الف ،آ کی تعبیریں

حضرت ایوب علیہ السلام

ایوب علیہ السلام
(۱) ان کی رؤیت آزمائش مال ازواج اور اولاد کا فقدان اور ان مصائب پر صبر کی علامت ہے کبھی ان کی رؤیت قسم کے سلسلے میں کسی عالم کی ضرورت کی دلیل ہے خواب میں ان کی زیارت کرنے والا اگر مریض ہو تو مرض سے شفا پائے گا کبھی ان کا دیدار اپنے مقصود کو پانے اور دعا قبول ہونے کی بشارت ہے۔(۲)جس نے خواب میں ان کا لباس زیب تن کیا تو آزمائش تکلیف دوستوں سے جدائی اور کثرت مرض میں مبتلا ہو کر ان تمام تکالیف سے خلاصی ہوگی اور بڑوں کا منظور نظر ہوگا۔ (۳) عورت اگر خواب میں حضرت ایوب علیہ السلام کی بیوی کو دیکھے تو یہ اس کے مال کے سلب ہونے اور حالت کے ظاہر ہونے اور انجام کار درست ہونے کی دلیل ہے اور مریض اگر ان کی زیارت کرے تو اس کے مرنے اور عند اللہ مرحوم ہونے پر دلالت کرتا ہے۔