فتاوی رضویہ, فلسفہ ،طبعیات ، سائنس، نجوم، منطق

زلزلہ آنے کا کیا باعث ہے ؟

مسئلہ ۲۴: زلزلہ آنے کا کیا باعث ہے ؟


الجواب : اصلی باعث آدمیوں کے گناہ ہیں ، اور پیدا يوں ہوتا ہے کہ ایک پہاڑ تمام زمین کو محیط ہے اور اس کے ریشےزمین کے اندر اندر سب جگہ پھیلے ہوئے ہیں جیسے بڑے درخت کی جڑیں دور تک اندر اندر پھیلتی ہیں، جس زمین پر معاذاللہ زلزلہ کا حکم ہوتا ہے وہ پہاڑ اپنے اس جگہ کے ریشے کو جنبش دیتا ہے زمیں ہلنے لگتی ہے۔ واللہ تعالی اعلم ۔