اعمال برکت رزق

دکان میں ترقی کا عمل

یہ اسم دکان میں ترقی کے لیے بہت مجرب ہے جس شخص نے دکان کھولی ہو لیکن اسے تجارت میں نفع نہ ہوتا ہو۔ دکان کے اخراجات پورے کرنے مشکل ہو رہے ہوں تو اسے چاہئے کہ ہفتے کے روز(یا نافع) بعد از نماز فجر اول و آخر 7 مرتبہ درود پاک کے ساتھ 201 مرتبہ یا نافع کا عمل کرے اور دس ہفتے تک اس عمل کو کرتا رہے۔ ان شاء اللہ حمل کے شروع سے ہی حسب منشاء منافع ہونے لگے گا وگرنہ عمل کی مدت پوری ہونے کے بعد تو اللہ جل شانہ کے اس نام کی برکت سے اسے اتنا منافع حاصل ہو گا جس کا اس نے کبھی تصور نہ کیا ہوگا۔ اگر اس دکان کی وجہ سے اس پر کوئی قرض ہو گا تو وہ بھی ان دس ہفتوں کے اندر اندر ادا ہو جائے گا۔ یہ خیال رہے کہ جب دکان کھولے تو تالا کھولتے وقت 3 مرتبہ یا نافع پڑھے اگر ایک سے زائد تالے ہوں تو ہر تالے پر یا نافع پڑھے اور تالا کھولے۔ جب دکان میں داخل ہو تو دایاں پاؤں دکان کے اندر رکھ کر 3 مرتبہ یا نافع پڑھے اور اس کے بعد دکان کی صفائی ستھرائی اور کاروبار کا آغاز کرے۔