روحانیات زیارات کے اعمال, درود پاک کے اعمال

درود کشف

اللهُمَّ صَلِّ عَلَى سَيِّدِنَا مُحَمَّد مَّعْدِنِ الْأَنْوَارِ وَالْأَسْرَارِ وَكَاشِفِ الْأَسْتَارِ وَكَاشِفِ الأسرارِ الصَّلوة والسَّلامُ عَلَيْكَ يَانُورَ الْأَنْوَارِ الصَّلوةُ وَالسَّلَامُ عَلَيْكَ يَا مَعْدِنَ الْأَسْرَارِ الصَّلوةُ وَالسَّلَامُ عَلَيْكَ يَا كَاشِفَ الْاسْتَارِ الصَّلَوةُ وَالسَّلَامُ عَلَيْكَ يَا كَاشِفَ الْأَسْرَارِ اِكْشِفْ عَيْنِي اِكْشِفْ قَلْبِي اِكْشِفْ . صَدرِى ، يَا كَاشِفَ الأسْرَارِ يَا رَسُولَ اللهِ خُذْ بِيَدِى اَعِیْنُونِی اَغِی٘ثُوْنِیْ يَا صَادِقَ صِدْقِ قَوْلِكَ مَنْ عُسِرَتْ عَلَيْهِ حَاجَةً فَلْيُكَثِّر بِالصَّلوةِ عَلَى فَإِنَّهَا تَكْشِفُ الْهُمُومَ وَالْغمُومَ وَالْكُرُوبَ تُكَثِّرُ الْأَرْزَاقَ وَتَقْضِيَ الْحَوَائِجَ يَا قَاضِيَ الْحَاجَاتِ وَصَلَّى اللَّهُ
تَعَالَى عَلَيْكَ وَعَلَيْهِمْ أَجْمَعِينَ
جب سونے کا قصد ہو اا ،اابار پڑھیں۔

اس باب میں جو عملیات درج کیے جا رہے ہیں وہ تقریبا ہر صورت اڑی سے اڑی اور کڑی سے کڑی مشکل میں کام آنے والے ہیں۔ اس باب سے کسی عمل کو اپنی حاجت اور ضرورت اور اپنی اہلیت کے مطابق انتخاب کرنا آپ کا کام ہے۔ ہر عمل مجرب آزمودہ اور سریع الاثر ہے مگر یہ خیال کرنا ضروری ہے کہ جس کام کے لیے عمل کریں وہ جائز ہو۔ دوسرے اپنی زندگی کے ہر حصے پر نظر ڈالیں کہ جو مشکل مجھے درپیش ہے کبھی کسی دوسرے مسلمان کو میرے ذریعہ میری وجہ سے تو کوئی شکایت یا کوئی تکلیف نہیں پہنچی ہے۔ مثلاً مقدمہ جسمانی تکلیف واذیت ، روپے یا پیسے کا لین دین، ہیر پھیر یا مسلمان کو اس کی اشد ضرورت پر جس کو تم انجام دے سکتے تھے مگر بوجہ بل یا بخوف ناداری ٹھکرادیا ہو، وغیرہ وغیرہ۔ اگر ایسا ہےتو اس مسلمان سے معافی چاہے۔ اگر وہ دو ہو یا انتقال کر چکا ہو تو مل شروع کرنے سے قبل دو نفل پڑھ کر اس کے لیے ایصال ثواب کرنا ضروری ہے اور اس کے گناہوں کی بخشش اور اس کے درجات کی بلندی کی دعا کرے قضائے حاجات کے لیے سب سے بہتر تدبیر یا کسی عمل میں اثر پیدا کرنے کے لیے ماں باپ کی دعا حاصل کرلینا اکسیر کا حکم رکھتا ہے۔ اگر دونوں میں سے ایک موجود ہو یا دونوں انتقال کر چکے ہوں تو ان کی قبر پر حاضر ہو کر ان کی روح کو ایصال ثواب کر کے ان کے وسیلے سے رب قدیر سے مدد چاہیں، پھر عمل کریں
انشاء اللہ بھی نا کام نہ ہوں گے۔