(۱) خواب میں دریا دیکھنا مضبوط اور عادل و شفیق بادشاہ کی علامت ہے جس سے لوگ اپنی ضروریات پوری کریں۔
(۲) خواب میں دریا دیکھنا تاجر کے لیے مال اور اجیر کے لیے استاد کی دلیل ہے ۔
(۳) خواب میں دریا دیکھنا شئی مطلوب کے حاصل ہونے کی دلیل ہے۔
(۴) کسی نے دیکھا کہ وہ دریا میں غوطہ زن ہوا تو کسی در یا صفت بادشاہ کے پاس جانے کی دلیل ہے۔
(٥) کسی نے دیکھا کہ دریا پر بغیر کسی چیز کے بیٹھا ہوا ہے یا کوئی بستر بچھا کر بیٹا یا لیٹا ہوا ہے تو تعبیر یہ ہے کہ وہ بادشاہ کے معاملات میں دخیل ہو گا مگر خطرے سے خالی نہ ہو گا اس لیے کہ پانی پر بیٹھا ہوا شخص غرقسے مامون نہیں ہوتا اسی طرح صاحب خواب بھی بادشاہ کے غضب سے مامون نہیں ہوگا ۔
(۶) کسی نے دیکھا کہ وہ سمندر کا سارا پانی پی گیا اور بادشاہ کے علاوہ کسی نے نہیں دیکھا تو دلیل ہے اس بادشاہ کے برابر مالدار ہوگا۔ (۷) کسی نے دیکھا کہ اس نے دریا کا اتنا پانی پیا کہ سیراب ہو گیا تو تعبیر یہ ہے کہ بادشاہ سے مال ملے گا کہ وہ مالدار ہو جائے گا اور اس کی عمر طویل ہوگی اور اس کو قوت حاصل ہوگی۔
(۸) اگر دیکھا کہ وہ دریا کے پانی سے سیراب ہوا تو تعبیر ہے کہ وہ بادشاہ سے کوئی کام چاہتا ہے اور وہ بقدر ضرورت سیرابی اس کو ملے گی ۔
(۹) کسی نے دیکھا کہ وہ دریا کے پانی سے اپنے برتن بھر رہا ہے تو یہ مال کثیر جمع کرنے کی نشانی ہے یا دلیل ہے اللہ تعالی اس کو ایسی دولت عطا فرمائیں گے جس سے بہت مال حاصل ہوگا ۔
(۱۰) بعض علماء تعبیر کا کہنا ہے کہ دریا کے پانی سے پینا حصول علم ادب بقدر شرب ہے۔
(11) کسی نے دیکھا کہ اس نے دریا عبور کیا تو دلیل ہے کہ اس کو دشمنوں سے مال عنیمت ملیگا جیسا کہ بنی اسرائیل نے دریا عبور کئے تو فرعون کے مال کے مالک بن گئے ۔
(۱۲) اگر دیکھا کہ کسی مکان یا محلے میں دریا کا پانی داخل ہوا اور اس سے اہل محلہ کو کوئی تکلیف نہیں ہوئی تو یہ تعبیر ہے کہ اس محلے میں بادشاہ کا ورود ہوگا اور اس سے اہل محلہ کو بہت سا مال ملے گا جس سے ان کی معیشت مستحکم ہوگی ۔
(۱۳) کسی نے دیکھا کہ وہ دریا کے پانی سے نہا رہا ہے ۔ تو یہ گناہوں سے پاک ہونے اور بادشاہ کے ذریعے غم کے ختم ہونے کی علامت ہے۔
(۱۴) کسی نے دیکھا کہ وہ دریا میں پیشاب کر رہا ہے تو تعبیر ہے کہ وہ گناہوں پر برقرار رہے گا۔
(۱۵) کسی نے دور سے دریا کو دیکھا تو دلیل ہے کہ اس کو خوف فتنہ اور مصیبت لاحق ہوگی ۔
(۱۶) کسی نے دیکھا کہ دریا پر کھڑا ہے تو یہ خلاف توقع بادشاہ کی طرف سے تکلیف پہنچنے کی علامت ہے۔
(۱۷) کسی نے دیکھا کہ دریا کا پانی کم ہو گیا یہاں تک درمیان میں خلیج پیدا ہوگئی تو تعبیر یہ ہے کہ اس علاقے سے بادشاہ چلا جائے گا اور لوگوں کو خیر نصیب ہوگی ۔ (۱۸) کسی نے دیکھا کہ وہ بادشاہ یا بادشاہ کے کسی نائب کے ہاں داخل ہوا ہے تو تعبیر ہے کہ اگر صاحب خواب مریض ہے تو اس کا مرض بڑھ جائیگا ۔
(۱۹) اگر خواب دیکھا کہ وہ دریا میں داخل ہونے کے بعد اس سے نکل گیا تو یہ بادشاہ کی طرف سے جزا ملنے اور غم کے ختم ہونے کی نشانی ہے۔
(۲۰) کسی نے دیکھا کہ خواب میں تیرنے کے بعد اس سے نکل گیا اگر مرض میں مبتلا ہے تو اس سے شفایاب ہوگا اگر بادشاہ یا کسی اور کی طرف سے اس کو تکلیف پہنچ رہی ہے تو اس سے نجات ملے گی ۔
(۲۱) کسی نے دریا کا رخ دوسری طرف موڑ دیا تو دلیل ہے اس کا غم یا خوف ختم ہو جائے گا۔
(۲۲) اگر دریا نے اس کوگھیر لیا اور دری کے تہ میں کیچڑ وغیرہ میں پھنس گیا تو غم واندوہ کی علامت ہے۔
(۲۳) خواب میں اپنے آپ کو دریا میں تیرتا دیکھنا مصیبت سے نکل جانے کی تدبیر کرنے کی دلیل ہے اور کام سے نکلنے کا مشکل ہونا تیرنے کے مشکل اور آسان ہونے کے اعتبار سے ہے۔
(۲۴) اگر کسی نے دیکھا کہ وہ تیرتا ہوا دریا میں داخل ہوا اور لوگوں کی نظروں سے اوجھل ہو گیا تو یہ اس کے ہلاک ہونے کی طرف اشارہ ہے۔
(۲۵) اگر دیکھا کہ پانی نے اس کو گھیر لیا اوروہ اس میں غرق ہو گیا تو تعبیر ہے کہ صاحب خوابشہادت کی موت مریگا۔ اس لیے کہ دریا میں فرق ہو کر مرنے والا شہید ہے۔
(۲۶) خواب دیکھا کہ وہ دریا میں غوطہ زن ہے اور پانی میں اوپر نیچے ہورہا ہے اور مرا نہیں تو یہ دنیاوی امور میں منہمک ہونے اور مال ملنے کی نشانی ہے۔
(۲۷) کسی نے دیکھا کہ وہ پانی میں غوطہ لگا کر موتی حاصل کر رہا تو سیدان موتیوں کے برابر مال ملنے کی نشانی ہے۔
(۲۸) خواب دیکھا کہ وہ دریا سے چلو بھر کر کشتی میں ڈال رہا ہے۔ یہاں تک کہ اس نے کشتی کو بھر دیا تو تعبیر ہے کہ اس کے ہاں ایک طویل العمر بیٹا پیدا ہو گا۔
(۲۹) دیکھا کہ دریا سے پانی پی لیا تو یہ پیئے ہوئے پانی کے بقدر با دشاہ کی طرف سے مال ملنے اور علم حاصل ہونے کی دلیل ہے اور اگر پانی گدلا ہو تو یہ غم لاحق ہونے کی علامت ہے۔
(۳۰) کسی نے دیکھا کہ وہ دریا کے پانی سے نہا رہا ہے یا وضوء کر رہا ہے اگر صاحب خواب مریض ہے تو تعبیر یہ ہے کہ اس کو شفا نصیب ہوگی اگر مقروض ہے تو اللہ تعالی قرض سے اس کو نجات دیگا اگر غمزدہ ہے تو اللہ تعالی اس کے غم کو رفع فرمائیں گے اگر خوف زدہ ہے تو اس کو امن نصیب ہوگا۔ (۳۱) کسی نے اپنے آپ کو دریا کے پانی پر چلتہ ہوا دیکھا تو یہ اس کی حسن نیت اور قوت یقین کی علامت ہے۔
۳۲) کبھی دریاد یکھنا پریشان کن فتنہ پر بھی دلالت کرتا ہے۔
(۳۳) کسی دوسرے کو دریا میں مردہ دیکھنا اس کے جہنمی ہونے کی طرف اشارہ ہے اگر وہ شخص مریض ہے تو یہ اس کی بیماری کی شدت کی علامت تجھی جاتی ہے۔
(۳۴) بعض علماء تعبیر کا کہنا ہے کہ دریا پر چلنا مخفی کام کے ظاہر ہونے کی دلیل ہے۔
(۳۵) بھی خواب میں دریا دیکھنا صاحب خواب کے کثرت تحمل پر دلالت کرتا ہے۔
(۳۶) خواب میں بحر محیط کو دیکھنا عمر کے مکمل: ونے اور عالم غیب میں پہنچنے کی علامت ہے۔
(۳۷) بھی دریاد یکھنا اسفر لڑائی اور مال ملنے پر بھی دلالت کرتا ہے۔
(۳۸) شور دریا کافر پر اور میٹھا در یا مرد مومن پر دلالت کرتا ہے۔ اسی طرح مندرجہ ذیل اشیاء پر بھی دال ہوتا ہے۔ باران رحمت، تسبیح و تجلیل خوف جزع و فزع مقاصد میں دیر ہونا، غم واندوہ کا شتہ ہونا مال و جان کا ختم ہوتا پاک ہونا کافر کا مسلمان ہونا گناہ گار کا توبہ کرنا قسم کھانا۔ اس لیے کہ اللہ تعالیٰ نے والْبَحْرِ الْمَسْجُورِ قم ہے ابلتے ہوئے دریا کی دریا کی قسم کھائی ہے۔ (اور کبھی دریا کو دیکھنا والد والدہ قید خانہ بے غیر شہر پناہ کے شہر پر کبھی جماعت ترک کرنے اور عیدوں میں حاضری پر بھی دلالت کرتا)۔
(۳۹) کبھی اس کی دلالت بد اخلاق سازشی مردوزن پر ہوتی ہے اور کبھی قید پر غیر محدود صناعت پر اور کھانے سے روکنے والے مرض پر دلالت کرتا ہے۔
(۴۰) خواب میں بارش کی ضرورت کے موقع پر دریا میں زیادتی باران رحمت اور نفع کی بشارت ہے۔
(۴۱) خواب میں دریا کو موجیں مارتے ہوئے دیکھنا سفر میں خوف واقع ہونے کی علامت ہے