خوابوں کی تعبیر, ر

ر

صفرة اللون (رنگ کا زرد ہونا )

(1) خواب میں اپنے چہرے کی رنگت کو زرد دیکھنا مرض لاحق ہونے کی علامت ہے (۲) خواب میں چہرے کا بہت زیادہ زرد ہونا روز قیامت چہرے کے خوبصورت ہونے اور عندالله مقرب ہونے کی دلیل ہے۔ (۳) چہرے کی زردی ذلت اور حسد پر بھی دلالت کرتی ہے۔ (۴) کبھی چہرے میں زردی دیکھنا منافقت کی علامت ہوتا ہے۔ (۵) کبھی اس کی دلالت عبادت اور رات کو اٹھ کر تہجد کی نماز پڑھنے پر ہوتی ہے (۲) چہرے کا پیلا ہونا عشق و محبت کی علامت ہوتا ہے اور خشوع و مراقبہ پر بھی دلالت کرتا ہے۔ اور کبھی خوف کی طرف بھی اشارہ ہوتا ہے۔ (۷) خواب دیکھا کہ اس کا چہرہ سفید اور باقی سارا بدن پیلا ہو گیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کا ظاہر باطن سے اچھا ہے اور اگر سارا بدن سفید اور چہرہ پیلا ہو گیا تو دلیل ہے اس کا باطن ظاہر سے اچھا ہے۔ (۸) چہرہ اور بدن دونوں کا زرد ہو نا مرض پر دلالت کرتا ہے۔ اور صرف چہرے کا پیلا ہوناغم پر دلالت کرتا ہے۔ ریشم اور د بیاج کے جبے کے علاوہ باقی تمام کپڑوں کی
زردی بیماری کی علامت اور جبہ اور ریشمی کپڑوں کی زردی فساد دین کی دلیل ہے۔

(۱) اسکی تعبیر مال کثیر ہے ۔ (۲) خواب دیکھا کہ اس نے ریشمی لباس پہنا ہوا ہے تو دلیل ہے کہ وہ حج کی دولت سے ہے کہ وہ حج کی دولت سے سرفراز ہوگا ۔ (۳) اگر کپڑا سرخ رنگ کا ہو تو یہ دنیا ہے جو جدید انداز سے ملے گی اور پیلے رنگ کا ہو تو دلیل ہے کہ مرض کے ساتھ دنیا ملے گی ۔ (۴) پیلے رنگ کے علاوہ ریشمی کے دیگر رنگ کے کپڑوں کی تعبیر اس کے پہنے والوں

کے لئے مال ہے۔

(1) دونوں رخساروں کی دلالت ان چیزوں پر ہوتی ہے جن سے انسان خود کو مزین کرتا ہے یا ان چیزوں پر دلالت کرتے ہیں جن سے محبت کرتا ہے۔ (۲) کبھی رخساروں کی دلالت ان کو بوسہ دینے والے انسان پر بھی ہوتی ہے۔ چنانچہ ان میں کوئی حادثہ واقع ہونا ان لوگوں میں حادثہ واقع ہونے کی علامت ہے جو اس پر بوسہ دیتے ہیں۔ (۳) کبھی رخسار کی دلالت ذلت و مسکنت پر ہوتی ہے جب اس پر مٹی اور غبار لگے ہوں ۔ (۴) اہل اللہ کے رخسار

دیکھنا ز یادت رفعت پر دلالت کرتے ہیں۔

خان (دکان سرائے)

(۱) خواب میں کرایہ کے لئے بنایا گیا ہوٹل یا دکان دیکھنا متعہ کے طریقے پر شادی کرنے کی علامت ہے۔ (۲) کبھی اسکی دلالت کرائے کے مکان یا سواری پر بھی ہوتی ہے اور کبھی اسکی تعبیر زمین اور ملبوسات پر بھی ہوتے ہیں ۔ (۳) کسی مریض کا خواب میں سرائے یا ہوٹل میں اترنا اسکے مرنے کی علامت ہے اور کبھی یہ خواب زوال غم یا تنہائی کے بعد بیوی کے ساتھ ملنے یا باندی کے ساتھ اکٹھے ہونے یا سواری پر سوار ہو کر وحشت کو دور کرنے یا ایسی چیز ملنے کی دلیل ہے جو محنت و کوشش میں معاون ہو۔ (۴) اگر صاحب خواب شادی شدہ ہو تو یہ ہنر میں معاون بننے والے راحت بخش بچے کی علامت ہے۔ (۵) گناہ گار کے لئے یہ خواب دلیل تو بہ ہے ۔ (۶) گمراہ کے لئے بشارت ہدایت اور دلیل تکمیل ایمان ہے ۔ (۶) آدمی کے ذاتی ہوٹل کی دلالت ان چیزوں پر ہوتی ہے جن پر گھر کی دلالت ہوتی ہے مثلا اس کا جسم نام بزرگی موت مجلس قضا و غیره چنانچہ ہوٹل میں کمی زیادتی مذکورہ چیزوں میں کمی زیادتی اور تغیر و تبدل کی علامت ہے۔ (۷) مجہول ہوٹل کی دلالت سفر پر ہوتی ہے اس لئے کہ ہوٹل مسافروں کی اتر گاہ ہے اور کبھی اسکی تعبیر دار دنیا سے ہوتی ہے اس لئے کہ دنیا کی طرح ہوٹل بھی دار سفر ہے ایک چلا جاتا ہے دوسرا اس میں داخل ہوتا ہے۔ (۸) کبھی اسکی دلالت قبر پر ہوتی ہے اس لئے کہ اپنے وطن اور گھر سے نکلنے والوں کے لئے منزل ہے۔ (۹) خواب دیکھا کہ وہ ایک ہوٹل میں ہے وہاں سے دوسرے ہوٹل میں داخل ہورہا ہے اور اس سے نکلتے وقت سواری پر سوار ہوا یا اس کے درمیان سے نکلا تو صاحب خواب اگر مریض ہے تو دلیل ہے لوگ اس کو اٹھا کر لے جائیں گے۔ اگر مسافر ہے تو وہ جس مقام

میں ہے وہاں سے اس کے کوچ کرنے کی علامت ہے۔ اس طرح لوگوں کا اپنے ساتھیوں کو کسی مجہول ہوٹل میں سواری سے اترتے دیکھنے کی تعبیر ہے ۔ (۱۰) ہوٹل میں داخل ہونا لوگوں میں صاحب رائے ہونے کی علامت ہے۔

خرول (رائی)

اس کی دلالت زہر پر ہوتی ہے۔ (۱) خواب میں رائی کھانا ز ہر کھانے یا کوئی کڑوی چیز نوش کرنے یا اس کے لقمے کے ساتھ ملنے کی دلیل ہے۔ اور بعض اہل تعبیر کی رائے کے مطابق رائی کی دلالت محنت سے حاصل شدہ معز ز مال پر ہوئی

ہے۔

خبز (روٹی)

اس کی تعبیر کی کئی صورتیں ہیں (۱) سفید رنگ کی روئی خوشگوار زندگی اور مبارک رزق کی علامت ہوتی ہے (۲) کالے

رنگ کی روٹی زندگی میں تکلیف واقع ہونے کی علامت ہے (۳) بعض علماء تعبیر کہتے ہیں کہ ہر روٹی چالیس سال عمر پر

دلالت کرتی ہے۔ (۴) بعض کی رائے کے مطابق چپاتی کی دلالت شمار کیئے جانے والے مال مثلاً ہزار سو میں دس

وغیرہ جو صاحب خواب کی حالت کے مطابق نہ ہو ۔ (۵) کڑوے ذائقہ والی روٹی کڑوی زندگی کی اور شہد اور چینی کی

طرح میٹھی روٹی قیمتوں میں گرانی واقع ہونے کی علامت ہے (۶) گندم کی روٹی کی بھی یہی تعبیر ہے۔ (۷) خراب

گندم کی روٹی کھانا شہد کو موم کے ساتھ کھانے کی علامت ہے (۸) تعبیر کے لحاظ سے سب سے بہتر تعبیر تنور میں پکی

ہوئی روٹی کی ہے۔ (۹) روٹی کی دلالت علم اور اسلام پر بھی ہوتی ہے اس لئے وہ دین کا ستون روح کی قوت اور نفس

کی حیات ہے۔ (۱۰) کبھی اس کی دلالت انسانی زندگی پر اور کبھی اس مال پر ہوتی ہے جو روح انسانی کو قوت کو بخشا

ہے۔ (۱۱) کبھی چپاتی کی دلالت عذاب پر اور کبھی مانگنے پر بھی ہوتی ہے۔ کبھی اس کی دلالت تربیت کرنے والی ماں

اور دین کو درست کرنے والے غذا پر ہوتی ہے۔ اور کبھی اس کی دلالت عورت کی حفاظت (۱۲) روٹی صاف زندگی

حاصل کردہ علم اور سفید خوبصورت بیوی پر ہوتی ہے۔ (۱۳) خواب دیکھا کہ وہ عام لوگوں میں یا کمزوروں میں روٹیاں

تقسیم کر رہا ہے تو تعبیر ہے کہ صاحب خواب اگر طالب علم ہے تو اس کو علم نصیب ہوگا۔ اگر واعظ ہے تو یہ روٹیاں اس

کے وعظ پر دلالت کرتی ہیں ۔ (۱۴) اگر ان روٹیوں کو لوگ کھائیں تو یہ صدقہ کرنے کی طرف اشارہ ہے۔ یا تعبیر یہ ہے

کہ کچھ لوگ اس کے محتاج ہوں گے ۔ (۱۵) کسی میت کو دیکھا کہ وہ اس کی طرف روٹی پھینک رہا ہے تو یہ دلیل مال ہے

یا کسی دوسرے کے ہاتھ سے ایسی جگہ سے رزق ملنے کی علامت ہے جس سے رزق ملنے کی کوئی امید نہ ہو (۱۶) بادلوں

کے اوپر یا چھت کے اوپر یا کھجور کے تنوں پر روٹی دیکھنا روٹی کی قیمت بڑھنے کی علامت ہے۔ اسی طرح تمام مبیعات

اور کھانے کی چیزوں کو مذکورہ چیزوں کے اوپر دیکھنا ان کی قیمتوں میں اضافے کی دلیل ہے۔ (۱۷) خواب دیکھا کہ

روٹی کو زمین پر پاؤں سے روندا جا رہا ہے تو یہ ایسی معاشی خوشحالی کی علامت ہے جو اترانے کا سبب بنے۔

(۱۸) خواب دیکھا کہ کسی مرد نے اس کے لئے روٹی لی ہے یا دیکھا روٹی اس کے ہاتھ سے آگ یا بیت الخلاء یا درخت

سے نکلنے والے مادے پر گری اگر صاحب خواب بہادر پہلوان ہے یا بدعات کے مواقع میں ہے تو یہ بدعت کی طرف

علامت ہے بلا جانے کی دلیل ہے اور ایسے فتنے کی علامت ہے جس میں بہت سے لوگ مبتلا ہوں گے۔ (۱۹) روٹی کی

ولالت وین پر بھی ہوتی ہے لہذا روٹی میں کمی زیادتی دینی کمی زیادتی کے کی دلیل ہے۔ روٹی میں کمی دیکھنے والے صاحب

خواب کے ہاں اگر کوئی مریضہ ہو تو وہ ہلاک ہوگی اور دینی اعتبار سے کمزور ہو تو یہ خواب دینی فساد کی دلیل ہے ۔(۲۰) خواب میں روٹی پر پیشاب کرنا اپنے کسی ذی رحم محرم سے نکاح کر ۔ بثاب کرنا اپنے کسی ذی رحم محرم سے نکاح کرنے کی دلیل ہے۔ (۲۱) خواب میں روٹی پکانا دائی منفعت کی غرض طلب معاش میں کوشش کرنے کی علامت ہے۔ (۲۲) تنور کے ٹھنڈا ہونے کے ڈر سے جلدی

جلدی روٹی پکانا حکمرانی ملنے اور تنور سے نکلی ہوئی روٹیوں کی مقدار میں مال ملنے کی طرف اشارہ ہے۔ (۲۳) بعض اصحاب تعبیر کے کہنے کے مطابق روٹی خوشحالی برکت دوسروں کی محنت سے حاصل رزق اور غم کے دور ہونے کی علامت ہے۔ (۲۴) کھائے بغیر بہت ساری روٹیاں دیکھنا جلدی ۔ مائے بغیر بہت ساری روٹیاں دیکھنا جلدی سے بھائیوں سے ملاقات کرنے کی دلیل ہے۔ (۱۵) اور جشکار (شیر مال ) کی روٹی پاکیزہ زندگی اور معتدل دینی زندگی گزارنے کی علامت ہے اور جو کی روٹی محنت و مشقت اور پرہیز گاری کی زندگی کی علامت ہے (۱۶) خشک روٹی دیکھنا معیشت میں تنگی واقع ہونے کی دلیل ہے (۱۷) ٹوٹی ہوئی روٹی کھانا عمر کے تمام ہونے اور وقت مقرر آنے پر دلالت کرتا ہے، لیکن بعض معبرین کی رائے

کے مطابق یہ خواب طلب عیش پر بھی دلالت کرتا ہے۔

(۱۸) کسی سے ایک لقمہ لینا لا لچی ہونے کی علامت ہے (۱۹) کبھی روٹی غیر شادی شدہ افراد کے لئے شادی اور پکی

ہوئی پاکیزہ روٹی بادشاہ کے لئے عدل و انصاف اور کاریگر کے لئے اپنی کاریگری کے ساتھ خیر خواہی پر دلالت کرتی

ہے (۲۰) جوار اور چنے کی روٹی تنگی اور قیمتوں میں گرانی واقع ہونے کی دلیل ہوتی ہیں (۲۱) گوبر کی جگہوں پر روٹی

پڑی ہوئی دیکھناستی کی دلیل ہے (۲۲) وسیع روٹی وسیع رزق اور طویل عمر کی علامت ہے (۲۳) کبھی روٹی غم دور

ہونے کی بھی دلیل ہوتی ہے (۲۴) روٹی کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کم عمر اور کم رزق پر دلالت کرتے ہیں۔

(۲۵) ایسے لوگوں کے لئے جو جو کی روٹی کھانے کے عادی نہیں ہیں خواب میں جو کی روٹی کھانا گرانی اور تنگی کی

علامت ہے (۲۶) کم روٹی نفاق اور مشتبہ رزق کی علامت ہے اس لئے کہ اس میں آگ کا اثر باقی ہے۔ (۲۷)

خواب دیکھا کہ اس کی پیشانی پر روٹی لٹک رہی ہے تو یہ اس کے فقر و احتیاج کی طرف دلالت ہے۔ (۲۸) پھوٹی گئی

ہوئی روٹی ایسے بے فائدہ کثیر مال کی علامت ہے جس کی زکوٰۃ ادا نہ کی گئی ہے مال کی علامت ہے جس کی زکوۃ ادا نہ کی گئی ہو ۔ (۲۹) گرم راگ یا گرم مٹی پر پکائی ہوئی

روٹی کھانا معاش میں تنگی کی علامت ہے اس لئے کہ یہ مجبوری کی حالت میں پکائی جاتی ہے۔ (۳۰) خواب میں سالن

کے بغیر صرف روٹی کھانا صرف صاحب خواب کے بیمار ہونے اور اسی کے مرنے کی طرف اشارہ ہے (۳۱) کچی روٹی

سخت بخار پر بھی دلالت کرتی ہے ۔ (۳۲) فقراء کے لئے میدے کی روٹی مرض اور امید کے پوری نہ ہونے کی دلیل

ہے۔ (۳۳) بے چھنے آٹے کی روٹی اغنیاء کے لئے دلیل محتاجی ہے ۔ (۳۴) بعض اہل تعبیر کے قول کے مطابق

میدے کی گرم روٹی ولد کی علامت ہوتی ہے (۳۵) نرم روئی وسعت رزق پر دلالت کرتی ہے اور بعض علماء کہتے ہیں،

نرم روئی عمر کے کم ہونے پر دلالت کرتی ہے اور بعض کے نزد یک نرم روٹی مسلسل آنے والا کم فائدہ پر دلالت کرتی

ہے۔ (۳۶) خواب دیکھا کہ اس کے ہاتھ میں دو نرم روٹیاں ہیں کچھ اس روٹی سے اور کچھ اُس روٹی سے کھاتا ہے تویہ دو بہنوں کو ایک نکاح میں جمع کرنے پر دلالت کرتا ہے۔ (۳۷) روٹی کی ٹکیہ قلیل منافع پر دلالت کرتی ہے ( ۳۸ اور پوری چپاتی بڑے منافع کی علامت ہے۔ (۳۹) کیک اور بسکٹ تندرستی کی علامت ہیں ۔ ( ۴۰ ) گلی سڑی روٹی ارزانی کی نشانی ہے ۔ (۴۱) اگر روٹی کو پر لگے اور وہ اڑ گئی تو یہ گرانی اور قحط سالی کی دلیل ہے (۴۲) ٹوٹی ہوئی روٹی خوشحالی اور وسعت مالی اور بابرکت کمائی پر دلالت کرتی ہے ۔ (۴۳) رغیف کی دلالت زوجہ ولد کامل ایک سال یا سو درہم پر ہوتی ہے ۔ (۴۴) اور غیر خمیری روٹی کسی سے قرض لینے کی خبر دیتی ہے ۔ (۴۴) خشک روٹی آسودہ حال لوگوں کے لئے فاقہ کی علامت ہے جیسا کہ روٹی کا ٹکڑا فاقہ کی دلیل ہے۔ اور کیک کی دلالت سفر پر بھی ہوتی ہے ۔ (۴۵) ایسے لوگوں کے پاس داخل ہونا جو کیک یا روٹی کھانے پر قادر نہ ہوں غم تکلیف اور شدت کی دلیل ہے ۔ (۴۶) اسی طرح جو شخص پہلے کسی خیر یا شر میں ہو پھر اس سے علیحدہ ہو گیا ہو اس کے لئے ایک پھر سابقہ حالت کی طرف عود کرنے کی دلیل ہے (۴۷) پہلی چپاتی سفر کی علامت ہے۔ کبھی اس کی دلالت مشکل میں آسانی ہونے پر بھی ہوتی ہے ۔ (۴۸) تازی روئی عزت کی علامت اور باسی شرکی نشانی ہے ۔ (۴۹) ور (۴۹) ورق طماج دلیل آسودگی علامت عزت و منصب اور بعث خوشحالی و مسرت ہے۔ اور کیک کی دلالت علم و ہدایت پر بھی ہوتی ہے۔ (۵۰) اور کبھی سڑی گلی روٹی دین میں فساد واقع ہونے اور مرتد ہونے اور بیوی کی حالت میں خرابی واقع ہونے پر بھی دلالت کرتی ہے۔ (۵۰) روٹی کے مختلف رنگوں کے ٹکڑوں کی دلالت صدقہ سے حاصل شدہ فوائد یا سود پر بھی ہوتی ہے۔ (۵۱) خالص آٹے کی روٹی علم نافع، قول و عمل میں اخلاص اور درست باطن کی علامت ہے اور چھلکوں کی روٹی نفاق اور اترانے کی علامت ہے۔

اماطة الأذى عن الطريق ( راستے سے تکلیف دہ چیز کو دور کرنا )
خواب میں راستہ سے ضرر رساں چیزوں کو ہٹانا مندرجہ ذیل امور پر دلالت کرتا ہے۔ دینی غیرت, بیدار مغزی, ازواج, اولاد, درست کلام کرنا, کثرت صدقه و نرم گفتاری کی وجہ سے گناہوں کا معاف ہونا بلند منصب ملنا امر بالمعروف نہی عن المنکر کرنا امیر ہونا امارت سے معزول ہونا اور راستہ سے تکلیف دہ چیز ( بڑا پتھر کانٹا وغیرہ )رکھنے کی تعبیر درج ذیل امور سے کی جاتی ہے فحش گوئی دوسروں کو زبان اور ہاتھ سے تکلیف پہنچانا مسافروں کو لوٹنا،اگر یہی خواب کوئی حاکم دیکھے تو یہ ظلم کرنے لوگوں سے ایسا کام لینے سے جس کی وہ طاقت نہ رکھ سکیں اور ایسے نائب مقرر کرنے سے جولوگوں پر ظلم کرے۔

ماه ربیع الاول

اس مہینے میں خواب دیکھنا تجارت میں نفع پانے کی دلیل ہے۔ نیز برکت حاصل ہوگی، خوشیاں اور مسرتیں پائے گا۔ (۳) ربیع الاول کا مہینہ خواب میں دیکھنا بعض مرتبہ دلیل ہوتا ہے کہ ولد صالح عطا ہونے کی ۔ لوگ اگر سختی میں تھے تو سختی دور ہوگی اگر مظلوم تھے تو منصور امانت دار ہوں گئے امر بالمعروف نہی عن المنکر کرنے والے حاکم کی خوشخبری حاصل ہوگی ۔ چونکہ نبی ﷺ کی ولادت اسی مہینے میں ہوئی اور بعض مرتبہ اس کی تعبیر یہ ہوتی ہے کہ لوگ با برکت جہاد کریں گے۔ چونکہ (غزوہ دومۃ الجندل ) اسی مہینے میں ہوا تھا۔

ماه ربیع الآخر

اس مہینے میں دیکھے گئے خواب اگر خیر کے ہیں تو دیر سے پورے ہوں گے اگر شر کے ہیں تو جلدی تعبیر یں ظاہر ہوگئی جس شخص نے یہ مہینہ خواب میں دیکھا تو دشمن پر فتح پائے گا یا عالم بہادر بیٹا عطا ہوگا، چونکہ حضرت علی رضی الله عنہ اسی مہینے میں پیدا ہوئے تھے۔

ماه رمضان

(1) اس مہینے میں تنگی، فواحش و بخل کے دروازے بند کر دیئے جاتے ہیں اور خیر کے خواب جلد پورے ہوتے ہیں خواب اگر گھٹیا ہیں تو ٹھیک نہیں۔ قصہ مختصر خیر کے خواب جلد پورے ہوں گے۔ اور گھٹیا خواب دیر سے پورے ہوں گے۔ اور گھٹیا خوابوں کی تعبیر بھی نہیں بتانی چاہئے چوں کہ یہ ملے جلے خواب ہوتے ہیں۔ اس مہینے میں کافر کے خواب مسلمان کے خواب سے بالکل برعکس ہیں چونکہ کافر کے لئے شر کے سوا کچھ بھی نہیں۔ اسے نہایت حسین و جمیل بیٹا عطا ہوگا۔ (۲) جس شخص نے خواب میں ماہ رمضان دیکھا تو یہ خواب برکت خیر اور امر بالمعروف، نہی عن المنکر پر دال ہے۔ اگر وہ طالبعلم ہے یا قرآن کریم پڑھنے والا ہے تو اس کو علم اور قرآن مجید کی دولت عطا ہوگی چونکہ قرآن کریم اس مہینے میں نازل ہوا ہے اگر وہ شخص مرگی کا مریض تھا تو اسے افاقہ ہوگا چونکہ اس مہینہ میں شیاطین جکڑ دیے جاتے ہیں۔ اور شوال کا مہینہ اگر کسی نے خواب میں دیکھا سختیوں سے نجات حاصل ہوگی خوشی اور سرور حاصل ہوگا۔ چونکہ یہ مہینہ عید اور خوشی لے کر طلوع ہوتا ہے۔ چونکہ اسی مہینے میں کعبۃ اللہ کی تعمیر ہوئی۔ اور اس مہینے میں غزوہ خندق ہوا۔ (۴) اگر دیکھا کہ وہ ذوالقعدہ میں سفر کرے اسے چاہیے کہ سفر پر نہ جائے بلکہ اپنی جگہ پر ہی رہے۔ اور اپنی حفاظت کرے اور دیکھ بھال رکھے تو شہر زولحجہ میں اگر خود کو سفر میں دیکھا تو چاہئے کہ سفر کے لئے نکلنے اور امور میں کشادگی کرے چونکہ یہ مبارک مہینہ ہے اور اسی میں عید اور قربانی ہوتی ہے ۔ (۵) جس شخص نے دیکھا کہ اس پر دو مہینے گزر گئے ہیں ہو سکتا ہے بطور کفارہ یا کسی اور سبب سے اس شخص پر ان دونوں مہینوں کے روزے واجب ہوں ۔ (۶) کسی شخص نے دیکھا کہ ذی الحجہ کا مہینہ ہے یا قربانی کرتے ہوئے دیکھا یا عید کی نماز پڑھتے ہوئے دیکھا تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ اس شخص کا قرض ادا ہو جائے گا۔ نذر پوری ہو جائیگی۔ توبہ کی توفیق ہوگی اور ہدایت حاصل ہوگی اور بعض مرتبہ اس خواب کی تعبیر یہ ہوتی ہے کہ علماء مفقود ہو جائیں گے۔ اعلیٰ حکام معزول ہو جائیں گئے چونکہ ذی الحجہ میں ہی عمر بن خطاب رضی الله عنہ کی وفات ہوئی نیز حضرت عثمان رضی اللہ عنہ اسی ماہ شہید کئے گئے۔ اس مہینے میں غزوات اور مباہلہ ہوا

(1) اس کی تعبیر روزے کی نذر سے کی جاتی ہے۔ (۲) جس نے دیکھا کہ کسی روزے دار نے روزہ نہیں رکھا تو دلیل ہے کہ وہ بیمار ہو گا یا سفر کرے گا۔ بعض حضرات نے اس خواب کی تعبیر یہ بتلائی ہے کہ وہ کسی مسلمان کی غیبت کرے گا۔ (۳) جس شخص نے دیکھا کہ اس نے بھولے سے روزہ توڑ ڈالا تو اسے پاکیزہ رزق حاصل ہوگا۔ (۴) جس شخص نے دیکھا کہ وہ روزہ کی حالت میں ہے تو عزت پائے گا اور توبہ کی توفیق عطا ہو گی ۔ یا کفارہ قسم ادا کرے گا یا حج کرے گا۔ بعض نے اس خواب مذکور کی تعبیر یہ بیان فرمائی کہ اس کو اولاد نرینہ حاصل ہوگی ۔ (۵) جس شخص نے دیکھا کہ وہ رمضان میں روزہ رکھے ہوئے ہے تو دلیل ہے کہ کوئی ایسا کام واضح ہو گا کہ جس کے بارے میں اُسے شک تھا۔ اگر وہ لکھنا پڑھنا نہیں جانتا تھا تو قرآن حفظ کرے گا۔ اور اس کا کام پایہ تکمیل تک پہنچے گا۔ اور بشارت و خیر حاصل کرے گا۔ (۲) جس شخص نے دیکھا کہ ماہ رمضان ہے اور صرف اس نے ہی روزہ رکھا ہے یا لوگوں نے بھی روزہ رکھا ہے تو جس جس نے دیکھا کہ ماہ رمضان ہے اور صرف یہ دلیل ہے اس شخص کے مومن صالح اور دیندار و نیک ہونے کی۔ اگر صاحب خواب غمز وہ ہے تو مشکل دور ہو گی ۔ اگر مریض ہے تو شفا عطا ہوگی۔ اگر گمراہ ہے تو ہدایت حاصل ہوگی، اگر مقروض ہے تو قرض ادا ہو گا ۔ (۷) جس شخص نے دیکھا کہ وہ ماہ رمضان میں روزہ جان بوجھ کر توڑ رہا ہے تو دلیل ہے کہ وہ کسی آدمی کو جان بوجھ کر قتل کرے گا۔ جیسا کہ کسی شخص نے دیکھا کہ اس نے کسی آدمی کو عمد قتل کیا تو دلیل ہے کہ وہ رمضان میں عمدا روزہ توڑے گا۔ (۸) جس شخص نے دیکھا کہ وہ رمضان کے روزوں کی قضاء کر رہا ہے یا کفارہ کے طور پر دو ماہ کے روزے رکھ رہا ہے تو دلیل ہے کہ وہ بیمار ہو گا اور تو بہ تائب ہو گا ۔ (۹) جس شخص نے دیکھا کہ اس نے ماہ رمضان کا روزہ عمدا انکار کرتے ہوئے چھوڑ دیا تو دلیل ہے کہ شرائع اسلام میں کسی کو ضائع کرے گا۔ اگر یہ روزہ کی فرضیت کا اقرار کرتے ہوئے روزہ ترک کرے اور ادا کرنے کی نیت بھی ہو تو دلیل ہے کہ اس شخص کو بے گمان جگہ ہے نہایت عمدہ رزق جلد حاصل ہوگا۔ (۱۰) جس شخص نے دیکھا کہ ماہ رمضان میں وہ روزہ افطار کرنے والا ہے تو دلیل ہے کہ یہ شخص فطرت پر ہے۔ اور بعض مرتبہ اس کی تعبیر یہ ہوتی ہے کہ اللہ کی طاعت میں یہ آدمی کوئی سفر کرے گا۔ (11) مجہول روزہ رکھنا دشمنوں سے ڈھال ہے اور ایذاؤں سے بچاؤ ہے۔ اور بعض مرتبہ روزہ دلیل ہوتا ہے بیمار آدمی کی موت کی۔ اور بعض مرتبہ دلیل ہوتا ہے خاموشی کی ۔ اور بعض مرتبہ دلالت کرتا ہے فرحت و سرور پر اور بعض مرتبہ علامت ہے کسی عمل یا قول کے اللہ کے لئے خالص ہونے کی۔ (۱۲) اگر دیکھا کہ لوگ بلا کسی سبب کے روزہ رکھ رہے ہیں تو دلیل ہے قحط کی اور معیشت کی تنگی کی ۔ (۱۳) اگر دیکھا کہ روزہ دار مریض ہے تو دلیل ہے کہ شفایاب ہوگا ۔ (۱۴) اگر دیکھا کہ ایام صوم میں کھا پی – رہا ہے تو یہ دلیل ہے کہ محرمات کا ارتکاب کرے گا یا مقروض ہوگا یا بیمار ہوگا۔ اور بعض مرتبہ اس کی تعبیر یہ ہوتی ہے کہ اسے ایسی جگہ سے رزق حاصل ہوگا جہاں سے ملنے کا گمان تک نہ ہوگا۔ ماہ رمضان کا روزہ خوف سے امن حاصل ہونے کی دلیل ہے۔ (۱۵۹) اگر دیکھا کہ روزہ دار مرگی کا مریض ہے تو اسے شفا ہوگی چونکہ اس مہینے میں شیاطین کو جکڑ دیا جاتا ہے ( اس بیماری کا سبب شیطان ہوتے ہیں ) ۔ اور بعض مرتبہ دلیل ہوتا ہے کہ قرض ادا ہو گا یا پھر فاسق کو توبہ کی توفیق ہوگی ۔ (۱۶) خواب میں ماہ شوال کے چھ روزہ دلیل ہیں نماز کی اصلاح کی یا ادائے زکوۃ یا کسی زیادتی پر ندامت کی۔ پیر اور جمعرات کا روزہ دلیل ہے صلہ رحمی اور شادیوں میں یک جا ہونے کی ۔ (۱۷) ایام بیض کے روزے (چاند کی ۱۲ ۱۳ ۱۴ یا ۱۳ ۱۴ ۱۵ تاریخ کے روزے دلیل ہیں کہ قرض کی قسطیں ادا ہونے یا علم کی ۔ (۱۸) محرم کا روزہ دلیل ہے زہد و ورع اور حج کی ۔ (۱۸) یوم عرفہ کا روزہ رکھنا دلیل ہے قبول صدقات اور صدقات لینے کی ۔ (۱۹) دس ذی الحجہ کا روزہ دلیل ہے کہ اس کا خاتمہ بالا ایمان ہوگا۔ اور بعض مرتبہ اس کی تعبیر یہ ہوتی ہے کہ صاحب خواب سے کیا گیا وعدہ پورا ہو گا ۔ یوم عاشورہ کا روزہ دلیل ہے نیکی کے کاموں کی فتنوں کا سامنا کرنے اور اس سے محفوظ ہونے کی۔ اگر صاحب خواب کی بیوی حاملہ ہے تو اولاد صالحہ عطا ہو گی اور مال حلال ملے گا۔ (۲۰) خواب میں رجب کا روزہ رکھنا دلیل ہے مراتب عالیہ والوں کی خدمت کرنے کی اور بعض مرتبہ اس کی تعبیر یہ ہوتی ہے کہ بحری سفر کے نتیجے میں بحری منافع حاصل ہوں گے ۔ (۲۱) ماہ شعبان کے روزہ رکھنا (۲۲) اور شک کے دن کا روزہ رکھنا دلیل ہے گناہوں کے ارتکاب کی۔ (۲۳) قضاء روزہ دلیل ہے کہ قیدی رہا ہو گا عاصی گنا ہوں سے تو بہ کرے گا اور قرضے ادا ہوں گے۔ (۲۴) نذر کا روزہ رکھنا دلیل ہے کہ حاجات پوری ہوں گی اور خوشیاں حاصل ہوگی ۔ (۲۵) بغیر چھوڑے مسلسل روزے رکھنا دلیل ہے کہ وہ کسی نہایت پر مشقت سنت کو اختیار کرے گا۔ کوئی ایسا عمل کرے گا جو کھلم کھلا بدعت ہوگا؟ اور بعض مرتبہ اس کی تعبیر یہ ہوتی ہے کہ وہ اکثر خاموش رہے گا اور بھلی بات کے علاوہ زبان سے کوئی دوسری بات نہ کہے گا۔ (۲۶) اگر دیکھا کہ ایک دن روزہ رکھا اور دوسرے دن روزہ نہیں رکھا تو بعض مرتبہ یہ دلالت کرتا ہے کہ وہ آزاد اور باندی یاذمیہ اور مسلمہ کو نکاح میں اکٹھارکھے گا۔ (۲۷) اگر دیکھا کہ ایسا کوئی کام کیا جو روزہ کو فاسد کر دیتا ہے تو دلیل ہے نقض عہد حب دنیا کو حب آخرت پر ترجیح دینے کی اور ایسے کاموں کا ارتکاب کرنے کی کہ اس پر کفارہ واجب ہو مثلاً کفارہ یمین وغیرہ یا دلیل ہے کہ بیماری سے شفایاب ہوگا۔ اور بہت سی خوشیاں حاصل ہوں گی ۔ (۲۸) جس شخص نے دیکھا کہ وہ صائم الدھر ہے اگر اوہ بل صلاح وخیر میں سے ہے تو معاصی سے اجتناب کرے گا۔ اگر وہ اہل خیر میں سے نہیں تو اپنے مقصد میں نا کام ہوگا۔ (۲۹) اگر دیکھا کہ صائم الدھر نے افطار کر لیا ہے تو دلیل ہے کہ وہ کسی کی غیبت کرے گا۔ یا گناہ عظیم کا ارتکاب کرے گا۔ یا شدید بیماری میں مبتلا ہوگا۔ یا پھر کسی آزمائش میں مبتلا ہو گا۔ (۳۰) جس شخص نے دیکھا کہ ماہ رمضان آگیا ہے۔ تو دلیل ہے کہ چیزیں مہنگی ہو جائیں گی۔ اور بعض نے فرمایا کہ صاحب خواب کے دین کی صحت کی علامت ہے۔ بے چینیوں اور غموں کا خاتمہ ہوگا، بیماریوں سے شفایابی اور قرضے ادا ہوں گے۔ (۳۱) جس شخص نے دیکھا کہ وہ ماہ رمضان کی قضا کر رہا ہے تو دلیل ہے کہ وہ بیمار ہوگا ۔ (۳۲) جس شخص نے دیکھا کہ وہ نفل روزے رکھ رہا ہے تو علامت ہے کہ وہ آدمی اس سال بیمار نہ ہوگا۔ (۳۳) جس شخص نے دیکھا کہ اس نے غیر اللہ کے لئے روزہ رکھا ہے یا نام و نمود کی خاطر روزہ رکھا ہے تو علامت ہے کہ اس شخص کا مقصد پورا نہ ہوگا ۔ (۳۴) جس شخص نے دیکھا کہ وہ روزے سے ہے لیکن یہ نہیں جانتا کہ روزہ نفلی ہے یا فرض؟ تو دلیل ہے کہ اس شخص کے ذمے نذر کی قضاء ہے۔ اور بعض مرتبہ اس کی تعبیر یہ ہوتی ہے کہ یہ شخص چپ سادھ لے گا۔ چونکہ روزہ میں اصل خاموشی وسکون ہے

(1) کسی نے خواب دیکھا کہ اس کا چہرہ عام حالت سے زیادہ سفید ہوا ہے تو یہ مرض کی علامت ہے۔

 (۲) کسی نے دیکھا کہ اس کے رخسار کا رنگ سفید ہو گیا ہے تو تعبیر یہ ہے کہ صاحب خواب عزت و شرف پائے گا