جو انسان اپنے دل کو اس لیے روشن کرنا چاہے کہ دل کے نور کی رہنمائی میں دنیا کی ظلمتوں میں صحیح راستہ تلاش کر سکے اور اسے نیک و بد میں تمیز حاصل ہو جائے اس کا دل پاکیزہ ہو جائے اس کے اعمال بہتر ہو جائیں تو اسے چاہیے کہ گوشتہ خلوت تلاش کرے۔ اور بعد از نماز عشاء ایک چراغ روشن کرے جس میں چنبیلی کا تیل ڈالے اس کے بعد دو نفل حاجت کے پڑھے اور اس کے بعد اول و آخر 7 مرتبہ درود پاک کے ساتھ اس اسم پاک کو 707 مرتبہ (یا نور)روزانہ 70 دن پڑھے۔ اگر واقعی دل کو منور کرنے کے لیے پڑھے تو جب بیٹھے چراغ خود بخود روشن ہو جائے ۔ یہ مقام ایمان داری سے خشوع و خضوع کے ساتھ عمل کرنے سے حاصل ہوتا ہے اور انسان کا دل روشن ہو جاتا ہے۔ اسے ہر تاریکی، ہر ظلمت اور ہر برے کام سے نفرت ہو جاتی ہے۔ اس عمل کی خاص بات جو میرے نانا پیر فضل شاہ قادری قلندری نے بتائی وہ یہ کہ اس کو کرنے والا کبھی گمراہ نہیں ہوتا۔ شیطان اسے بہکا نہیں سکتا نفس اسے دھوکا نہیں دے سکتا اور اس کے ہر فعل میں پاکیزگی پیدا ہو جاتی ہے۔
دل کا روشن ہونا
18
Nov