مسئله: زید بیمار تھا بیماری کی وجہ سے خودکشی کرلی یعنی دریا میں ڈوب کر مر گیا کئی ایک روز کے بعد زید کی لاش ملی لاش خراب ہو چکی تھی اب دریافت طلب امر یہ ہے زید کی نماز جنازہ پڑھی جائے یا نہیں؟
اور اس کی روح کو ایصال ثواب کیا جائے یا نہیں ؟۔
یا بغیر نماز جنازہ پڑھے ہوئے زید کی لاش کو دفن کر دیا جاوے؟تو ایسا کرنے والا گنہگار ہوگا یا نہیں
الجواب :زید جس نے خودکشی کرلی اورلاش خراب ہوگئی تھی اسکی نماز جنازہ پڑھنا مسلمانوں پر واجب اور اس کی روح کو ایصال ثواب کرنا جائز۔ اگر بغیر نماز دفن کر دیا گیا تو جن لوگوں کو اس کی لاش کے برآمد ہونے کاعلم ہوا سب گنہگار ہوئے توبہ کریں فتاوی عالمگیری مصری جلد اول ص152 میں ہے من قتل نفسه عمدا يصلى عليه عند ابی حنيفة و محمد رضى الله تعالى عنهما، وهو الاصح كذا فی التتبین ھذا ما عندی والعلم عند الله تعالی و رسوله جل جلالہ و صلی الله تعالی علیہ وسلم
بحوالہ -فتاوی فیض الرسول
ص:448