ وھو تعالی اعلم
بحوالہ -فتاوی فیض الرسول
ص:485 جلد 1 ۔