درود پاک کے اعمال, اعمال قضائے حاجات, عملیات

درود تنجینا برائے قضائے حاجات

درود برائے قضائے حاجات:

یہ درود تنجینا ہے بہت مشہور مگر اس کی کرامتوں سے عوام نا واقف ہیں۔ صرف عاملین اس کی برکات سے واقف ہیں۔ قضائے حاجت کے لیے اس کے پڑھنے کی ترکیب بھی سینہ بسینہ چلی آرہی۔ غالباً اس کی ترکیب حدیث شریف کے مضمون سے وضع کی گئی ہے۔ غرض درود تنجینا ہر ایک مشکل میں کام آتا ہے۔ اس کے پڑھنے کی ترکیب یہ ہے کہ ہر روز بعد نماز عشاء کھڑے ہو کر پڑھے اور دو نفل برائے قضائے حاجت ادا کرے۔ اگر حاجت دینی ہو تو قبلہ رخ اور اگر کوئی حاجت دینوی ہو مثلا حصول دولت یا ادائے قرض حصول ملازمت ترقی کے لیے جنوب کی طرف منہ کر کے کھڑا ہو۔ اگر دشمن کو مغلوب کرنا ہو یا مقدمے سے برأت مقصود ہو، کسی روٹھے ہوئے کہ اپنی طرف مائل کرتا ہوا اور اپنی محبت میں دیوانہ کرنا ہو تو جانب شمال رخ کر کے کھڑے ہو کر پہلے دن دس بار دوسرے دن ۲۰ بار، تیسرے دن ۳۰ بار غرضیکہ جب تک حاجت پوری نہ ہو دس بار ہر روز بڑھاتے جائیں مایوسی اور نا کامی خیال بھی دل میں نہ آنے پائے۔ پس درود شریف – کے فیوض و برکات کی بارش میں خود کو نہا تا تصور کرے۔ درود یہ ہے۔
اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى سَيِّدِنَا مُحَمَّدٍ صَلوةٌ تُنَجِّيْنَا بِهَا مِنْ جَمِيعِ الْأَهْوَالِ وَالْآفَاتِ وَتَقْضِي لَنَا بِهَا جَمِيعَ الْحَاجَاتِ وَتُطَهِّرُنَا بِهَا مِنْ جَمِيعِ السَّيِّئَاتِ وَتَرْفَعُنَا بِهَا أَعْلَى الدَّرَجَاتِ وَتُبَلِّغُنَا بِهَا أَقْصَى الْغَايَاتِ مِنْ جَمِيعِ الْخَيْرَاتِ فِي الْحَيَاةِ وَبَعْدَ الْمَمَاتِ
إِنَّكَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِير
ایک بزرگ کا فرمان ہے کہ ایام بیض میں تین روزے رکھے اور شب میں بعد نماز عشاء دو نفل پڑھ کر دست بستہ بیٹھ کر دریائے محبت سید عالم صلی الله علیه وآله وسلم میں ڈوب کر نہایت خضوع و خشوع کے ساتھ ایک ہزار بار پڑھے۔ اگر پہلے ہی روز کام ہو جائے تب بھی تین روز پڑھنا چاہیے اور ہر روز روزہ بھی رکھیے۔ بس حاجت کے پورا ہو جانے کے بعد ادائے شکر نعمت کی نیت سے پڑھے اور اس کا ثواب سید عالم صلی الله علیه وآله وسلم کی روح پاک کو بخشے ۔ اگر بعد ہر نماز کے سو بار پڑھتار ہے تو اس کی ہر ضرورت دینی اور دنیوی کی بجا آوری سید کونین صلی الله علیه وآله وسلم کے ذمہ کرم پر ہو۔