کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ روزے کی حالت میں لپ اسٹک لگانا کیسا ہے؟ کیا اس کے ذرات پیٹ میں جانے سے روزہ ٹوٹ جائے گا ؟
الجواب
بِعَونِ المَلِكِ الوَهَابُ اللَّهُمَّ اجْعَلْ لِي النُّوْرَ وَالصَّوَابُ ۔
لپ اسٹک مفسد صوم نہیں ہے یعنی اس کے لگانے سے روزہ نہیں ٹوٹتا۔ لیکن اگر ہونٹوں پر زبان پھیرنے کی عادت ہے اور اس سے لپ اسٹک کے ذرات پیٹ میں چلے جاتے ہیں تو روزہ ٹوٹ جائے گا۔لہٰذا احتیاط بہتر ہے۔
وَاللهُ تَعَالَى أَعْلَمُ وَرَسُولُهُ أَعْلَم عَزَّ وَجَلَّ وَصَلَّى اللهُ تَعَالَى عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّم۔
روزے کی حالت میں لپ اسٹک لگانا کیسا
17
Dec