اسلام اور سائنس, فتاوی رضویہ, فلسفہ ،طبعیات ، سائنس، نجوم، منطق

دن رات کی تبدیلی کا موجب گردش ارضی ہے یا سماوی ؟

مسئلہ۲۸ : از ڈاکخانہ دہاموں کے تحصیل ڈسکہ ضلع سیالکوٹ مرسلہ محمد قاسم صاحب قریشی مدرس مدرسہ مورخہ ۲۷ ذیقعدہ ۱۳۳۵ھ)
سوال رفع اشتباہ کے لیے مطلع فرمادیں کہ دن رات کی تبدیلی کا موجب گردش ارضی ہے یا سماوی ؟ جواب تفصیل سے مشکور فرمائیں۔ اللہ تعالٰی جزائے خیر و توفیق نیک عطا فرمائے۔

 

الجواب : دن رات کی تبدیلی گردشِ ارضی سے ماننا قرآن عظیم کے خلاف اور نصارٰی کا مذہب ہے ، او ر گردش سماوی بھی ہمارے نزدیک باطل ہے۔ حقیقتہً اس کا سبب گردش آفتاب ہے ۔ قال اللہ تعالی : والشمس تجری لمستقر لھا ذٰلک تقدیر العزیز العلیم ۱ ؎ واﷲ تعالٰی اعلم ۔ اور سورج چلتا ہے اپنے ایک ٹھہراؤ کے لیے یہ اندازہ ہے زبردست علم والے کا۔ وﷲ تعالٰی اعلم۔(ت)

( ۲ ؎ القرآن الکریم ۳۶/ ۳۸)