الحمد لله والصلوة والسلام على رسول الله
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ دعا تراویح میں لفظ وَ الْعَظَمَةِ صحیح ہے یا وَ الْعَظْمَةِ یعنی اس میں ظ ساکن ہے یا متحرک؟
بسم الله الرحمن الرحيم
الجواب بعون المَلِكِ الوَهَابُ اللَّهُمَّ اجْعَلْ لِي النُّوْرَ وَالصَّوَابُ.
اس میں صحیح تلفظ وَالْعَظَمَةِ ہے یعنی متحرک بالفتح ہے نہ ساکن۔ کیونکہ ظ کے سکون کے ساتھ ” وَالْعَظمَةِ “کا معنی ایک ہڈی ہے۔ دعائے تراویح میں یہ معنی لائق بارگاہ خدا نہیں ۔ لہذا تمام مسلمانوں کو اس کا تلفظ درست کرنا چاہیے۔
وَاللهُ تَعَالَى أَعْلَمُ وَرَسُولُهُ أَعْلَم عَزَّ وَجَلَّ وَصَلَّى اللهُ تَعَالَى عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّم .یورپ اور برطانیہ ص241
دعائے تراویح میں و العظمہ کا صحیح تلفظ کیا؟
29
Dec