حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا ام المؤمنین حضرت خدیجہ کو خواب میں دیکھنا سعادت مندی اور صالح اولاد کی خوشخبری ہے۔
(1) اسکی دلالت حکومت سے معزول کے لئے عہدہ ملنے اور حکمران کے لئے معزولی پر ہوتی ہے۔ (۲) کبھی خلعت کی دلالت بقدر نفاست باندی پر ہوتی ہے ۔ (۳) کبھی خواب میں لباس ملنا بیداری میں ایسا ہی لباس ملنے کی علامت ہے۔ (۴) کبھی خلعت بیوی کے ساتھ ضلع کا معاملہ کرنے کی طرف اشارہ ہوتا ہے۔ (۵) خلعت کی دلالت ولایت
عزت، شرافت حب اور ریاست پر بھی ہوتی ہے۔
خواب میں بدن کو خشک ہوتے ہوئے دیکھنا یا پتوں کا رطوبت سے خشک ہونا احتیان معیشت کے تنگ ہونے اور عدم
راحت کی علامت ہے۔
(۱) عورت کے لئے اسکے شوہر کی علامت ہے نیز زینت اور ستر ہے ۔ (۲) چنانچہ دوپٹہ کی وسعت اسکے شوہر کے مال کی وسعت ہے۔ (۳) اسکی صفات اسکے شوہر کے کثرت مالی کی علامت ہیں ۔ (۴) اسکی سفیدی شوہر کے دین اور عزت کی دلیل ہے۔ (۵) کسی عورت نے خواب دیکھا کہ وہ لمبی چادر پہنے ہوئے ہے یا اس پر لمبا کپڑا ہے تو دلیل ہے کہ اسکے دشمن باطل اور غرور کے طور پر اسکے شوہر کی جانب سے اسکی تو ہین کرنا چاہتے ہیں ۔ (۲) خواب میں پرانی چادر پہننا شوہر کے بے وقوف اور فقیر ہونے پر دلالت کرتا ہے۔ (۷) دو پٹہ میں کوئی حادثہ واقع ہونا شوہر کے اندر حادثہ ہونے کی دلیل ہے ۔ (۸) اگر وہ عورت شادی شدہ نہیں ہے تو یہ اسکے سر پرست بھائی یا چا کے مصیبت میں واقع ہونے کی طرف اشارہ ہے۔ (۹) مرد کا خواب میں برقعہ یا چادر سے اپنے چہرے کو ڈھا پینا باندی ملنے کی علامت ہے (۱۰) کسی عورت نے خواب دیکھا کہ اس نے لوگوں کی محفل میں اپنا دوپٹہ سر سے اتار دیا ہے تو دلیل ہے کہ وہ عورت کسی ایسے کام میں مبتلا ہو گی جس کی وجہ سے اس کی حیا یا ختم ختم ہو جائے گی ۔ (11) خواب دیکھا کہ اس کا دوپٹہ اس س سے سے نکل گیا ہے تو یہ شوہر سے جدا ہونے کی دلیل ہے اور دوپٹہ کا واپس سر پر آنا شوہر کے دوبارہ آنے کی علامت ہے اور دو پٹہ
کی دلالت دین پر بھی ہوتی ہے۔
(1) خواب میں اپنے ہاتھ میں خنجر دیکھنا مال کثیر حاصل ہونے کی طرف اشارہ ہے ۔ (۲) اور خواب میں چھری یا خنجر کومیان میں کرنا کسی عورت سے نکاح کی علامت ہے
(۱) خواب میں پرانا کپڑا اخریدنے کی تعبیر کوئی اچھی نہیں ہے اس لئے پرانے کپڑوں کی دلالت فقر پر ہوتی ہے اور اسکو فروخت کرنا بہتر ہے۔ (۲) پرانے کپڑے فروخت کرنے والا دنیاوی لحاظ سے متوسط الحال ہونے اور خریدنے والے کے فقیر ہونے کی علامت اور اسکو فروخت کرنا فقر کے ختم ہونے کی خوشخبری ہے۔
(1) خواب میں سبز کپڑوں کی تعبیر بہت اچھی ہے اس لئے کہ سبز لباس جنتیوں کا لباس ہے ۔ (۲) خواب میں زندہ شخص کا سبز لباس میں ملبوس ہونا اسکی دینی قوت اور زیادت عبادت پر دلالت کرتا ہے اور مردے کو سبز لباس میں ملبوس دیکھنا عند اللہ اسکی حالت کی بہتری کی دلیل ہے ۔ (۳) کبھی سبز لباہٹ پہننا میراث ملنے کی طرف بھی اشارہ ہوتا ہے۔ (۴) کبھی میت کو سبز لباس میں ملبوس دیکھنا اسکی شہادت کی موت مرنے پر بھی دلالت کرتا ہے ۔ (۵) سبز رنگ کے تمام کپڑوں کی تعبیر معتدل ہے یعنی نہ برکی اور نہ اچھی ۔ (٦) ریشم کے سبز ہونے کی تعبیر مرد عورت کے لئے یکساں ہے۔ (۷) کھانے والی تمام اشیاء مثلاً گندم جو تل چاول کو بیڈ وغیرہ سب کی دلالت اسلام پر ہوتی ہے۔ (۸) خواب میں کسی ایسی زمین کا مالک بننا جس میں سبزہ ہی سبزہ ہے تو یہ بھی اسلام سے مشرف ہونے کی علامت ہے۔ (۹) خواب
میں سرخ کپڑے حاصل کرناد بیندار و متقی ہونے کی علامت ہے۔
بنایا تو (1) کسی دوسرے کے پاس مال پا ر از بطور امانت رکھنے والا شخص خواب میں اگر خصی کو دیکھے تو وہ ایسا نہیں کر سکے گا۔ اب میں اپنے آپ کو (۲) خواب اپنے آپ کو بھی دیکھنا گواہی چھپانے کی دلیل ہے ۔ (۳) خواب دیکھ (۳) خواب دیکھا کہ وہ خصی ہو گیا یا خود کو خصی یہ دشمن کی طرف ۔ طرف سے ذلت پہنچنے کی دلیل ۔ ہے ۔ (۴) خواب میں کسی غیر معروف خصی کو دیکھنا جس کے اندر نیک لوگوں کے آثار پائے جاتے ہوں اور حکمت کی باتیں کر رہا ہوتو دلیل ہے کہ وہ فرشتہ ہے جو صاحب خواب کو ڈرا رہا ہے یا خوشخبری سنا رہا ہے ۔ (۵) خواب میں دیکھا کہ وہ خصی ہو گیا تو دلیل ہے اللہ تعالی کی طرف سے لوگوں میں ہدایت اور شہرت پائے گا۔ (٦) کبھی خود کو خصی پانا لوگوں میں مرتبہ پانے اور شرم گاہ کے لحاظ سے عفیف ہونے کی دلیل ہے۔ (۷) کبھی سفید رنگ والا خصی رحمت کے فرشتے پر اور کالا رنگ والا عذاب کے فرشتے پر دلالت کرتا ہے پہلا دلیل بشارت اور دوسرا دلیل غم ہے ۔ (۸) کبھی خصی کی رؤیت رؤیت سلب مال فقدان اولاد اور ازواج و نعمت پر دلالت کرتی ہے۔ (۹) کبھی اسکی رویت عدم تکلیف دوسرے کی راحت پر خود کو ترجیح دینے پر بد باطن اور منافق ہونے کی علامت ہے۔
(۱) اسکی دلالت دوزخی شخص پر ہوتی ہے یا علم میں شرکت کی وجہ سے خوشی حاصل ہونے یا سازش کرنے یا شبہات میں واقع ہونے پر ہوتی ہے ۔ (۲) کسی نے خواب دیکھا کہ اس ۔ کے دونوں آلے ذکر و فرج لگے ہیں تو اسکی تعبیر بھی مذکورہ تعبیر کی طرح ہے۔ (۳) کسی خنثی نے خواب دیکھا کہ اس کا صرف ذکر ہے فرج نہیں ہے تو جس گناہ میں مبتلا ہے اسسے تو بہ کرنے اور اس کو بالکلیہ بالکل ترک کرنے اور صرف ایک حالت کی طرف رجوع کرنے کی علامت ہے۔ (۴) اگر وہ خشنی شادی شدہ ہے تو بیوی سے یا دوسرے احباب سے یا والدہ سے جدا ہونے کی دلیل ہے۔
صلى الله اس کی تعبیر ستر ڈھانپنا ہے (۱) خواب میں ڈاڑھی کو خضاب لگانا دکھلاوے اور عمل میں تدلیس کرنے کی علامت ہے۔ (۲) خضاب کے مستحق لوگوں کا خواب میں خضاب لگانا اپنے دشمنوں کو ذلیل کرنے اور نعمتوں کو ظاہر کرنے اور دشمنوں سے بے خوف ہونے پر دلالت کرتا ہے۔ اور اگر خضاب لگانے کے لائق نہ ہوں تو یہ خواب ان کے لئے عموم و تکالیف قرض اور احباب کو چھوڑنے کی علامت ہے۔ (۳) عورت کے سر میں خضاب لگانے کی تعبیر ڈاڑھی کو خضاب لگانے کی تعبیر کی طرح ہے (۴) سفید بالوں کو خضاب لگانا قوت و طاقت اور عزت پر دلالت کرتا ہے۔ (۵) خواب میں ڈاڑھی کو مہندی کا خضاب لگایا اور ڈاڑھی کا اس رنگ کو اپنے اندر جذر رب کرنا صاحب خواب کے سنت رسول اللہ علی پر عمل پیدا ہونے کی طرف اشارہ کرتا ہے (۶) صرف سر کے بالوں کو خضاب لگانا اور ڈاڑھی کو خضاب نہ لگانا اپنے سردار کے مال کی حفاظت کرنے کی علامت ہے۔ (۷) سر اور ڈاڑھی دونوں کو خضاب لگانا فقر کو چھپا کر لوگوں میں عزت تلاش کرنے پر دلالت کرتا ہے۔ (۸) بالوں کا خضاب کو اپنے اندر جذب کرنا عزت کے لوٹ آنے زیادہ باقی نہ رہنے اور قناعت کے ساتھ زمین بونے کی علامت ہے۔ (۹) خواب میں معروف خضاب کے علاوہ دوسری کوئی چیز ہے۔ مثلا چونا، مٹی یا اسی جیسی کوئی اور چیز لگانا اور اس کا بالوں میں رنگ پکڑنا اپنے آپ کو کسی محال کام میں لگانے پر دلالت کرتا اور اگر یہ رنگ بالوں میں جذب نہ ہو تو تعبیر یہ ہے کہ صاحب خواب اپنی حالت کی تشہیر کریگا اور اس کو نہیں چھپائے گا۔ (۱۰) کبھی مہندی کا خضاب لگانا اور اس کا رنگ پکڑ نا صاحب خواب کے جاہل اور غافل ہونے پھر تو بہ کرنے اور اپنی گمراہی سے رجوع کرنے پر دلالت کرتا ہے ۔ (11) کسی شخص نے خواب دیکھا کہ اس کی انگلیوں پر مہندی لگنی ہوئی ہے تو اس کے تسبیح پڑھنے کی علامت ہے۔ اور ہتھیلی کو مہندی سے رنگنا کثرت معیشت پر دلالت کرتا ہے۔(۱۲) خواب دیکھا کہ اس کا دائیں ہاتھ میں بہت زیادہ رنگ لگا ہوا ہے تو دلیل ہے وہ کسی کو قتل کر دیگا۔ (۱۳) خواب دیکھا کہ اس کے دونوں ہاتوں پر خضاب لگا ہوا ہے تو دلیل ہے کہ اس کے قبضہ میں جو کچھ ہے خیر ہو یا شر حرفت ہو یا اس دونوں کا مال یا کمائی وغیرہ ہو سب کو لوگوں کے سامنے ظاہر کریگا ۔ (۱۴) خواب دیکھا کہ اس کے دونوں ہاتوں میں مہندی سے نقش لگائے گئے تو دلیل ہے کہ وہ کسی ضرورت کی بنا پر یا قلت مال کی وجہ سے حیلہ کریگا اس سے اس کا اپنے دشمن خوشی کا اظہار کریگا یا دلیل ہے صاحب خواب اپنے ہاتھ کی کمائی سے مشہور ہوگا اور ذلت میں مبتلا ہوگا۔ (۱۴) عورت کے ذلت میں مبتلا ہوگا۔ (۱۴) عورت کے ہاتوں کا مہندی سے منقش ہونا درست کام کے ذریعے اپنے جمال کے سلسلے میں حیلہ کرنے کی علامت ہے۔ (۱۵) اس نقش کا سونے سے ہونا مہذب طریقے سے حیلہ کرنے کی دلیل ہے۔ (۱۶) اگر نقش مٹی سے ہے تو اللہ تعالی کی پاکی بیان کرنے پر دلالت کرتا ہے۔ (۱۷) عورت کا خواب میں اپنے ہاتھ کو مہندی سے رنگا ہوا دیکھنا اس کے شوہر کے اس کے ساتھ حسن سلوک کی علامت ہے ۔ (۱۸) کسی عورت نے خواب دیکھا کہ وہ اپنے ہاتھوں میں مہندی لگا رہی ہے اور ہاتھ پر رنگ نہیں لگ رہا ہے تو تعبیر ہے کہ اس کا شوہر اس کے ساتھ محبت کا اظہار نہیں کر رہا ہے ۔ (۱۹) عورت کا خواب میں اپنے دونوں ہاتھوں میں ایسے نقش دیکھنا جو آپس میں مختلط ہو گئے ہوں اولاد کی طرف سے تکلیف پہنچنے کی دلیل ہے۔ (۲۰) خواب میں کسی مرد کے ہاتھوں کا سونے کے نقش سے منقش ہونا اس کے ساتھ سازش کرنے اور اس کے مال و معیشت کے تباہ ہونے پر دلالت کرتا ہے ۔ (۲۱) عورت کا خواب میں اپنے ہاتھ کو سونے کے پانی سے رنگا ہوادیکھنا اپنے مال کو شوہر کے حوالہ کرنے کی دلیل ہے تا کہ وہ اس کو کھائے اور شوہر کی طرف سے اس کو فرحت قوت اور دولت ملے گی ۔ (۲۲) خواب میں دونوں پیروں کو خضاب لگنا اور منقوش ہونا رشتہ داروں کی طرف سے تکلیف پہنچنے کی دلیل ہے۔ (۲۳) عورت کے لئے یہ شوہر کی طرف سے مصیبت پہنچے پر دلالت کرتا ہے ۔ (۲۴) خضاب شدہ ہاتھ تکلیف دہ معیشت پر دلالت کرتا ہے (۲۵) خواب میں مردار سے اپنے ہاتھ کو نا فتنہ میں پڑ جانے کی دلیل ہے۔ (۲۶) کبھی خواب میں دونوں ہاتوں کا رنگیں ہونا اپنے قبضہ سے مال کے ہلاک ہونے یا اپنی صنعت کے برباد ہونے کی علامت ہے ۔ (۲۷) خواب میں ہاتوں کا رنگیں ہونے کے ساتھ کسی کپڑے کے ٹکڑے سے بندھا ہوا ہونا کسی جھگڑے میں مقہور ہونے اور دشمن۔ دشمن سے عاجز آجانے پر دلالت کرتا ہے۔ (۲۸) ہاتھ کی انگلیوں کا مہندی سے رنگین ہونا کھجور یا انگور نا ملنے کی دلیل ہے۔ (۲۹) خضاب حد سے زیادہ نہ لگا ہو بلکہ عام عادت کے مطابق ہو تو مرد و عورت دونوں کے لئے دلیل فرحت ہے۔ (۳۰) کبھی خضاب لگانا اپنے اعمال طاعات کو پوشیدہ رکھنے اور اپنی محتاجی کو لوگوں کی نظروں سے چھپانے پر بھی دلالت کرتا ہے۔ (۳۱) مسلمانوں کے خضاب کے علاوہ دوسرا کوئی خضاب لگانا ریا اور تصنع پر دلالت ہے۔ کرتا ہے چنانچہ اگر خضاب لگ جائے تو اس کی یہ راز پوشیدہ رہنے اور نہ لگے تو اُس کے ظاہر ہونے کی علامت ہے۔ (۳۲) ہاتوں اور پیروں کا رنگین ہونا اس میں غلاموں اور اولاد کے غیر شرعی لباس مثلا ریشمی کپڑے اور سونا وغیرہاستعمال کرنے کی دلیل ہے۔ (۳۳) اگر فقیر یہ دیکھے تو یہ خواب اس کے وضوء کے خراب ہونے اور نماز کو چھوڑ نے پر دلالت کرتا ہے ۔ (۳۴) خضاب کی تعبیر عورتوں کے لئے سرور، خوبصورت لباس اور خوشی کی علامت ہے۔ اس لئے کہ یہ خوشیوں کے مواقع میں ان کی زینت ہے۔ (۳۵) کبھی ہاتوں میں خضاب لگا دیکھنا سیر و سفر کی علامت ہوتا ہے۔ (۳۶) باتوں اور پیروں میں لگے خضاب کا مقررہ جگہوں سے متجاوز ہونا بقدر تجاوز مال یا ساتھی کی طرف سے سخت خوف پہنچنے کی علامت ہے۔ (۳۷) کبھی مہندی کے علاوہ دوسرا کوئی خضاب لگا نا پسندیدہ عمل پیش ہونے یا اپنے مال کے ذریعے اپنی حالت کو پوشیدہ رکھنے کی علامت ہوتا ہے۔ (۳۸) کبھی مہندی یا رسم نامی گھاس کا خضاب لگا نا مریض کے مرض سے ٹھیک ہونے پر دلالت کرتا ہے۔ (۳۹) بالوں کو کالے رنگ سے رنگنا صاحب خواب کے حال اور اعمال کے فاسد ہونے پر دلالت کرتا ہے۔ اس لئے کہ کہا جاتا ہے کہ سب سے پہلے کالا خضاب استعمال کرنے والا فرعون تھا ۔ ( ۴۰ ) کبھی خضاب لگانا اپنی جہالت کے معاملات کو چھپانے پر بھی دلالت کرتا ہے۔
خواب دیکھا کہ اسکو پھندا ڈالا گی تو دلیل ہے کہ کسی امانت کے ذمہ اٹھانے کی بناپر مشہور ہوگا اور اگر کی اور سب سے ایسا ہو تو دلیل ہے کہ اس کو ظلم کی بنا پر سزا ملیگی ۔ اور اس کا شدت اختیار کرنا اس امانت یا ولایت سے فائدے حاصل کرنے کی اجرت کا اس سے مطالبہ کیا جائے گا۔ اور اگر اس پھندے سے مر گیا تو یہ اس کے مغلوب ہونے اور محتاج ہونے کی علامت ہے۔ اور پھندے سے مرنے کے بعد دوبارہ زندہ ہونا اس کے فقیر ہونے اور اس کے بدلے اللہ تعالٰی کے طرف سے بدلہ دعوض ملنے اور مستغنی ہونے اور اپنے اوپر ظلم کرنے والے پر غلبہ پانے کی علامت ہے۔ (۲) خواب میں اپنے آپ کو پھندے میں معلق کر ناغم وحزن میں مبتلا ہونے کی طرف اشارہ ہے ۔ (۳) کبھی یہ خواب اس بات کی دلیل ہے کہ جس مکان میں پھندا ڈالا ہے اس میں اقامت اختیار نہیں کریگا اور نہ ہی اپنے گھر میں اقامت پذیر ہوگا۔ (۴) خواب میں دار الخناق یعنی دے کی بیماری میں مبتلا ہونا گھر یا دکان کی وجہ سے راحت کے ختم ہونے کی دلیل ہے۔ (۵) کبھی اس کی دلالت مطالبہ قرض اور معاملہ کے تنگ ہونے پر بھی ہے۔
اس کی دلالت کسی چیز کو ترک کرنے پر ہوتی ہے۔ چنانچہ خواب میں دل کا گھبرا جانا خصومت یا سفر کو یا شادی کرنے کوترک کرنے پر دلالت کرتا ہے۔
(1) آپس میں لڑنے والوں کے لئے خواب میں لڑ تا دلیل صلح ہے ۔ (۲) اور آپس میں صلح کرنے والوں کے لئے شرغم وحزان کی علامت ہے ۔ (۳) خواب میں لڑائی کرنا بھی عمل کے باطل ہونے کی بھی علامت ہوتا ہے۔ (۴) خواب میں بادشاہ سے مخاصمت کرنا قلبی سرور اور پشت کے مضبوط ہونے کی علامت ہے۔ (۵) کبھی خواب میں مخاصمت اللہ تعالیٰ کی آیات میں آپس میں مباحثہ و مجادلہ کرنے کی دلیل ہے۔ (۱۰) کبھی مخاصمت اسلامی ملک کے کافر باشندوں پر
ظلم کرنے پر دلالت کرتی ہے۔
(1) اس کی دلالت مال کو نقصان کر نے پر ہوتی ہے چنانچہ کسی نے خواب دیکھا کہ کسی شخص نے اس کو زخمی کر دیا تو دلیل
ہے کہ وہ شخص اس کے مال یا رشتہ داروں تو نہ پہنچائے گا۔ (۲) اگر اس زخم میں ورم پیپ اور خون آلود پیپ ہو تو دلیل
رہے کہ زخمی کرنے والا بھی ہونے والے کے بارے میں ایسا کلام کریگا جس کے بعد زخم خوردہ کو بہت سارا مال ملیگا۔ (۳) خواب میں پیشانی کا بھی ہونا جلد مرنے پر دلالت کرتا ہے۔ (۴) کبھی زخم بری شہرت پر بھی دلالت کرتا ہے۔
مثلا بخل کفر فسق و غیر ہ ۔ (۵) کبھی زخم کی دلالت بد زبانی پر اور طعنہ دینے پر بھی ہوتی ہے۔
(خلیفه)
– خلیفہ ہر وہ آدمی ہے جس کے علم اور مرتبہ کی وجہ سے لوگ اس کے پاس اپنے اختلافات لے جاتے ہوں ۔ (۱) اگر خلافت کے مناسب حال کوئی خلیفہ دیکھا یا خود کو خلیفہ بنادیکھا تو اچھی حالت اور اچھے انجام کی دلیل ہے۔ (۲) خلیفہ شریعت محمدی علی صاحبہا الصلوۃ والتسلیم کو رائج کرنے والا ہے اس میں جو کمی زیادتی خواب میں نظر آئے تو اس سے شریعت کے نفاذ کی کمی زیادتی مقصود ہوگی ۔ (۳) خلیفہ کودیکھنا کشف راز اور بلندی درجات کی دلیل ہے ۔ (۴) اگر صاحب خواب سے کسی نے کوئی وعدہ کیا ہوا ہے تو وعدہ پورا ہوگا اور مراد حاصل ہوگی ۔ (۵) اگر دیکھے کہ کوئی نا اہل لوگوں پر حکمران ہے تو رعایا کی بری حالت، حق سے دوری اور ظلم کی طرف میلان کا اشارہ ہے ۔ (۶) اگر خواب میں کسی ظالم خلیفہ کومرتے ہوئے دیکھے تو راحت اور امن نصیب ہوگا۔ خلیفہ کو دیکھنے سے ہر ایسا آدمی مراد ہو سکتا ہے جس کے سامنے انسان اپنے معاملات رکھتا ہو جیسے حاکم امام والی عالم اور والد وغیرہ۔ کبھی خلیفہ کو دیکھنا قیام سنت دین، تقوی و پر ہیز گاری، لوگوں سے دور رہنے اعتکاف قول میں سچائی، دل کو اللہ اللہ سے آباد کرنے گناہوں سے تو بہ کافر کے اسلام اچھائیوں کے حکم اور برائیوں کے منع کی طرف بھی اشارہ ہوتا ہے۔ (۷) اگر دیکھے کہ خلیفہ مر گی یا اس کی حالت . تبدیل ہوگئی تو جن پر خلیفہ دلالت کرتا ہے ان میں نقص کی دلیل ہے۔ (۸) اگر کوئی شخص خود کو دیکھے کہ خلیفہ بن گیا ہے اگر خلافت کا اہل ہے تو خلیفہ امامت کا اہل ہے تو امام اور اگر ولایت کا اہل کا ہے تو والی بنے گا اگر اس کی اہلیت نہیں رکھتا ہو یا پھر قیدی یا پھر مریض بنے گا۔ یا دور دراز کے سفر پر روانہ ہوگا ۔ (۹) وگر نہ اپنے حق نفس یا اللہ تعالیٰ کے حقوق کی ادائیگی میں سستی کرے گا۔ یا پھر اسکی تعبیر یہ ہوگی کہ صاحب خواب اول عمر میں ضعیف اور آخر عمر میں نیک بخت ہوگا۔ (۱۰) اگر کوئی شخص دیکھے کہ اسے اللہ تعالیٰ نے زمین میں خلیفہ بنایا ہے اگر خلافت کا اہل ہے تو خلیفہ بنے گا وگر نہ فتنہ و فساد اور خون کی ارزانی کی طرف اشارہ ہے البتہ اس آفت سے اہل علم و تقویٰ محفوظ رہیں گے۔ (۱۲) خواب میں خلیفہ بنا عزت و شرافت کی دلیل ہے اگر وہ اس کا اہل ہو اور اگر کوئی شخص خلافت وغیرہ کا اہل نہیں تو خواب میں خلیفہ بنا اس کے لئے اچھا نہیں ہے بلکہ ذلت اور محتاجی کی دلیل ہے ۔ (۱۳) اگر دیکھے کہ خلیفہ کوقتل کیا ہے تو عظیم کام سر انجام دے گا اور فتح مندی حاصل کرے گا۔
(خانقاه)
(1) خواب میں خانقاہ کو دیکھنا سفر زہد و تقویٰ، تلاوت قرآن کمائی چھوڑ دینے بیوی و بچوں سے علیحد گی گناہوں سے تو بہ کفر سے ہدایت، غموں اور تنگی کے دفع ہونے کی دلیل ہے۔ کبھی اس سے خناق کا مرض بھی مراد ہوتا ہے۔
(خطیب)
(1) خواب میں خطیب طہارت، خشوع و تقویٰ، گناہوں سے تو بہ بلند مرتبۂ دارزی عمر مالداروں کی جانب سے اچھائی اچھائیوں کا حکم دینے والے اور برائیوں سے روکنے والے پر دلالت کرتا ہے۔ (۲) اگر کنواری لڑکی یا کنوار الڑ کا خواب میں خطیب کو دیکھے تو اس کی شادی کا اشارہ ہے۔ (۳) اگر خواب میں خود کو خطیب دیکھے تو جس منصب کے قابل ہے وہ منصب حاصل ہوگا۔ (۴) اگر خود کو سفید لباس میں ملبوس دیکھے تو بلند مرتبہ اور کشادگی رزق کی دلیل ہے۔ (۵) اگر سیاہ لباس پہنے دیکھے تو اپنے ہم عمروں میں بزرگی حاصل ہوگی یا پھر ایسی مصیبت نازل ہوگی جو رسوائی کا باعث ہو۔ (۶) اگر کوئی شخص موسم حج میں خطبہ دے تو اسے زمانہ کی امانت نع نصیب ہوگی یا جو اس کے گھر جا ر میں اس منصب کا اہل ہے اسے یہ منصب حاصل ہو جائیگا ۔ یا صاحب خواب کا نام نیکی میں مشہور ہوگا یا پھر یہ خواب آفات کے نزول کی دلیل ہے۔ (۷) جو شخص دیکھے کہ بہترین خطبہ پیش کر رہا ہے اور اچھی نماز پڑ رہا ہے نیز اپنا خطبہ اور نماز مکمل بھی کرتا ہے اور لوگ توجہ سے سن رہے ہیں تو وہ کسی شہر کا والی بنے گا اور لوگ اس کے مطیع ہو نگے ۔ (۸) اگر دیکھے کہ خطبہ یا نماز مکمل نہیں کی تو دلیل ہے خلافت سے معزول ہو گا ۔ (۹) اگر غیر مسلم خود کو خطبہ دیتے دیکھے تو مسلمان ہوگا یا جلد اس دنیا سے کوچ کر جائیگا۔ (۱۰) اگر عورت خود کو وعظ کہتی دیکھے اگر وعظ میں اچھی باتیں کہہ رہی ہے تو حصول قوت کی دلیل ہے.اگر اس کے وعظ میں حکمت کی باتیں نہیں ہیں تو ایسی عورت برائی میں مشہور ہوگی ۔ (۱۱) اگر کوئی حکمران دیکھے کہ اس کا خطبہ منقطع ہو گیا مکمل نہیں ہوا تو اس کی سلطنت زوال پذیر ہوگی ۔ (۱۲) اگر عورت خود کو خطبہ دیتے ہوئے دیکھے تو اس کی صالح مرد سے شادی ہوگی ۔ (۱۳) اگر عورت خود کو جمعہ کے دن ایسے خطبہ دیتی ہوئی دیکھے جیسے خطیب خطبہ دیتا ہے
تو اس کا خاوند سے طلاق دے گا اور یہ حرام کاری سے بچہ کو جنم دیگی۔
خدم (خادم)
(۱) خواب میں خصی خادم ملائکہ ہیں کیونکہ ملائکہ سے اللہ تعالیٰ نے شہوت دور کی ہوئی ہے۔ (۲) اگر اپنے گھر میں خادموں کو میووں کی طشتریاں اُٹھائے دیکھے تو دلیل ہے کہ گھر میں کوئی مریض ہوگا اور اس کا مرض کافی طویل ہو گا یا گھر
والوں میں کوئی شہید ہوگا ۔ (۳) خواب میں خادم بشارت بھی ہوتے ہیں۔
شراء (خرید و فروخت )
اس کا ذکر پہلے بیوع کے باب میں باب الباء کے تحت گزر چکا ہے ۔ (۱) جس نے خواب میں دیکھا کہ ایک باندی خریدی ہے تو دلیل ہے کہ وہ تجارت کرے گا۔ (۲) پھر اگر دیکھا کہ وہ مرگئی ہے تو علامت ہے کہ اسے اس تجارت میں گھاٹے و مشقت کے سوا کچھ حاصل نہ ہوگا۔
(خندق)
(۱) خواب میں خندق سے مراد وہ لشکر ہوتا ہے جو شہر اور ملک کی حفاظت کرے۔ کبھی اس سے فدیہ بھی مراد ہوتا ہے جو شہر والے دشمن کو دیکر گلو خلاصی کراتے ہیں۔ (۲) اگر قلعہ بادشاہ پر دلالت کرے گا تو لشکر سے مراد اس کے آدمی اور اس کا مال ہو گا اگر قلعہ سے مراد علم ہے تو خندق سے مراد علم کے محافظ علماء ہیں اگر قلعہ سے مراد عورت ہے تو خندق سے مراد اس کا ولی اگر قلعہ سے مراد لڑ کا ہے تو خندق سے مراد اس کے والدین ہونگے ۔ (۳) اگر کوئی قلعہ یا شہر بغیر خندق کے دیکھے تو وہاں کے باسی حرام کام میں مبتلا ہو نگے مثلا زکوۃ ادا نہ کرنا مال ضائع کرنا، لشکر کا شراب نوش ہونا اور علم سے
دور ہونا دشمنوں کا اجتماع کرنا یا برائیوں کا حکم دینا اور اچھائیوں سے روکنا۔
خمس الغنیمہ ( مال غنیمت کا پانچواں حصہ خمس)
جو شخص خواب میں مال غنیمت کا پانچواں حصہ نکالتا ہے تو یہ پانچ وقتی نمازوں پر پابندی کی بشارت ہے۔
خوذة (خود)
(1) خواب میں خود دشمن سے بے خوف ہونے مال بیوی خدمت اور سفر کی دلیل ہے۔ (۲) سفید خودسر کے محفوظ ہونے یا خوف سے امن میں ہونے کی یا پھر سردرد میں مبتلا ہونے کی دلیل ہے۔ (۳) جو شخص سر پر ڈھال دیکھے تونقصان سے حفاظت کی دلیل ہے ۔ (۴) اگر خود قیمتی ہے تو مالدار خوبصورت عورت اور اگر قیمتی نہیں ہے تو بری عورت کی دلیل ہے۔ (۵) جو شخص اپنے سر اپنے سر پر لوہے کا خود دیکھے تو بلند مرتبہ کے حصول کی دلیل ہے۔ (۶) خود سے ایسا آدمی بھی مراد ہوتا ہے جو پہننے والے سے برائیوں کو دور کرے۔ (۷) خود شادی شدہ کے لئے ولایت غیر شادی شدہ کے لئے
قوت والی ہو اور دشمن پر غالب آنے والی بیوی ہے۔
خیمه
(1) خواب میں خیمہ سفر، قبر بیوی اور گھر پر دلالت کرتا ہے۔ (۲) خیموں کی کثرت بادلوں کی کثرت پر بھی دلالت ہوتی ہے۔ (۳) اگر کوئی دیکھے کہ اس کے لئے خیمہ لگایا گیا ہے اگر وہ بادشاہ ہے تو اسکی بادشاہت میں اضافہ ہوگا۔ (۴) اگر فوجی ہے تو بادشاہت کا حصول ہے اگر تاجر ہے تو خیر و شرافت اور حسین لونڈیوں کا حصول ہے۔ (۵) اگر خیمہ کے سامنے سفید خیمہ دیکھے تو اس سے ایسا شخص مراد ہے جو نیکیوں کا حکم دے اور برائیوں سے منع کرے اور گنا ہوں سے تو بہ کرتا ر ہے ۔ (۶) جو شخص اپنے خیمے میں چاند دیکھے تو دلیل ہے کہ بادشاہ کے گھر کے کسی لڑکے یا لونڈی کے عشق میں گرفتار ہوگا۔ (۷) اگر پیادہ اپنا خیمہ دیکھے تو وہ گھڑ سوار یا قائد بن جائیگا ۔ (۸) خیمہ اس شخص کی مملکت ہے جو اس میں داخل ہو یا اس کے لئے بنایا گیا ہو ۔ (۹) اگر مملکت کا اہل نہ ہو تو بادشاہ کی جانب سے عزت اور شرافت حاصل ہوگی۔ (۱۰) سفید اور سبز خیمے جن کے بارہ میں خواب میں معلوم نہ ہو شہدا کی قبریں ہیں (۱۱) جو اپنے خیمہ سے جدا ہونے کے لئے نکلا تو وہ اپنے عہدہ سے معزول ہو گا۔ (۱۲) جو شخص اپنے خیمہ کو لپیٹا ہوا دیکھے تو اس کی عمر اور سلطنت ختم ہونے کی
دلیل ہے۔ (۱۳) خواب میں قبہ دیکھنا عورت کی دلیل ہے۔
(خلال)
خلال سے مراد جھاڑن اور دانتوں سے مراد گھر والے ہوتے ہیں وہ خلال جس سے دانتوں میں خلال کیا جاتا ہے رزق طہارت اور توبہ واستغفار کی دلیل ہے۔
خلالی ( خلال فروش / بنانے والا )
(1) خواب میں اسکی رویت ایسے شخص پر دلالت کرتی ہے جو اپنے گھر والوں کے مال کو کھاتا ہے اور اس میں کمی کرتا ہے اس لئے کہ خلال جھاڑو کی طرح ہے اور دانت اس کے اہل بیت ہیں ان کو صاف کرنا ان کے مال کو صاف کرنا ہے۔ (۲) کبھی خلال کی دلالت مرض سے شفا یاب ہونے اور سنت پر عمل پیرا ہونے پر بھی ہوتی ہے اور کبھی اسکی دلالت خلل
ڈالنے والے پر اور کبھی وعدہ خلافی کرنے والے پر بھی ہوتی ہے۔
حیمی (خیمه ساز فروش)
اسکی رؤیت نقل و حرکات اور اسفار پر ہوتی ہے نیز اسکی دلالت مقابر پر اور کبھی غیر شادی شدہ کے لئے شادی پر بھی ہوتی
ہے۔
خمر (شراب)
خواب میں شراب دیکھنا بلا محنت مال حرام ملنے کی دلیل ہے۔ (۱) کسی نے خواب دیکھا کہ اس نے شراب نوشی کی تو تعبیر
یہ ہے کہ گناہ کبیرہ کا مرتکب ہوگا اور وسیع رزق پائے گا ۔ (۲) خواب دیکھا کہ وہ شراب پی رہا ہے اور جام شراب میں
اسے کوئی رکاوٹ بھی نہیں ہے تو تعبیر ہے کہ حرام مال ملے گا اور بعض کی رائے کے مطابق حلال مال ملنے کی بھی علامت
ہے۔ (۳) اگر شراب پیتے وقت کوئی اس کے ساتھ نزاع کر رہا ہے تو بیداری میں بھی اسکے ساتھ نزاع کی دلیل
ہے۔ (۴) خواب دیکھا کہ اس کو شراب کی ایک نہر مل گئی تو دلیل ہے کہ وہ دنیا میں فتنے کا سامنا کرے گا اور اگر اس
میں داخل ہو جائے تو بقدر دخول اس فتنے میں مبتلا ہونے کی طرف بھی اشارہ ہے۔ (۵) شرکت یا تزوج کے خواہشمند
کے لئے شراب موافقت کی دلیل ہے ۔ (۶) کسی حکمران کے لئے شراب پینا اس کی معزولی کی علامت ہے۔ (۷) پانی
آمیزش کردہ شراب پینا ایسا مال ملنے کی دلیل ہے جو بعض حلال ہو اور بعض حرام اور بعض کے نزدیک مشترک مال
نصیب ہونے کی طرف اشارہ ہے۔ اور بعض نے کہا ہے کہ یہ خواب کسی عورت سے مال ملنے اور اس کی بنا پر فتنہ میں مبتلا
ہونے پر دلالت کرتا ہے۔ (۸) خواب دیکھا کہ وہ شراب بنانے کے لئے انگور نچوڑ رہا ہے تو دلیل ہے کہ وہ کسی بادشاہ
کا خادم بنے گا اور اس کے ہاتھوں بڑے امور سر انجام پائیں گے ۔ (۹) خواب میں ایسی مجلس شراب کی طرف بلانا
جس میں بہت سارے پھل ہوں جہاد اور شہادت کی طرف دعوت دینے کی دلیل ہے۔ (۱۰) شراب کی دلالت فتنہ شر
بغض اور عناد پر ہوتی ہے۔ (۱۱) کبھی شراب نوشی بیماری سے شفا پانے پر دلالت کرتا ہے۔ (۱۲) کبھی خواب میں شراب
پینا جنون یا قوت حسن کے ختم ہونے کی وجہ سے عقل کے جاتے رہنے کی طرف اشارہ ہوتا ہے۔ اگر یہی خواب کوئی
جھگڑالو شخص دیکھے تو اسکی مخاصمت کے بطلان کی دلیل ہے اور پہلوان قسم کے شخص کے لئے خدمت گزار بننے کی علامت نے کی علامت
ہے۔ فقیر کے لئے امیر بننے کی اور غیر شادی شدہ کے لئے شادی کی بشارت ہے اور بیمار کے لئے صحت مندی کی دلیل
ہے۔ (۱۳) اگر شراب پینے والا لوگوں کے ساتھ لہو و لعب کی مجلس میں ہے تو یہ اس کے مرتد ہونے اور حکمران کے نہ
(۱۴)
ساتھ قانون شکنی کے مرتکب ہونے یا ان کے ساتھ لڑنے جھگڑنے اور وعدہ خلافی کرنے کی دلیل ہے۔
خواب میں کسی عالم کا شراب پینا اسکے علم میں اضافہ کی علامت ہے ۔ (۱۴) انگور سے بنی ہوئی شراب پینا بعض دفع بے
موسم انگور کھانے کی طرف اشارہ ہوتا ہے یا انگور کے پکنے کی طرف احتیاج کرنے کی دلیل ہے یا کسی عیب میں مبتلا
ہونے کی علامت ہے اور بھی یہ رزق حلال نصیب ہونے پر بھی دلالت کرتا ہے ۔ (۱۵) خریدی ہوئی یا خود نچوڑی ہوئی
شراب پینا کسی ایسی ممنوع چیز میں مبتلا ہونے کی علامت ہے جو لعن و تشنیع کا سبب بنے ۔ (١٦) کبھی شراب کی دلالتجھوٹ بولئے فضول گوئی میں مبتلا ہونے رازوں کو فاش کرنے اور زنا کرنے پر ہوتی ہے اور شراب پینا بھی گناہ پر بھی دلالت کرتا ہے ۔ (۱۷) اسکی دلالت مندرجہ ذیل اشیاء پر ہوتی ہے ۔ زنا کار عورت والدین کی نافرمانی ، جائیداد فروخت کرنے، قرض، سامان مال و اولاد اور کسی مشکل میں مبتلا ہونے کے بعد راحت ملنا۔
(۱۸) کبھی شراب نوشی سے شراب نوش کی جہالت اور حماقت کی طرف بھی اشارہ ہوتا ہے ۔ (۱۹) کسی مردے کو خواب میں شراب پیتے دیکھنا جنت کی نعمتوں سے اسکے محظوظ ہونے کی دلیل ہے اس لئے شراب اہل جنت کے مشروبات میں سے ہے۔ لیکن میت اگر زندگی میں شراب کی عادی ہو یا اس کو حلال سمجھتی ہوا تو یہ تعبیر نہیں ہوگی ۔ (۲۰) شادی کے
خواہش مند کے لئے شراب خیر پر دلالت کرتا ہے۔
(خشخاش)
خواب میں اس کو دیکھنے کی تعبیر مبارک مال ہے۔ چنانچہ خواب میں خشخاش کھانا خوشگوار مال ملنے کی دلیل ہے۔ خشخاش کے دانے پھیلے ہوئے جھنڈوں پر بھی دلالت کرتے ہیں۔
الارنب (خرگوش)
(1) خواب میں خرگوش دیکھنے کی تعبیر عورت سے کی جاتی ہے۔جس نے خواب میں خرگوش پکڑا تو یہ اس کی شادی کی دلیل ہے۔(۲)خواب میں خرگوش ذبح کرنا بیوی کے باقی نہ ر ہنے کی دلیل ہے۔(۳) بعض اہل تعبیر کی رائے یہ ہے که خرگوش بزدل مرد پر دلالت کرتا ہے۔ (۴) اور بعض کہتے ہیں کہ خرگوش کی تعبیر بری عورت ہے کہ خواب میں جیسا خرگوش دیکھے اس سے اس جیسی عورت مراد ہو گی۔(۵)کسی نے دیکھا کہ خرگوش کا گوشت یا اس کی کھال میں سے کچھ لیا تو کسی عورت سے کچھ ملنے کی نشانی ہے۔(۶) کسی نے دیکھا کہ گویا اس کوخرگوش مل گیا تو تعبیر یہ ہے کہ اس کو عورت مل جائے گی۔(۷) کسی نے خرگوش کا بچہ حاصل کیا تو اس کو مصیبت، غم اور تکلیف پہنچے گی۔
ختان (ختنہ کا مقام)
(1) اسکی رؤیت ناپاکی سے پاکی اور خوشی و مسرت پر دلالت کرتی ہے ۔ (۲) خواب دیکھا کہ اس نے ختنہ کیا تو دلیل ہے کہ وہ ایسا عمل کرنے لگے گا جس کے سبب اللہ تعالی اس کو گنا ہوں سے پاک کرے گا۔ (۳) کبھی ختنہ کرنا پچھنے لگوانے اور باکرہ عورت سے شادی کرنے پر دلا ، پر دلالت کرتا ہے اور باکرہ کے لئے حیض آنے پر بھی دلالت کرتا ہے۔ (۴) کبھی ختان کی دلالت زوجہ کی طرف مراجعت کرنے اور کبھی نام کے بلند ہونے پر بھی ہوتی ہے۔ (۵) غیر ختنہ بیوی سے یا اولا د یا والدین سے جدائی کی طرف اشارہ کرتا ہے ۔ (۶) خواب میں اپنے آپ کو غیر مختون حالت میںدیکھنا مال کے غرض سے مرتد ہونے پر دلالت کرتا ہے اس لئے کہ حشفہ کی دلالت ایسے مال کی زیادتی پر ہوتی ہے جس میں کمزوری اور ضعف ہو یا اسلام کے احکامات کو پس پشت ڈال کر گناہ کی طرف راغب ہونے کی دلیل ہے۔
اسکی دلالت بے پردگی پر ہوتی ہے اور برائی کے فاش ہونے کی بھی علامت ہے ۔ اور ختنہ دیکھنا عورتوں کے رازوں پر مطلع ہونے اور ان کے پردہ پر ر مطلع ہونے کی علامت ہے اور یہ خواب عورتوں کے فروج کی تلاش پر بھی دلالت کرتا ہے۔
اس کی دلالت عورتوں کے امور کے ذمہ دار اور مہتم پر ہوتی ہے اس لئے کہ وہ جواہرات کو درست کرتا ہے اور جواہرات کی تعبیر عورتیں ہیں ۔
اس کی دلالت مال اور خادم پر ہوتی ہے۔ چنانچہ خواب میں جواہر ملنا بیداری میں خادموں سے مال ملنے کی دلیل ہے خواب میں اپنی انگوٹھی کا نگینہ کو جو ہر دیکھنا جو یا قوت کی طرح لگ رہا ہو دلیل ہے کہ وہ خود کو شریفوں میں شمار کرتا ہے مگر شریف نہیں ہے یا غیر قوم کے ساتھ تشبہ اختیار کرنے کی دلیل ہے۔ اور خواب میں انگوٹھی میں جو ہر کا نگینہ ڈالنا مال ملنے کی دلیل ہے جس کے بعد فقر کا خطرہ ہے۔
(1) خواب میں اسکی تعبیر بیٹا ہے ۔
(۲) خواب دیکھا کہ اسکے پاس پازیب ہے تو مرض کی علامت ہے یا دینی کمزوری کی دلیل ہے ۔
(۳) عورتوں کے پاس ہونا ان کے لئے خوف سے مامون ہونے کی علامت ہے اور اگر غیر شادی شدہ عورت اپنے پاس پازیب دیکھے تو یہ ایک ایسے کئی شریف شوہر ملنے کی دلیل ہے جس سے اس کو خیر ملے گی ۔
(۴) خواب میں اپنے پاس سونے یا چاندی کی پازیب ہوناغم وحزن یا حبس و قید میں مبتلا ہونے کی دلیل ہے ۔
(۵) بعض اہل تعبیر کے نزدیک پازیب قید ہونے پر دلالت کرتا ہے اور مرد کے لئے سوائے بار انگوٹھی اور بالی سے کسی بھی زیور کی تعبیر اچھی نہیں ہے۔
(۶) عورتوں کے لئے پازیب کی تعبیر شوہر سے کی جاتی ہے چنانچہ اس میں صلاح و فساد شوہر کے اندر صلاح و فساد پر دلالت کرتا ہے اور غیر شادی شدہ عورت کے لئے پازیب کی دلالت عورت کے حسن و جمال وزینت پر بقدر جمال پازیب ہوتی ہے ۔ اسی طرح اسکی تعبیر بلندی مرتبہ وسعت مالی اور عزت و جمال سے بھی کی جاتی ہے
(1) انگوٹھی مندرجہ ذیل پر دلالت کرتی ہے امان حکومت، زوجہ ولد جو ہر انگوٹھی کے بقدر باندی اور مال وغیرہ ۔ (۲) خواب میں سونے کی انگوٹھی دیکھنا ایسے آدمی کے لئے جس کے ہاں حاملہ عورت ہو نرینہ اولاد پیدا ہونے پر دلالت کرتا ہے۔ (۳) بادشاہ کے لئے انگوٹھی کی دلالت اسکے ملک پر اور نگینہ کی دلالت حکم کے نافذ ہونے پر اور نگینہ پر موجود نقش کی اسکی مراد پر ہوتی ہے۔ (۴) خواب میں انگوٹھی کے نگینے کا گر جانا بچے کے مرنے یا اموال میں سے کچھ کم ہونے کی دلیل ہے ۔ (۵) انگوٹھی کا ٹوٹ جانا بیوی کو طلاق دینے پر دلالت کرتا ہے۔ (۶) کبھی انگوٹھی گھر سواری خرید نے یا ولایت ملنے پر دلالت کرتی ہے۔ (۷) سونے کی انگوٹھی مرد کے لئے ذلت کی علامت ہے ۔ (۸) خواب میں لوہے کی انگوٹھی پہنا محنت و مشقت کے بعد مال ملنے پر دلالت کرتا ہے۔ (۹) مینہ والی سونے کی انگوٹھی کی تعبیر بہتر ہے اور بغیر نگید والی انگوٹھی بلا فائدہ عمل کی دلیل ہے ۔ (۱۰) سینگ یا ہاتھی دانت کی انگوٹھی کی تعبیر عورتوں کے لئے اچھی ہے۔ (11) کسی نے خواب میں بادشاہ کودیکھا کہ اسنے اپنی مہر اپنے ماتحت حکمرانوں میں سے کسی کے لئے لگائی تو یہ دلیل ہے کہ اس کا نائب نہیں رہے گا۔ (۱۲) خواب میں چاندی کی انگوٹھی پہننا حکم کے نافذ ہونے اور بادشاہت کے ممکن ہونے کی علامت ہے اس لئے کہ سلیمان علیہ السلام کی بادشاہت من جانب اللہ ان کی انگوٹھی میں تھی ۔ (۱۳) کسی ہاشمی یا عام عرب کا خواب میں بادشاہ کی انگوٹھی پہننا ولایت عظیمہ پر سرفراز ہونے کی دلیل ہے اگر یہی خواب غلام خاندان میں سے کوئی شخص دیکھے تو یہ اسکے والد کے مرجانے اور صاحب خواب کے اس کا نائب ہونے کی دلیل ہے۔ (۱۴) اگر اس کا والد زندہ نہ ہو تو یہ خواب تمنا و امید کے خلاف ہونے کی طرف اشارہ ہے۔ (۱۵) خواب میں انگوٹھی ملنا مجھی شخص کی طرف سے مال ملنے یا یا ۔ بچہ پیدا ہو۔ ونے یا نیک صالحہ بیوی نے نصیب ہونے یا باندی خریدنے کی علامت ۔ ہے۔ خواب (۱۶) میں اپنی انگوٹھی کے مینہ کوحرکت دینا اپنی حکمرانی کے قریب الختم ہونے کی علامت ہے۔ (۱۷) کسی حکمران کا خواب میں اپنی انگوٹھی کو ہاتھ سے اتارنا اسکے معزول ہونے یا اس کے ملک کے ختم ہونے یا بیوی کو طلاق دینے کی دلیل ہے۔ (۱۸) عورت کے لئے خواب میں انگوٹھی اتار نا شوہر کے یا کسی قریبی رشتہ دار کے انتقال کی علامت ہے۔ (۱۹) بعض علماء تعبیر کہتے ہیں کہ خواب میں انگوٹھی پہنا قید ہونے پر دلالت کرتا ہے ۔ (۲۰) خواب میں انگوٹھی کے حلقے کا ٹوٹنا اور مینہ باقی رہنا حکومت کے ختم ہونے اور اس کے تذکرہ اس کے جمال و خوبصورتی کے باقی رہنے کی علامت ہے۔ (۲۱) اگر انگوٹھی سونے کی ہو تو یہ اسکی حکومت میں بدعت داخل ہونے دین میں ناپسندیدہ امر پیش آنے، حکومت میں خیانت واقع ہونے اور اپنی رعیت کے ساتھ ظلم وجور کا معاملہ کرنے کی دلیل ہے اور تو انگوٹھی تنگ ہو تو کر اپنے اوپرمسابط عورت سے نجات پائے گایا جس میں تعب ہو یا با دشاہ کی جانب سے پہنچنے والا ثم تنگی دور ہو جائے گی۔ (۲۲) خواب میں کسی سے انگوٹھی عاریت کے طور پر لینے کی تعبیر بے بقاء ملک ملنے کی علامت ہے ۔ (۲۳) خواب میں منقش انگوٹھی ملنا گھر یا سواری یا بیوی یا باندی یا اولاد جو پہلے کبھی بھی نہ ملے ہوں ان سے ملنے کی دلیل ہے۔ (۲۴) خواب مس الموسی ملنا هر ماہواری یا بیوی یا باندی یا اولا د جو نچینی میں بازار کے اندر انگوٹھی فروخت ہوتی ہوئی دیکھنا کسی رئیس کے مملوک چیز خریدنے کی دلیل ہے ۔ (۲۵) خواب میں آسمان سے انگوٹھیوں کی بارش ہونا اسی سال نرینہ اولاد پیدا ہونے کی علامت ہے۔ (۲۶) کسی غیر شادی شدہ مرد کا خواب میں انگوٹھی پہننا ایک مالدار باکرہ عورت سے شادی کرنے کی خوشخبری ہے۔ (۲۷) سونے کی انگوٹھی پہننا ایسی عورت سے نکاح کرنے کی دلیل ہے جس کا مال ختم ہو گیا ہو ۔ (۲۸) خواب میں انگوٹھی کو ہاتھ کی چھوٹی انگلی میں پہن کر پھر اسے اتار کر ساتھ والی انگلی میں پھر درمیان والی میں پہنا اپنی بیوی کو مکمل قابو کرنے کی دلیل ہے ۔ (۲۹) خواب دیکھا کہ اس کی انگوٹھی خود بخود کبھی درمیانی انگلی میں کبھی ساتھ والی انگلی میں جاتی ہے تو دلیل ہے اس کی بیوی اس کے ساتھ خیانت کا معاملہ کر رہی ہے۔ (۳۰) خواب میں اپنی انگوٹھی کو درا ہم یا آئے یا تل کے بدلے فروخت کرنا اپنی بیوی کو مال یا بہترین کلام کے ذریعے تفریق کرنے کی دلیل ہے ۔ (۳۱) حمینہ کی دلالت بیٹے پر ہوتی ہے۔ (۳۴) چنانچہ انگوٹھی کے نگینہ کا کسی جوہر سے ہونا بیٹے کا صاحب مال و صاحب ہیبت و عزت و شہرت والا ہونے کی علامت ہے – (۳۳) انگوٹھی کے نگینہ کا زبرجد سے ہونا خوفناک اور شجاع بادشاہ پر دلالت کرتا ہے۔ (۳۴) اگر اس کی تعبیر بیٹا ہو تو مہذب اور ہوشیار ذہین بیٹے کی علامت ہے۔ (۳۵) اگر اس کا نگینہ جو ہر ہو تو یہ کمزور اور اعانت کرنے والے بادشاہ پردلالت کرتا ہے۔ (۳۶) انگوٹھی کے نگینہ کا سبز یا قوت سے ہونا ایک عالم فہیم اور مومن بیٹا پیدا ہونے کی دلیل ہے۔ (۳۷) لکڑی کی انگونگی منافق عورت پر دلالت کرتی ہے۔ (۳۸) خواب میں اگر عورت کو انگوٹھی مل جائے تو یہ اس کی شادی ہونے یا بچہ جننے کی علامت ہے (۳۹) عورتوں کے لئے خواب میں سونے کی انگوٹھی ملنا بھی شوہر کی طرف سے سرور وفرحت ملنے اور کبھی ولد عزیز پیدا ہونے اور کبھی معز ز مال ملنے کی طرف اشارہ ہوتا ہے ( ۴۰ ) مرد کا سونے کی انگوٹھی پہننا بادشاہ کے ہاتھوں قید ہونے یا خوف یا شدت میں مبتلا ہونے کی دلیل ہے یا اپنی بیوی یا اولاد یا تجارت پر غصہ کرنے کی دلیل ہے۔ قید یا بشدت میں بہت ہونے کی دی نی ہوں یا یا رقص باری (۴۱) بعض علماء تعبیر کی رائے ہے کہ خواب میں انگوٹھی پانا خوبصورت بیوی ملنے کی دلیل ہے یا خوشخبری سننے کی علامت ہے۔ (۴۲) خواب دیکھا کہ اپنی انگوٹھی کو انگلی سے اتار کر ان تھیلی پر رکھا ہے تو دلیل ہے کہ وہ لواطت کریگا اگر فسق و ہے یگا و فجور میں مبتلا ہو ۔ (۴۳) اگر پہلے سے فسق و فجور میں معروف نہ ہو تو یہ سنت پر عمل کرنے کی دلیل ہے۔ (۴۴) خواب میں دو ایسے نگینوں والی انگوٹھی پہنا کہ ایک نگینہ کا رخ ہتھیلی کی طرف دوسرے کا اوپر کی طرف اور دونوں کے نقش ایک جیسے ہیں تو دلیل ہے کہ صاحب خواب ظاہری (حکومت) و باطنی دونوں ولایتوں سے سرفراز ہوگا۔ (۴۵) خواب میںعقیق کی انگوٹھی پہننا تاوان ختم ہونے کی طرف اشارہ ہوتا ہے۔ (۴۶) بادشاہ سے انگوٹھی لینا رہائشی مکان یا چاندی حاصل کرنے یا کسی عورت سے نکاح کرنے پر دلالت کرتا ہے۔ اور اس کے نگینہ کی دلالت اس عورت کے چہرے پر بھی ہوتی ہے ۔ (۴۷) خواب میں اللہ تعالی کی طرف سے انگوٹھی ملنا حسن پر دلالت کرتا ہے ۔ (۴۸) رسول اللہ ﷺ سے یا کسی عالم سے چاندی کی انگوٹھی لینا علم پانے کی بشارت ہے۔ () – (۴۹) اگر یہ انگوٹھی سونے کی ہو تو اس کی تعبیر کچھ اچھی نہیں اسی طرح آپ اللہ سے ملنے والی انگوٹھی لوہے کی ہو تو اس میں کوئی خیر نہیں اس لئے کہ یہ اہل نار کا زیور ہے۔ اور اسی طرح پتیل کی انگوٹھی کی تعبیر بھی اچھی نہیں ہے۔ (۵۰) شیشہ لگی ہوئی انگوٹھی سازش اور مکر پر دلالت کرتی ہے۔ اس لئے اس میں شئی خفی ہے۔ یا کسی بڑی عظیم اور کثیر منفعت کی دلیل ۔ ہے ۔ (۵۱) سیسہ کی انگوٹھی کمزور بادشاہ کی علامت ہے ۔ (۵۲) کسی بادشاہ کا خواب میں حضرت سلیمان علیہ السلام کی انگوٹھی کو اپنے ہاتھ میں دیکھنا اس کی مملکت کی وسعت شہروں کو فتح کرنے اور اپنے مقاصد میں کامیاب ہونے پر دلالت کرتا ہے۔ (۵۳) کبھی اس خواب کی تعبیر ملک کے ہاتھ سے نکلنے کے بعد دوبارہ ملنا ہوتی ہے ۔ (۵۴) اگر جنات کو حاضر کرنے والا عامل یہی خواب دیکھے تو جنات کی طرف سے رزق وسیع حاصل کرنے کی دلیل ہے ۔ (۵۵) خواب میں کسی قوم کی طرف انگوٹھی بھیجنا اور قوم کا اس کو واپس کرنا دلیل ہے اس قوم کی طرف پیغام نکاح بھیجے گا اور وہ اس کو رد کر یگی۔ (۵۶) خواب میں انگوٹھی کا چھن جانا حکومت کے ختم ہونے یا اس فرد کے ختم ہونے کی دلیل ہے جس پر انگوٹھی دلالت کرتی ہے۔ (۵۷) خواب میں انگوٹھی کا ضائع ہونا اس کی حکمرانی یا مملکت میں ناپسند امور پیش ہونے کی علامت ہے