عمل برائے مقدمات میں کامیابی

دکاندار اور کاریگروں کے لئے

ایسے اصحاب جودکاندار ہو یا کاریگر ہوں اگر وہ اس اسم پاک کو کثرت سے پڑھے تو نہ وہ کم تو لے گا اور اس اسم کی برکت سے نہ ہی ان کے منافع میں کمی ہوگی ۔ بلکہ اللہ تعالی کا ایسا کرم شامل حال ہو گا کہ ان کی کمائی میں برکت پڑ جائے گی اور اگر کاریگر اس اسم پاک(يَا مُقْسِطُ) کا ورد کرے تو اس کے کام میں کبھی بھی کوئی نقص پیدا نہ ہوگا جو چیز بنائے یا جو کام کرے اس میں اللہ کی رحمت شامل ہو کر اسے بہترین بنا دے امام علی ہوئی شمس المعارف میں لکھتے ہیں کہ یا مقسط دکانداروں اور کاریگروں کے لئے اتنا مفید ہے کہ وہ سوچ نہیں سکتے کہ جتنا مال وزروہ بے ایمانی اور بدنیتی سے کمائیں گے اس سے بہت زیادہ مال وزر وہ اس اسم پاک کی مداومت کرنے سے کما سکتے ہیں اس طرح وہ گناہوں سے بھی بچے رہیں گے اور ان کے رزق میں کمی بھی نہ ہوگی۔